Tag: PPP leader

  • پی پی رہنما نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے

    پی پی رہنما نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔

    نواب یوسف تالپوراین اے 213 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے تھے، مرحوم متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے وہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔

    نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    مرحوم کے اہل خانہ نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں ادا کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا، اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بتایا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے75 سالہ والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے والوں میرے بوڑھے باپ کو تو چھوڑدو میں خود آکر گرفتاری دوں گا، میرے باپ نے تو15سال پہلے ہی سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب، ورکر اور لیڈر کے لیے علیحدہ علیحدہ قانون، یہ عدل نہیں، اصل جنگ ہی طبقاتی ہے۔

  • پنجاب میں پہلے الیکشن چاہنے والے سازشی ہوش کے ناخن لیں، بلاول

    پنجاب میں پہلے الیکشن چاہنے والے سازشی ہوش کے ناخن لیں، بلاول

    نو ڈیرو : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی کوشش کررہے ہیں کہ پنجاب میں پہلے الیکشن ہوجائیں، سازشی ہوش کےناخن لیں، ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہوں۔

    وڈیرو میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اتحادیوں کو مخالفین سے ڈائیلاگ پرراضی کر رہی ہے، ہماری کوشش جاری ہے۔

    آج بھی سازش کرنے والوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، آئیں ایسا حل نکالیں جس کا فائدہ پارلیمان اور عدلیہ کو بھی ہو، ایسا نہ ہو لڑائی سے جمہوریت، معیشت اور وفاق کوبھی نقصان ہو۔ ،

    انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کی بھی کوشش جاری ہے، سازش کرنے والوں کی کوشش ہے کہ پنجاب میں پہلے الیکشن کرائے جائیں، پنجاب کےالیکشن ہوگئے تو اس کا اثر باقی صوبوں پر رہے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران اور مشکلات ہیں، ضرورت تھی کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کرایک ہوجاتیں تو بہتر ہوتا، ہم نے اسی لیے تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات کی تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی الیکشن تک ہی محدود رکھی جائے تو عوام کا فائدہ ہوگا،
    ہمیں سیاسی لڑائی میں عوام کے مسائل کو نہیں بھولنا چاہیے، چاہتے ہیں مسائل پرتوجہ دی جائے تاکہ مشکلات کاسامنا بھی کرسکیں۔

  • نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلےجائیں گے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہےضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سےباہر اور خاموش رہیں گے۔

    رہنما پی پی نے مزید کہا شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے۔

    این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، ہنما تحریک انصاف علی محمد


    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاؤں گا، عدلیہ لیگل گراؤنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ” کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے۔”

  • اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل  جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، اس سوچ کیخلاف بیان دیا تھا جو 12مئی کے پیچھے کھڑی ہے۔

    سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ میری تقریرمحمدحسین کی تقریرکے بعد کی تھی، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    https://youtu.be/5jKyk0WZoJU

    انھوں نے کہا کہ شہیدوں کی پارٹی سے وابستہ ہوں ، فخر ہے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں۔

    مزید پڑھیں : سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے سندھ اسمبلی میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جن کو پناہ دی، آج وہ ہی سندھ کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ان کے بھگوڑے لیڈر نے پاکستان کے خلاف تقریریں کیں، پہلے خود کو پاکستانی اورسندھی تسلیم کریں، پھر تنقید کریں۔

    پی پی رہنما نے کہا تھا کہ مہاجر کوئی نہیں جو یہاں رہ کر یہاں کا کھاتا ہے، وہ سندھی ہے، کوئی سندھ کو توڑنے اور کالاباغ ڈیم کی بات کرے گا تو ہم مرنا مارنا جانتے ہیں۔

    جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار  نے  سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپن بیان پر معافی مانگیں، معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے۔

  • ہاتھ پھیلانا چھوڑیں اور اپنی چیزیں بہتر بنائیں، ڈاکٹر عاصم

    ہاتھ پھیلانا چھوڑیں اور اپنی چیزیں بہتر بنائیں، ڈاکٹر عاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ہاتھ پھیلانا چھوڑیں، اپنی چیزیں بہتر بنائیں ، منی بجٹ میں ٹیکس دینے والوں کو مار دیا ہے، ملک میں ٹیکس پیئرز بڑھانے چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا بجٹ کے آنے کے بعد ٹیکس دینے والوں کو مار دیا گیا ہے، بہترہوتاحکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیا پر پابندی لگاتی، ملک میں ٹیکس پیئرز بڑھانے چاہئیے۔

    ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ہاتھ پھیلاناچھوڑیں،اپنی چیزیں بہتر بنائیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جائے،خود پر انحصار کریں، عمران خان آخری آپشن ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا اللہ نے پاکستان کو بہت نواز رکھا ہے، گیس کے بہت ذخائر ہیں سمجھ نہیں آتا کیوں نہیں نکالتے۔

    یاد رہے چند روز  قبل  پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا پیشی پر کہناتھا کہ  ہم عمران خان کیساتھ ہیں،وہ منتخب وزیر اعظم ہیں، ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے وہ وزیراعظم نہیں۔

    ان کامزید کہنا تھا عمران خا ن کرپشن کیخلاف جو کررہے ہیں ، ہم ان کے ساتھ ہیں،کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، مجھ پرجعلی مقدمات بنائے گئے،ان پر نظر ثا نی کرنی چاہیے۔

    ڈیم کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم نے کہا تھا کہ پانی کی قلت قومی مسئلہ بن چکا ہے، چیف جسٹس نے ڈیم بنانے کے حوالے سے بہت ہی اچھا اقدام اٹھایا ہے میں بھی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالوں گا، دیگر سیاستدانوں اور تمام لوگوں کو اس قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے حصہ لینا چاہیے۔

  • عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں،  مولابخش چانڈیو

    عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے ترجمان سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہے، نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔

    مولابخش چاںڈیو کا کہنا تھا کہ سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے نہ خارجی اور داخلہ پالیسی، ایک ماہ میں حکومت نے پورا زور سویلین مناصب کو بے توقیر کرنے پر لگایا۔

    نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی

    انھوں نے کہا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے، غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا، بتایا جائے گھریلو ہو کہ صنعتی گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے، ایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام اور وفاق دشمن اقدامات پر مزاحمت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فنانس بل: وزیراعظم، گورنرزاوروزراء کا ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا گیا

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا، غریب پر بوجھ کم، امراء پر ٹیکس زیادہ نیٹ نان فائلرز کیلئے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جبکہ حکومت نے نان فائلرز کو پراپرٹی اور گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بڑی گاڑی مہنگی کردی گئی اور مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔

    حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے بھی مثبت اقدام اٹھایا، برآمدی سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت نےخام مال پر ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، گیس کی مد میں چالیس ارب روپے کی سبسسڈی دی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا جائےگا جبکہ سیگریٹ بھی مہنگے کئے گئے ہیں۔

  • عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی حکومت کو کام کرنے دیں، عمران خان نے جو وعدے کئے تیس سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، الیکشن چھ بجے سے پہلے فیئر تھا، چھ کےبعد فری ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ اپنی سیاست میں پارلیمنٹ کو سپریم سمجھا، پارلیمنٹ میں بہترین فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کوکام کرنے دیں، حکومت نے 100 دن کا کہا ہے، ہمیں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ہم چاہتے ہے کہ ملک میں جمہوریت ہو، 5 سال مکمل کرنے کا سابقہ حکومت کو بھی موقع دیا تھا، موجودہ حکومت کو بھی موقع دیں گے کہ وہ اپنے وعدے پورےکرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات کیلئے بہت سی چیزوں پر خاموشی اختیار کی، الیکشن چھ بجے سے پہلے فیئر تھا، چھ کےبعد فری ہوگیا، انتخابی نتائج کو پہلے بھی ماننے سے انکار کیا اور اب بھی کرتے ہیں۔

    خورشیدشاہ نے کہا عمران خان نے جووعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، محاورہ ہے جتنی چادر دیکھو اتنے پیر پھیلاؤ، مگر یہ چادر گھٹنوں سے اوپرہے، ایک کروڑنوکریوں کیلئےحکومت کوکئی سال چاہئیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجودحکومت کوتسلیم کیا، وزیراعظم نےبھی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نےعوام سےکیے وعدےپورے نہ کیے تو احتجاج کرینگے، 50 لاکھ گھروں کیلئے 5 ہزار کھرب کی رقم چاہیے۔

    ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانا اچھی بات ہے، ڈیمز کیلئے فنڈریزنگ بھی اچھی بات ہے، ڈیم بنیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور معیشت بھی مضبوط ہوگی لیکن ڈیم پربھی سیاست کی جارہی ہے، نعروں سے ڈیم نہیں بنیں گے۔

    انھوں نے کہا پنجاب میں اس وقت5وزرائےاعلیٰ ہیں، جلسے نہیں ہورہے اب حکومت ہے، یوٹرن سے کام نہیں چلےگا، پاکستان میں 5 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور بھارت میں8 فیصد لوگ دیتے ہیں۔

  • باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، شرجیل میمن

    باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، شرجیل میمن

    کراچی : رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہیں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماوٴں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے، آصف زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، شروع کے 15 دن میں عمران خان نے جو باتیں کی ہیں، ان کے قول و فعل میں فرق نظر آرہا ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا اللہ کرے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے ہیں اسے پورا کرے ، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی تھی آئندہ بھی کرے گی۔

    ٖصدارتی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے عتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، ہر سیاسی جماعت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا حق ہے۔

  • عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا

    عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا

    کراچی : پیپلز پارٹی لیاری کے باغی رہنما اور عزیرجان بلوچ کاقریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا،حبیب جان بلوچ کا کہنا ہے کہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کراچی آيا ہوں، میں اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی اور پی پی لیاری کے باغی رہنما حبیب جان نجی ائر لائن کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچے، ایف آئی اے حکام نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی اور حبیب جان بلوچ کلیئرنس ملنے کے بعد باہر آنے کی اجازت دی گئی۔

    کراچی ائير پورٹ پر میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ کل ميں چلا گيا تھا کيونکہ مجھ کو عدالت پر بھروسہ نہيں تھا آج عدالتيں اچھا کام کر رہی ہيں ، برطانیہ کی نیشنیلٹی چھوڑ کر وطن آیا ہوں، عدالتوں پر اعتبار ہے ، اس لیے واپس آیا ہوں، میں اپنےخلاف قائم مقدمات کا سامنا کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنے ان کاانصاف کیا جائے،،ظفربلوچ لیاری کو بدلناچاہتا تھا جبکہ جتنے کام عزیربلوچ نے کرائے ان کا اندازہ کرلیں، لیاری میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔

    حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کراچی آيا ہوں، جب تک زرداری صاحب ہیں میں پی پی پی میں نہیں جاؤں گا، پی ایس پی،تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں سے بھی ملوں گا،کراچی کو نقصان پہنچانے والی پارٹی سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔

    عزیر بلوچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عزير بلوچ کا کيس ميں نہيں لڑوں گا تو کون لڑے گا، عزیربلوچ میرا دوست نہیں، میرا بھائی ہے، مصطفی کمال ہمارے دعاوں کا نتیجہ ہے۔

    یاد رہے کہ حبیب جان بلوچ پانچ سال قبل لیاری آپریشن کے دوران لندن فرار ہوگیا تھا اور انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔