Tag: PPP leader

  • نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، اعتزاز احسن

    نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کے کہنے پر انکےخلاف بات کررہے ہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پھنسے ہوئے ہیں، ریفرنس میں انکےخلاف فیصلہ لازم ہے، نوازشریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، باقی کہہ رہے ہیں سزا ہونے دو تاکہ ہماری وزارتیں چلتی رہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہےہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں سازش ہورہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کےکہنےپرانکےخلاف بات کررہےہیں، نوازشریف 40گاڑیوں کے قافلے کیساتھ عدالتوں میں جاتے ہیں، نوازشریف مبہم باتیں کرتےہیں واضح بتائیں کون سازش کررہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن


    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نوازشریف کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، ہم پر الزام لگتا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کیا ہے، میاں صاحب کا اپنا ماضی سب کے سامنے ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نےبینظیربھٹوکی حکومت کیخلاف سازش کی، نوازشریف نے ججز پر دباؤڈال کر بے نظیر بھٹو کوسزا دلائی، یوسف رضاگیلانی کو بھی نااہل کروایا گیا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پوری داستان ہے ، نوازشریف نےہمیں اورجمہوریت کونقصان پہنچایا، نوازشریف مشکل میں ہیں جمہوریت مشکل میں نہیں، ایک نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب حکومت ان کی اپنی ہےتوجمہوریت کوخطرہ کیسےہوسکتا ہے، فردجرم کےدفاع میں نوازشریف کےپاس لفظ یاثبوت نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی پی رہنما کے بیٹے کی کراچی میں غنڈہ گردی جاری، پولیس بے بس

    پی پی رہنما کے بیٹے کی کراچی میں غنڈہ گردی جاری، پولیس بے بس

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما جام تماچی کے بیٹے جام تبریز کی کراچی میں مسلسل غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے، جام تبریز پر قتل، اغواء، خواتین سے بدتمیزی، فائرنگ سمیت کئی الزامات ہیں، پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی استعمال کرتا ہے، پولیس کارروائی کرنے میں بے بس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور وڈیرے کا بیٹا غندہ گردی پر اتر آیا، پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما جام تماچی کا بیٹا جام تبریز اپنے باپ کی شے پرغندہ گردی کرتا پھر رہا ہے، اس کے جرائم کی فہرست بھی طویل ہے، جام تماچی بے نظیر آباد سے پیپلزپارٹی کے ضلعی چیئرمین ہیں۔

    جام تبریز پر قتل، اغواء، خواتین سے بدتمیزی، فائرنگ سمیت کئی الزامات ہیں، مذکورہ نوجوان غیر قانونی طور پر پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی ایس پی ڈی769میں کراچی میں غنڈہ گردی کرتا ہے۔

     عوامی عہدے پر نہ ہونے کے باوجود جام تبریز خود پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی چلاتا ہے، گزشتہ روز ڈیفنس میں جام تبریزاور اس کے گارڈز نے ایک شہری پر حملہ کیا، جام تبریز کے گارڈز نے شہری کی فیملی کو ہراساں کیا۔

    ذرائع کے مطابق بااثر باپ کا بیٹا ہونے کے باعث پولیس بےبس ہے اس لئے آج تک اس کٰیخلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا، اس سے قبل رینجرز بھی جام تبریز کو غنڈہ گردی کے الزام میں حراست میں لے چکی ہے۔

    کراچی کے شہریوں نے بلاول بھٹو، ڈی جی رینجرز اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ با اثر وڈیرے کے بیٹے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہمیں غنڈہ گردی سے نجات اور زندہ رہنے کاحق دیا جائے۔

    آصف زرداری نے جام تبریز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، سہیل انور سیال

    جام تبریزکی کراچی میں غنڈہ گردی پریپلز پارٹی کی قیادت نے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے آصف زرداری اور آصفہ بھٹو نے نوٹس لےلیا، آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں ایسی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری نے جام تبریز کیخلاف جلد کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    جام ہو یا عام ہو، پولیس معاملے کا سختی سے نوٹس لے، علی زیدی

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چاہے کوئی جام ہو یا عام ہو قانون نافذ کرنے والےاداروں کو اپناکام پورا کرنا چاہئیے، معاملے کا نوٹس لے کر فوری ایکشن لیا جائے.

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کا کیس بھی اسی قسم کاتھا، جس میں معصوم لڑکے کو قتل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بڑے لوگوں کے بچے بھی اپنے ساتھ گارڈز کی بڑی تعداد لے کرچلتے ہیں۔

    بلاول بھٹو سندھ کے حکمرانوں پر بھی توجہ دیں، نصرت سحرعباسی

    رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ جام تماچی کا بیٹا اس حد تک بگڑگیا ہے، خیرپورمیں بھی ایک ایم پی اے کا بیٹا اسی طرح گارڈز لےکر گھومتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دیگرمعاملات پرتو ٹوئٹ کرتے ہیں اس معاملے کو بھی دیکھیں اور سندھ کے حکمرانوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

    جام تبریز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ناصرحسین شاہ

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سےبالاترنہیں ہے،
    ناصر حسین شاہ نے جام تبریز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہو لوگوں کو اذیت دینے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

     ناصرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نےعہدے کےغلط استعمال سےمتعلق سختی سے ممانعت کی ہے، ان کی ہدایت ہے کہ کوئی شخص عہدے کا غلط استعمال نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے خبر کی نشاندہی کی ہے،ایسےعناصرکیخلاف کارروائی ہوگی اور اے آر وائی نیوز پرہی ملزم کے خلاف کارروائی کی خبرنشرکی جائےگی۔

  • مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ، نبیل گبول کا دعویٰ

    مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ، نبیل گبول کا دعویٰ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ہے، سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو اقامے میں غیرمسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف کے پاس بھی اقامہ ہے، مریم نواز کو انکے اقامے میں غیر ملکی خادمہ ظاہر کیا گیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ نبیل گبول اپنا دعویٰ سچ کرنے کیلئے دستاویزات پیش کر پائیں گے۔

    نبیل گبول نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، حکمرانوں کا 3باروزیراعظم بن کر بھی پیٹ نہیں بھرا، ایسے حکمران اب بھی کہتے ہیں 30سال ڈکٹیٹرز نے حکومت کی، پاک فوج کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان بدل رہا ہے، بھٹو کی پھانسی پر پیپلزپارٹی نے ملک توڑنے کی بات نہیں کی، بینظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اتنے معصوم نہیں ہیں، انہیں سب پتہ ہے، میاں صاحب کوسمجھنا چاہئے یہ قوم اتنی بے وقوف نہیں ہے، وقت دورنہیں جب نوازشریف کا نام انکل کیوں پڑ جائے گا، نوازشریف کرپشن کوقانونی تحفظ دیناچاہ رہے ہیں۔

    نبیل گبول نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو پاکستان لوٹنے پر نکالاگیا، نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ہے، چیف جسٹس نوازشریف کےبیانات کانوٹس لیں۔

    ،بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بھی بعض وجوہات پرالیکشن نہیں لڑسکیں گی
    نوازشریف نے خود مسلم لیگ ن کا یہ حال کیا ہے۔

    دوسری جانب پی پی رہنما نبیل گبول کی جانب سے اقامے کے دعویٰ کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقامہ پوسٹ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

    پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی، پی پی رہنما نور عالم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، قبل ازیں نورعالم خان نے آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات کی۔

    پی پی کے سابق رہنما نور عالم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور عمران خان کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ نور عالم خان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت


    یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    میاں صاحب کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ چند پرانے وزیروں کے سوا باقی میاں صاحب کو چھوڑجائیں گے، نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پیپلز سیکریٹریٹ میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چند پرانے وزیروں کے سوا باقی میاں صاحب کو چھوڑ کر چلے جائینگے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایسے بھی وفاقی وزرا ہیں، جو وزیر اعظم کو پوچھتے تک نہیں، وزیر اعظم وفاقی وزرا کو منانے میں مصروف ہے، وزیر اعظم کے پاس مہمان وزیروں کی اکثریت ہے، جو آج ہے کل نہیں ہونگے۔


    مزید پڑھیں : سندھ میں پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،مولابخش چانڈیو


    پیپلپزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو پورے ملک کا دورہ کرینگے، بلاول بھٹو میں بے نظیر بھٹو والا جلال نظر آتا ہے۔

    چند روز قبل مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ختم ہوتا دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑے پیمانے پراورملک گیر فتح حاصل کی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندے ملک کی ہراسمبلی میں موجود ہیں۔


    مزید پڑھیں :  حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پرمجبورنہ کرے، مولابخش چانڈیو


    انکا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے اگر اپوزیشن سڑکوں پرآگئی توحکومت ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکے گی۔

  • عمران خان نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو، رحمان ملک

    عمران خان نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو، رحمان ملک

    اسلام آباد: پی پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سنی ہے، اگر انھوں نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کا رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی اوورسیز کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاناما پر پیپلز پارٹی اپوزیشن کر ساتھ کھڑی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پہلے دن کہا تھا ٹی او آر کشتی کا ملاح نہیں کنارے نہیں پہنچے گی، اپوزیشن و حکومت کو ٹی او آرز پر درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔

    عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کی خبر سنی ہے، اگر انھوں نے شادی کر لی ہے تو دعا ہے، تیسری شادی کامیاب ہو۔

  • نریندر مودی وہ دشمن ہے، جس نے پاکستان کو توڑا، رحمان ملک

    نریندر مودی وہ دشمن ہے، جس نے پاکستان کو توڑا، رحمان ملک

    لاہور :‌ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے باعث انڈیا ہمیں ڈکٹیٹ کروا رہا ہے، مودی پر واضع کرتے ہیں کہ ہم انڈیا کی ریاست نہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے کراچی شہداء ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وہ دشمن ہے جس نے پاکستان کو توڑا، انڈیا کا بھیانک چہرہ دنیا جان چکی ہے، جو روزانہ اپنا رنگ بدلتا رہتا ہےانہوں نے کہا کہ بلاول بچہ نہیں ایک بالغ لیڈر بن چکا ہے اور اب مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے حکومت سے سمجھوتہ کیا جس کا غلط مطلب لیا گیا، اب ن لیگ کے خلاف دمام دم مست قلندر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت اتحاد کی سخت ضرورت ہے، سعودی ایران تنازعہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، پیپلز لائرز فورم کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کا ریفرنس کھولنے اور سندھ حکومت کا یکطرفہ احتساب بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنماء قاسم ضیاء کو رہا کردیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنماء قاسم ضیاء کو رہا کردیا گیا

    لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو عدالتی احکامات پر ڈیڑھ ماہ بعد رہائی مل گئی، انکا کہنا ہے کہ میرے خلاف نہ کوئی درخواست تھی نہ گواہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

    لاہور کیمپ جیل سے اپنی رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ایک ایسے مقدمے میں ملوث کیا گیا جس میں میرے خلاف نہ تو کسی نے درخواست دی تھی او نہ ہی کوئی گواہ کے طور پر سامنے آیا۔

    انھوں نے کہا کہ جس کمپنی نے جعل سازی کی میں نہ تو اس کا ڈائریکٹر تھا اور نہ ہی میرا اس سے کوئی لینا دینا تھا، سیاسی انتقام کی اس کارروائی پر اپنے معاملے کو انصاف کے لیے خدا پر چھوڑتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نیب کے ساتھ پلی بارگیننگ کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد بات کروں گا۔

    اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نےاسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء قاسم ضیاء کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    جسٹس محمود مقبول کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فراڈ کیس میں قاسم ضیاء کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی، نیب نے بینچ کو بتایا کہ قاسم ضیاء کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہوچکی ہے، اگر قاسم ضیاء نے خلاف ورزی کی تو انھیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    قاسم ضیاء کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ قاسم ضیاء کے خلاف نہ تو کوئی نیب ریفرنس ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہے، نیب قاسم ضیاء کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہا ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد قاسم ضیاء کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کردیا۔

    یاد رہے کہ نیب حکام نے قاسم ضیاء کو آٹھ اگست کو اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    لاہور: پنجاب میں پیپلزپارٹی کے گڑھ اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہناساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب میں ٹوٹ پھوٹ پر آج پارٹی اجلاس بلا لیا ہے۔

    اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ صمصام بخاری اور پنجاب کابینہ کے سابق رکن اشرف سوہنا نے عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

      شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،  پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیرِمملکت رہنے والے صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

      اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اب ایسی کوئی بات نہیں رہی کہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں، میاں منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی ساری قیادت پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔

  • کراچی :26 اپریل کوککری گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی ہو گا، شیری رحمٰن

    کراچی :26 اپریل کوککری گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی ہو گا، شیری رحمٰن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چھبیس اپریل کو ککری گرائونڈ میں ہونےو الا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔

    ککری گرائونڈ لیاری کے دورے پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چھبیس اپریل کا جلسہ تیس دسمبر دو ہزار کے جلسہ عام کا تسلسل ہوگا، جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین چھبیس اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری سے اسی سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔