Tag: PPP jalsa

  • پیپلز پارٹی آج بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلز پارٹی آج بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی آج باغ جناح کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسہ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ قائد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سندھ پولیس کے 22 ہزار 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا ہے۔

    گذشت روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچے، انکا کہنا تھا کہ  اپنی ماں کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جارہا ہے، 18اکتوبر کو میں قائداعظم کے مزار پر جارہاہوںاور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں۔

    مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم ’میرا نام بلاول ہے‘ بھی سنائی، جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔

  • کراچی:پیپلزپارٹی کاجلسہ،ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل انتظامات

    کراچی:پیپلزپارٹی کاجلسہ،ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل انتظامات

    کراچی: جناح پارک میں کل پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

    کراچی میں کل پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں عرج پر پہنچ گئیں، سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے متبادل انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

    وہ تمام ٹریفک جو شارع فیصل سے ہوتے ہوئے براستہ شارع قائدین کی جانب ایم اے جناح روڈ آنا چاہیں وہ شارع فیصل براستہ ریجنٹ پلازہ،لکی اسٹار سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڈ اور اپنی منزل مقصود جاسکے گے۔

    صدر دوا خانہ کوریڈر تین سے خداداد کالونی فلائی اوور، پی پی چورنگی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا، وہ تمام گاڑیاں براستہ صدر دوا خانہ منسفیلڈ اسٹریٹ ، لکی اسٹار،شارع فیصل سے ہوتی ہوئی اپنی منزل مقصود پر جاسکیں گی۔

  • کراچی: پیپلزپارٹی کا جلسہ،سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

    کراچی: پیپلزپارٹی کا جلسہ،سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

    کراچی : پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے پولیس نے مزارِ قائد کے اطراف کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کےاحکامات دے دیئے ہیں، جلسے کی سیکورٹی پر اڑتالیس ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، موبائل فون سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی مزارِقائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی۔ سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، جلسہ گاہ میں آنیوالے لوگوں اور قیادت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جلسے سے متعلق سیکورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

    سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہزاروں اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی پچیس ٹیمیں، سراغ رساں کتوں پر مشتمل ہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ جلسے کے اختتام تک تعینات رہے گا۔

    جلسے کی سیکورٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے اپنے بھی تین ہزار کارکن تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کی جانب آنے اور جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ا

    طراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا سروے کیا جا رہا ہے اور کوائف لینے کا عمل جاری ہے۔ کل پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کر لئے گئے ہیں۔