Tag: PPP co chairman

  • 2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

    2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن انتخابات کوانتخابات سمجھ کرلڑے گا، کارکن آج ہی سے سرگرم ہوجائیں، پی پی کوعوام کی طاقت پر بھروسا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، ہماری ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے، ہماری توجہ مسائل کے حل کرنے پر ہوتی ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتدارمیں آکر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، موجودہ حکومت نےعوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔قبل ازیں انھوں نے پنجاب کو پی پی کا قلعہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

    پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا: آصف زرداری

    واضح رہے کہ تیس مئی کو مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے جس کے بعد نئے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا، سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ نئے انتخابات کے سلسلے میں عمران خان کے جلسے نے ملک بھر کی سیاسی فضا میں ہل چل مچادی ہے، ایم ایم اے نے بھی مینار پاکستان میں 13 مئی کو بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری کا دورہ جعفرآباد، روایتی بلوچی سجی سمیت 30 سے زائد مزیدار کھانے تیار

    آصف زرداری کا دورہ جعفرآباد، روایتی بلوچی سجی سمیت 30 سے زائد مزیدار کھانے تیار

    جعفرآباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جعفرآباد میں استقبال کے تیاریاں مکمل ہوگئیں، سابق صدر کے ظہرانے کے لئے روایتی بلوچی سجی سمیت تیس سے زائد مزیدار پکوان تیار کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج  جعفر آباد کا دورہ کریں گے، انکے استقبال کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور سکیورٹی کے سخت اقدامات گئے گئے ہیں۔

    آصف زرداری فدائے ملت میر جعفرخان جمالی کی برسی میں شرکت کرینگے اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

    سابق صدر کی تواضع کے لئے لذیز اور روایتی کھانوں کی تیاری

    سابق صدرآصف زرداری کے ظہرانے کے لئے پنڈال کے باہر مزیدار کھانوں کی دیگیں چڑھی ہوئی ہیں، روایتی بلوچی سجی کی خوشبو نے جیالوں کے منہ میں پانی بھر دیا۔

    پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے لئے دسترخوان پرروایتی بلوچی سجی کے ساتھ پاستہ ،چھولے ، قورمہ،بریانی سمیت تیس سے زائد مزیدار پکوان اورمیٹھے پیش کئے جائے گے۔