Tag: PPP leader

  • پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما  اقامہ ہولڈر نکلا

    پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلا

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلے، نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی کے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2013 انتخابات کےکاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔

    درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے


    یاد رہے گذشتہ روز بھی سندھ کے شہری نے ناصر حسین شاہ کی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما سنہ 2009 سے متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہیں جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو زراعت پیشہ ظاہر کیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات کو سنہ 2013 سے نااہل قرار دیا جائے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصّہ لینے سے روکا جائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما منظور وسان کی اہلیت کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ منظور وسان نے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کا اقامہ اور کمپنی کے شیئر ظاہر نہیں کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سراہا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔

    ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو پیرمکو میں رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی ہے، 25 اپریل کو ہی ندیم افضل چن اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہباب الدین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

    نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں، سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی حکومت ہے انہیں بھی سوچناچاہیے، میاں صاحب کہتےہیں قانون میں بہتری کی ضرورت ہے، آپ کی حکومت ہےقانون سازی کریں کس نے روکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں، میاں صاحب ایسارویہ نہ اپنائیں کہ کل انہیں تکلیف ہو، میاں صاحب کیخلاف کیسزکھلےتوججزکودھمکیاں دینےلگے، میاں صاحب ہم نےتوکبھی ججزکوگالیاں یادھمکیاں نہیں دی۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ قصورکے سانحے کو معاشرے کے ہر فرد نے محسوس کیاہے، سب کی خواہش ہے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، ملک میں سرعام پھانسی دینے کا رواج رہاہے، نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ


    انکا کہنا تھا کہ میڈیا آواز نہ اٹھاتا تو حکمرانوں کی توجہ اس جانب نہ جاتی، ایسے واقعات پر تالیاں بجانے کی ضرورت نہیں تھی۔

    شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے قمر زمان نے کہا کہ شہبازشریف پریس کانفرنس میں میں میں کرتےرہے، زینب کے والد کو بٹھا کر پریس کانفرنس کرنے کا مقصد نمائش تھا، وزیراعلیٰ اور راناثنا اللہ نے زینب کے والد کو دباؤ میں رکھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو گالیاں اور دھمکایا گیا تو عدلیہ کوبھی جواب دیناپڑے گا، نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلے چاہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دینا چاہئے،لطیف کھوسہ

    جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دینا چاہئے،لطیف کھوسہ

    اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل سابق وزیراعظم اداروں کے خلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں مگر انہیں نہ کوئی روکنے والاہے نہ کوئی پوچھنے والا، جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالا گیا نوازشریف کوبھی نکال دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نااہل نوازشریف پربرس پڑے اور کہا کہ ک نااہل سابق وزیراعظم اداروں کےخلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں مگر انہیں نہ کوئی روکنےوالاہےنہ کوئی پوچھنے والا۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضیااللہ آفریدی کےخلاف کیس جھوٹ پرمبنی ہے، عدالت سےاستدعاکی عمران خان کو طلب کیا جائے، نوازشریف کی حکومت کابلوچستان میں بھانڈاپھوٹ گیا، شاہدخاقان کوکوئٹہ میں کوئی ایئرپورٹ تک چھوڑنےبھی نہیں آیا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی تقریروں کا پیمرا یا سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی، جیسےبانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دیناچاہئے، نوازشریف صیہونی طاقتوں کاآلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


     مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ


    انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کوتوہین عدالت پرسزادے، مجھےکیوں نکالاکاراگ بند ہوناچاہئے، نوازشریف عوام کوخانہ جنگی کی جانب لےکرجائیں گے۔

    لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 17جنوری سےتحریک کااعلان کیا ہے، ثابت کردیں گےنوازشریف کارویہ قابل قبول نہیں۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے،  حدیبیہ کیس کھلا تو توحکومت شریف خاندان کوبچانےمیں لگ جائے گی اور ملک میں ایک انتشار کا عالم ہو گا ہر طرف افراتفری ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ

    نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے،حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نے ملک کا براحال کردیا ہے، حلف نامے سے شق ختم کرنے والے بھی حکومت کےلوگ تھے، سازش اس لئےکی گئی کہ عدالت میں چلنےوالےمقدمات رک جائین۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم ضیااللہ آفریدی سےمتعلق کیس کوختم کرناچاہتےتھے، پی ٹی آئی کے وکیل نے آج پھر تاریخ حاصل کرلی ، ضیااللہ آفریدی کو پرویز خٹک پر اعتراض کرنے پر پارٹی سےنکالاگیا، پارٹی سے نکالنے پر رکن آزاد حیثیت میں عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  وزیراعظم شاہد خاقان اگلے ماہ تک اسمبلی تحلیل کردیں گے، لطیف کھوسہ


    عمران خان پر تنقہد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواجیسی بدترین حکمرانی کسی اورصوبےمیں نہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا، زاہدحامدیاانوشہ رحمان سمیت جوبھی ملوث ہوسامنےلایاجائے، حلف نامےمیں تبدیلی سےصرف مذہبی جماعت کوتکلیف نہ تھی، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔

    سردارلطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سازش حکومت نےخودکی تھی اوروہ اس کوخودہی بھگتے، لاشیں گرائی گئیں ان کاجواب کون دےگا، یہ کہناغلطی کلرک سےہوگئی توجان نہیں چھوٹےگی،لطیف کھوسہ

    چوہدھری نثار کے بیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ موجودہ وزیرداخلہ کونالائق کہہ رہےہیں، دھرنے والوں کو بٹھانے والے بھی آپ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کسی قیمت پر نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی، سعیدغنی

    پیپلزپارٹی کسی قیمت پر نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی، سعیدغنی

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نواز شریف کا ساتھ کسی قیمت پر نہیں دے گی، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو اسے روکنے میں سب سے آگے ہوں گے۔

    لاہور میں پارٹی کارکن ہرا سائیں کی وفات پر تعزیت کے بعد ان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہرا سائیں پارٹی کے سنئیر رہنماء تھے، انہوں نے پارٹی اور ملک کے لئے بہت کام کئے ہیں۔

    نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو افسوس تو بہت چیزوں کا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، پھر مشکل وقت میں اکیلے ہی اس کا مقابلہ بھی کریں، نواز شریف کوسمجھناچاہیےجتنی مضبوط پارلیمنٹ اتنامضبوط وزیراعظم ہوگا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے، اگر اسے کوئی خطرہ ہو گا تو سب سے آگے ہوں گے، پی پی نواز شریف کا ساتھ کسی قیمت پر نہیں دے گی۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی


    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ ووٹ کسی اور کر دیتے تھے، ڈبے سے ووٹ کسی اور کے نکلتے تھے، ایم کیو ایم کو کوئی اور جتوانا چاہتا تھا، اگر کراچی کے لوگوں کو اپنا حق استعمال نہ کرنے دیا گیا تو حالات دوبارہ خراب ہو جائیں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان طالبان کا پولیٹیکل ونگ ہے۔ 2018 میں عوام آزادانہ ووٹ ڈال سکتے ہیں کیونکہ ماحول اب تبدیل ہو چکا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستار کی ایم کیو ایم کو جتوایا گیا تو کئے گئے آپریشنز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے، رحمان ملک

    عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے، رحمان ملک

    لاہور: سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے محاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو لازم قرار دیا ہے جبکہ جلد الیکشن کی خواہشمند تحریک انصاف آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ایوان میں نہیں آرہی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کی کشتی کو حالات کی بے رحم لہروں کے سپرد کر دیا ہے اگرمحاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا گیا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، نظام بچانے کیلئے حکومت کو محاز آرائی کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : موجودہ حالات میں حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے، رحمان ملک


    پی پی رہنما نے کہا کہ متحدہ کے حالات ایسے ہی چلیں گے، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے وہ سو مرتبہ سندھ آئیں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

    سینٹر رحمان ملک سابق وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ نے بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار مودی کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

    انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو حکومتی ناکامی قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس خوش آئندہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کیس میں جمائماکےخط کی حیثیت بھی قطری خط جیسی ہے،لطیف کھوسہ

    عمران خان کیس میں جمائماکےخط کی حیثیت بھی قطری خط جیسی ہے،لطیف کھوسہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف اس قابل نہیں کہ سیاست میں اس کا نام لیاجائے، مسلم لیگ کاشیرازہ بکھرچکاساراخاندان اڈیالہ جیل میں ہوگا،عمران خان کیس میں جمائماکےخط کی حثیت بھی قطری خط جیسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف مفرور ہےبےنظیرقتل کیس میں سزائےموت مانگی ہے، پرویزمشرف اس قابل نہیں کہ سیاست میں اس کا نام لیاجائے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے اپنا حال دیکھ چکے مسلم لیگ کاشیرازہ بکھرچکاساراخاندان اڈیالہ جیل میں ہوگا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ نیازی ایکسپریس بھی مسلم لیگ کی کشتی میں سوارہے عمران خان نےاپنی آف شورکمپنیاں چھپاکرجھوٹ بولا، عمران خان کیس میں جمائماکےخط کی حثیت بھی قطری خط جیسی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پہلےعمران خان اورپھرجہانگیرترین نااہل ہوں گے، تحریک انصاف کبھی بھی شاہ محمودقریشی کےکندھوں پرنہیں چلےگی، پیپلزپارٹی کو للکارنے والے خود کسی کی پکار میں آگئے ہیں۔

    پاکستان میں دوہراقانون ہے،ایک قانون پی پی اور دوسرا بادشاہ سلامت کیلئے، لطیف کھوسہ

    اس سے قبل پیپلز پارٹی کےرہنمالطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوہراقانون ہے،ایک قانون پی پی اور دوسرا بادشاہ سلامت کیلئے، وعدہ معاف گواہ انحراف کرتا ہےتو اسے مجرم کے برابر سزا ملتی ہے،لطیف کھوسہ

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نیب کوشریف برادران کےخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیےتھی، آئین اورقانون کےتحت کسی بھی تفتیش پرقدغن نہیں لگائی جا سکتی۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو بچانے سعودی جہاز اور شہزادہ نہیں آئے گا، لطیف کھوسہ


    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نےضیااللہ آفریدی کےخلاف ریفرنس دائرکررکھاہے، عمران خان کے زیرو کرپشن کے ایجنڈے پر عمل نہیں ہو رہا، اپنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامیں کرپشن کر رہے ہیں، خیبرپختونخوامیں احتساب کانام ونشان نہیں ، ضیااللہ آفریدی کوکرپشن کےخلاف آوازاٹھانےپرنکالا گیا، آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غورکریں،ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم کی ملاقات پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی۔

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے پارٹی کے علم میں لائے بغیرملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے، اعتماد میں لئے بغیر ملاقات پر ڈاکٹرعاصم سے وضاحت طلب کی جائیگی۔

    سیاسی پنڈت کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایم کیو ایم کے فیصلے کہانی میں کوئی نیا موڑ لانا چاہتے ہیں، آئندہ چند ہفتے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا


    یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹرعاصم حسین نے فاروق ستار سے ملاقات کی اورسابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، ملاقات میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

    اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کےسینئررہنماڈاکٹرعاصم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، فاروق ستارکوآصف زرداری کاکوئی پیغام میں نہیں پہنچایا، فاروق ستارسےذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، میری اورفاروق ستارکی اہلیہ آپس میں دوست ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکوکہاسندھ توڑنےکی باتیں نہ کریں، ایسی باتوں سےمہاجروں کونقصان،تصادم کی فضابڑھتی ہے، فاروق ستار کو کہا تمام اکائیوں کو ملاکر چلنے کی بات کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو بچانے سعودی جہاز اور شہزادہ نہیں آئے گا، لطیف کھوسہ

    نواز شریف کو بچانے سعودی جہاز اور شہزادہ نہیں آئے گا، لطیف کھوسہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کچھ بھی کرلیں اڈیالہ توجائیں گے، نواز شریف کو بچانے سعودی جہاز اور شہزادہ نہیں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کچھ بھی کرلیں اڈیالہ توجائیں گے، نوازشریف کے جیل جاتے ہی ن لیگ ٹکڑوں میں بٹ جائیگی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وجہ سےنوازلیگ بحران کاشکارہے، نواز شریف کو بچانے سعودی جہاز اور شہزادہ نہیں آئےگا، بیرونی قوتوں نے نوازشریف سے منہ موڑلیا ہے۔

    سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا انجام ایس ای سی پی چیئرمین جیسا ہو گا ، نوازشریف من پسندافسران کوماورائےقانون تعینات کررہا ہے۔

    نیب پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نیب نے دہرامعیار اختیار کررکھا ہے، نیب اہلکاروفاق کے نہیں آئین کی پاسداری کے ملازم ہیں۔


    مزید پڑھیں :  نواز شریف نے قومی دولت کو لوٹا، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، لطیف کھوسہ


    یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے قومی دولت کو لوٹا، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، سیاست میں کوئی حتمی چیز نہیں ہوتی۔

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں لوگوں پر فائرنگ کی گئی، 14 لوگوں کو قتل کرنے کے بعد کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پولیس اہلکار وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔