Tag: PPP chairman

  • کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے، کیاعورتوں پر حملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہے جوپکڑا نہیں جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بچیوں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے خواتین پرحملہ کرنیوالے کے نہ پکڑے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ماؤں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کریگی، ماؤں بیٹیوں میں عدم تحفظ کےاحساس پر دکھ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا ہے ، دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنا کام کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول


    اس سے قبل  چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی جبکہ وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    کراچی : چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ک کہنا ہے کہ خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی خواتین پر حملوں میں تیزی آنے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی اےڈی خواجہ پر برس پڑے، مرادعلی شاہ نے اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا اور پوچھا یہ کیا ہو رہا ہے، کیا حملہ آور نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، جو پولیس کونظر نہیں آرہا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے حملہ آور کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا اس طرح تو فلموں میں ہوتا ہے، کوئی مجرم ہیلمٹ پہن کر چھرے سے حملہ کرے اور نکل جائے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے خواتین پر حملوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی، چاقو بردار ملزم سرگرم، تین گھنٹے کے دوران پانچ خواتین پر وار


    یاد رہے کہ گذشتہ ملزم نے چند گھنٹوں کے دوران گلشن ٹاؤن میں پانچ خواتین کو چُھرے مار کر خوف پھیلادیا، پولیس نے متعدد علاقو ں میں چھاپہ مار کاروائی کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واقعات گلشن جمال، نیپا،یونیورسٹی روڈ، گلشن چورنگی اور ویلفیئرسوسائٹی میں پیش آئے۔

    پے درپےحملوں کے بعد کراچی کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، پولیس روایتی تفتیش سےآگے نہ بڑھ سکی، متاثرہ خواتین کے بیانات قلمبند کئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے1965کےجذبے، اتحادکی ضرورت ہے،بلاول

    دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے1965کےجذبے، اتحادکی ضرورت ہے،بلاول

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا یوم دفاع پر کہنا ہے کہ دہشتگردی کوشکست دینےکیلئے1965کےجذبے،اتحادکی ضرورت ہے، ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی صورت میں ملک کو درپیش خطرات کو شکست دینے کے لیئے قوم کو اْسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے، جس کا مظاہرہ پینسٹھ کی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مضبوط، ناقابل تسخیر دفاع فقط قومی اتحاد سے ہی ممکن بنایاجاسکتاہے، ذوالفقاربھٹونےایٹمی پروگرام، بینظیر نے میزائیل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطرجانوں کے نذرانے دینے والے ناقابل فراموش ہیروہیں، ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کے خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں، ہماری حمایت، ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 28ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 28ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، بلاول بھٹو کا شمار وطن عزیز کی ان سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے کو اپنے خاندانی پس منظر ، عوام میں مقبولیت اور سیاسی بصیرت کے حوالے سے خاص مقام رکھتے ہیں۔
    bilawal-8

    بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو ملک کے نمایاں سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے، بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں، ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ بینظیر بھٹو پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

    bilawal3

    انھوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے تعلیمی اداروں میں حاصل کی ۔ انھوں نے فوربلز انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد سے بھی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ لیکن 1999ء میں اپنی والدہ کی خود ساختہ جلا وطنی کے وقت وہ ان کے ساتھ ہی بیرون ملک چلے گئے اور اپنی تعلیم راشد پبلک اسکول دبئی میں جاری رکھی۔ جہاں وہ اسٹوڈنٹ کونسل کے نائب چیئرمین تھے۔

    کچھ عرصہ دبئی میں رہنے کے بعد برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اسی یونیورسٹی میں ان کے نانا اور والدہ نے بھی تعلیم حاصل کی تھی۔

    bilawal-2

    bilwal-1

    bilwal-7

    والدہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے لیکن اپنی تعلیمی مصروٖفیات کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال نہ سکے۔

    bilawal4

    اپنی والدہ کی موت کے وقت بلاول بھٹو لندن میں تھے اور وہ ان کی تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان آئے، دو بار ملک کی وزیراعظم رہنے والی محترمہ بھٹو نے اپنی وصیت میں اپنے شوہر آصف علی زرداری کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا لیکن انھوں نے بلاول کو پارٹی کا چیئرمین نامزد کردیا۔

    bilawal-5

    بینظیر کے تدفین کے بعد آصف زرداری نے بلاول زرداری کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے بلاول بھٹو زرداری کر دیا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کے باعث پانے والی شہرت کو نہیں کھونا چاہتی تھی اور “بھٹو عنصر” کا استعمال ہی بلاول کے نام کی تبدیلی کا باعث بنا۔

    اسی طرح اپنی دونوں بیٹیوں کے نام بھی بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری رکھے۔

    bila-6

     

    تعلیم مکمل کرنے کے بعد بلاول 2011ء میں وطن واپس آئے اور سیاسی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بلاول بھٹو نے اپنی پہلی سیاسی تقریر اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 5ویں برسی کے موقع پر کی، بلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں اپنے نانا کا انداز اپنایا۔

    bila

    پارلیمان کا رکن بننے کے لیے کم ازکم عمر 25 سال ہے اور اسی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 2013ء کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

    bilawal6

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اعلٰی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی وصیت میں انتقال کے بعد آصف زرداری کو جماعت کی قیادت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آصف نے قیادت کا بوجھ بلاول کے کاندھوں پر ڈال دیا۔

  • بلاول بھٹو کا عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان

    لاہور: پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی میدان میں ہلچل مچانے کو تیار ہے، بلاول بھٹو نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8ستمبرکو کراچی پہنچ رہے ہیں، کراچی کے بعد وہ کشمیر جائیں گے، بلاول بھٹو نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پانامالیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تحریک کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پاناما لیکس کے خلاف تحریک چلانے کے لئے صوبوں کی پارٹی قیادت سے تجاویز مانگ لی ہیں، احتجاجی تحریک میں دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں کی بجائے سیاسی جلسے کئے جائیں گے اور ان جلسوں کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا۔

  • بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب

    بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب

    اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب ہوئی،بلاول کا کہنا تھا ماضی میں سیاست دانوں سے غلطیاں ہوئیں،لیکن جمہوریت غلط نہیں، پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینٹ پہنچے توان کا پرجوش استقبال کیا گیا، پارٹی رہنماشیری رحمان ان کے آگے آگے تھیں، ایک موقع پرانہوں نے صحافیوں کو بلاول سے بات کرنے سے روک دیا۔

    بلاول نے پارلیمنٹ موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں سے فرد فردا ہاتھ ملایا، اعتزازاحسن نے بلاول کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا۔ بلاول نے استقبالیےسے خطاب میں کہا کہ مسائل کا حل جمہوریت میں ہی ہے،سیاست دانوں سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں،اس کا یہ مطلب نہیں کہ جمہوریت ہی غلط ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانا ہوگا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں، پارلیمنٹ کو دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔

  • بلاول بھٹو کا 2سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    بلاول بھٹو کا 2سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    لندن:پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زردرای نے دو سال کے لئے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،  بلاول ذوالفقار علی بھٹو کے برسی میں شرکت کےلئے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

    سیاست نہیں تعلیم بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کے لئے پاکستانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، اس دوران بلاول بھٹو زرداری اپنی تعلیم مکمل کریں گے ۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے لندن میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چار اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے پہلے بلاول ستائیس دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے ۔

     

  • آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے،بلاول بھٹو

    آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے،بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کی نئی نسل جنگ نہیں چاہتی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان، کشمیری اوراقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں پیشرفت چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازحکومت کو پیپلز پارٹی کے دباؤ پر ہی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنا پڑا۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں آمریت چاہتے لیکن پاکستان جمہوری ملک ہے، جہاں جمہوری طریقے سے انتقالِ اقتدار ہوتا ہے۔

    اس سے پہلےگڑھی خدا بخش میں نصرت بھٹوکی برسی پر بلاول نے کہا کہ آج جمہوریت کو مضبوط کرنے کا دن ہے،جمہوریت کی خاطرہرپارٹی سے بات کرنے کیلئےتیار ہیں۔

  • پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں لبرل فاشسٹ سیاسی فائدے کے لئے ضیاء دور کے قانون کو سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں۔

    لاڑکانہ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی لبرل فاشسٹ اپنی زاتی اور سیاسی فائدے لینے کے لئے ضیاء کے قانون کو سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا تاج ہے ، کراچی منی پاکستان ہے۔ اس موقع پر انھوں نے مردیسوں مردیسوں کراچی نہ دیسوں کا نعرہ بھی بلند کیا۔

     لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے  ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا،  دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

    سندھ میں پہلی مرتبہ ہندو براداری کا مذہبی تہوار دیوالی کسی سیاسی جماعت کے تحت منایا گیا، لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاوس میں دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، زرق برق لباس میں ملبوس خواتین نے دیوالی کے تہوار کو پورے مذہبی جوش سے منایا ، اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    دیوالی کے اس موقع پر شاندار آتشبازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کے شرکاء کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

  • دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے انہیں دہشت گردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گرد ان سے خوفزدہ ہیں، دہشت گرد حملے کی کوئی دھمکیاں نہیں ملیں، بہترہوگا کہ میڈیا سیکورٹی انتظامات اورجعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کردے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تنظیم جنداللہ کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کونشانہ بنانے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔