Tag: PPP leaders

  • ‘حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا’

    ‘حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا’

    کراچی : پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عوام تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کا مطالبہ کردیا ، رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ اضافہ واپس نہ لیاتودمادم مست قلندرہوگا حکومت سنبھل نہیں پائے گی ، عوام تیار رہیں، پیپلزپارٹی جلد اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی‌۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام کو عمران خان نے ریلیف کے نام پر تکلیف دی، اب حساب کا وقت آچکا، عمران خان آئی ایم ایف ایجنڈے پرعوام دشمن اقدامات کررہے ہیں، ہم نے کہا تھا پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے یہ ثابت بھی ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب سینیٹرشیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکارنےپیٹرول قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹراضافہ کردیا، 2ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10روپےاضافہ کیا گیا تھا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی نئی قیمت اب 145روپے82پیسےہوگئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کومستردکرتےہیں، 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53روپے کا اضافہ کیا ہے۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےہر چیز مہنگی ہو گی، پہلے ہی مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہو چکی ہے،حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

  • چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، پیپلز پارٹی کے 15 رہنما ایف آئی اے میں طلب

    چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، پیپلز پارٹی کے 15 رہنما ایف آئی اے میں طلب

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے 15 رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ، ایف آئی اے نے پیپلز پارٹی کے8 ارکان اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی ، شہلا رضا، ناز بلوچ، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی اور قادر خان مندوخیل اور قادر پٹیل کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون سے رہنماؤں کے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے جبکہ پی پی رہنماؤں کے علاوہ دیگر 7 مزید عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    یادرہے رواں سال جون میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر سیاسی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    جس پر عدالت عظمیٰ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی پی رہنما سے چیف جسٹس پر عائد الزامات سے متعلق مفصل جواب طلب کرلیا اور پیمرا اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں توہین آمیز مواد پر مبنی ویڈیو سےمتعلق ریکارڈ پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔

    جسٹس عمرعطابندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ تقریر میں چیف جسٹس کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کی گئی، تقریر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت بھی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

  • پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے‘ صمصام بخاری

    پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے‘ صمصام بخاری

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی  رانا ثناءاللہ اور  ن لیگ کے دیگر قائدین کی بجائے اپنے رہنماﺅں کی فکر کرے۔

    یہ بات انہوں نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق پیپلز پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر اپنے رد عمل میں کہی، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن رہنماﺅں کے سنسنی خیز بیانات کا مقصد اپنے خلاف درج کرپشن کے کیسز سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

    پہلی مرتبہ” دونوں بڑے” کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں۔آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔اپنے اےک بےان مےں سید صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی باریوں نے جمہوری سسٹم سے عوام کا اعتماد ختم کر دیا، پیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر کے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ستم ظریفی دیکھئے کہ پیپلز پارٹی رانا ثناءاللہ کا دفاع کر رہی ہے، درحقیقت نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کیلئے بوجھ ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کل تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیوں اکٹھے ہوئے؟

    مزید پڑھیں: رانا ثنا کے خلاف کالعدم تنظیموں تک پیسے پہنچانے کے ثبوت ہیں: صمصام بخاری

    سید صمصام بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی جدوجہد سے اقتدار میں آئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور کرپٹ عناصر کا احتساب بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔

  • اسدعمر کا استعفیٰ ابھی آغاز ہے، اصل مسئلہ وزیراعظم  ہے، سعیدغنی

    اسدعمر کا استعفیٰ ابھی آغاز ہے، اصل مسئلہ وزیراعظم ہے، سعیدغنی

    اسلام آباد:   پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وزیر خزانہ کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وزیراعظم معاملات کونہیں سنبھال سکتے توذمہ داری بھی لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسدعمرکااستعفیٰ ابھی آغازہے،اصل مسئلہ وزیراعظم ہے، وژن وزیراعظم کےپاس نہیں توکابینہ کےپاس کیسے ہوگا۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا اسدعمرکےآنےسےپہلےکہاجارہاتھاپتہ نہیں کیاہوجائےگا، اچھاہواکوئی اوروزرات نہیں دی گئی ورنہ اسکابیڑاغرق کردیتے۔

    ہم نےپہلےہی کہاتھااسدعمرمعیشت کا بیڑا غرق کریں گےاورکردیا


    مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا اسد عمر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا استعفیٰ تووزیراعظم کودیناچاہیےتھا، ہم نےپہلےہی کہاتھااسدعمرمعیشت کا بیڑا غرق کریں گےاورکردیا، وزیراعظم معاملات کونہیں سنبھال سکتے توذمہ داری بھی لیں، وزیراعظم عوام پررحم کریں اورذمہ داری قبول کریں۔

    قوم کومبارک ہو  عمران خان حکومت کی پہلی وکٹ اڑگئی


    ترجمان پیپلز پارٹی مصطفی نوازکھوکھر نے کہا قوم کومبارک ہوپی پی کےمطالبےپرپہلی وکٹ اڑگئی، عمران خان حکومت کی مزیدوکٹیں بھی جلدگرجائیں گی، حکومت کی پوری ٹیم 50اوورزسےپہلے لوٹ جائےگی۔

    مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا عمران خان نےملک کوبدترین بحرانوں میں دھکیل دیاہے، معاشی بحران کےبعد گورننس کابدترین بحران پیداہوگیا، وزیراعظم  سےنہ معیشت چل رہی ہےاورنہ خارجی امور۔

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ  چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان

    اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی، میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاءاﷲ ہم نیا پاکستان بنائیں گے-

    خیال رہے تین روز قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس  میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے  ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نے پیغام  بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنماؤں  کا گرفتار جیالوں کو فوری  رہا کرنے کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے اور پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.

    سعیدغنی کا کہنا تھا فواد چوہدری صاحب 50 تانگوں کے برابر جیالے توگرفتار کرلئے ہیں، پی ٹی آئی تانگہ پارٹی فوٹوشاپ سے جلسوں کی رونقیں بڑھاتی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان کی پولیس ہمیں نیب آفس جانے نہیں دے رہی۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی، جیالوں کاپتھراؤ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی

    قمرزمان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فی الفور گرفتار جیالوں کو رہا کرے، تشدد، پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تو اس موقع پر جیالوں کے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور نیب آفس میں گھسنے کی کوشش کی۔

    جیالوں کے پتھراؤ کے باعث 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت

    پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران صوبائی الیکشن کمیشن کو 10 دن کی مہلت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت فریقین کے وکلا میں گرما گرمی ہوگئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

    پی پی رہنما منظور وسان اور سہیل انور سیال کی جانب سے بھی جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ہدایت پر جواب جمع نہیں کروایا جا رہا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فریال تالپور کو صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی روکا جائے، فریال تالپور کو ووٹ کی اجازت عوام کی توہین ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ سندھ میں شراب کی بوتلوں سے شہد اور زیتون نکلتا ہے۔

    عدالت نے متنبہ کیا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کو بھی طلب کر سکتے ہیں جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو فوری طور پر طلب کیا۔ الیکشن کمیشن سے نمائندہ آنے کے بعد سماعت دوبارہ شروع کی گئی۔ عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سارا عملہ صدارتی الیکشن میں مصروف ہے مہلت دی جائے، 1 ہفتے میں جواب جمع نہیں کروایا تو جو چاہے فیصلہ کردیں۔

    عدالت نے صوبائی الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو جواب دینے کی آخری مہلت دیتے ہوئے 10 دن کا وقت دیا۔

    عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جواب نہیں دیا تو چیف الیکشن کمشنر کو طلب کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

    کراچی : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی تین اہم وکٹیں گرا دیں، حاجی مظفرشجرہ، عبدالقادربلوچ، عبدالباری جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی صدر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر سے اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں، حاجی مظفرشجرہ، عبدالقادربلوچ اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    حاجی مظفر شجرہ بہت نرم دل اور دیانت دار انسان ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں جو بھی آتا ہے وہ نئے پاکستان کا عزم کر کے آتا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مظفرحسین شجرہ نے کہا کہ نے کہا کہ عزت کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں مجھے امید ہے کہ عزت ملے گی، محنت اور لگن سے پی ٹی آئی میں کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد متاثر کن ہے، عبدالقادربلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے10سالہ دور میں سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں کہ وہ سندھ کے مسائل حل کرسکے، ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وژن کو پورا کریں گے اور خصوصاً کراچی اور سندھ کے مسائل حل کریں گے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مظفرشجرہ کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، مظفرشجرہ نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، بلاول بھٹو نے مظفرشجرہ کی بنیادی رکنیت خود ختم کی تھی، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عبدالباری جیلانی کبھی بھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے۔

  • فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے توپوں کا رخ وزیراعظم کی طرف کرلیا اور کہا کہ فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات کے معاملے پر نوازشریف جیل جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ساری جماعتیں پیچھے رہ جائینگی ۔صرف ایک جماعت آگے جائے گی وہ پیپلز پارٹی ہے، تجسس تھا کہ والیم ٹین میں کیا ہے، وہی دیکھنے آیا ہوں۔

    پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے، لطیف کھوسہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے ، نوازشریف شہنشاہ بنتے جارہے تھے اور من مانیاں چل رہی تھیں، الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف ہم نے درخواست دی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے، جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سن لیں عوام سپریم کورٹ کی ضامن ہے، شریف خاندان کو بار بار کہا گیا منی ٹریل بتا دیں، شریف خاندان کو وضاحت دینے کیلئے کئی مرتبہ موقع دیا گیا، سسلین مافیا اور گاڈ فادر سے پاکستان کے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

    لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے ، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے بھی سوچا انہیں کیا کہیں، جو دھمکیاں کل دی گئیں وہ حکمران وقت کو نہیں کہنا چاہیے، لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے درست کہا عدالت جےآئی ٹی کی حفاظت کیلئے کچھ کرے، ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگی ریکارڈ جل گیا، کسی کو نہیں پوچھا گیا، الزام لگتا ہے ثبوت مانگتے ہیں آگ لگتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کل ججز نے شریف خاندان کو بتا دیا کہ آپ پر الزامات کیا ہیں، پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے نمائندوں اورعہدیداروں پرسالانہ فیس عائد

    پیپلزپارٹی کے نمائندوں اورعہدیداروں پرسالانہ فیس عائد

    کراچی : پیپلزپارٹی نےعوامی نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں پر سالانہ فیس عائد کردی، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سالانہ فیس عائد کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پارٹی کے تمام عہدیداروں کو سالانہ فیس دینے کا پابند کردیا ہے، اس فیصلے پرپیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فیس لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    رہنماؤں سے فیس وصول کرنے کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں عاجزدھامراہ، اعجازجکھرانی، مکیش چاؤلہ شامل ہیں، یہ افراد سالانہ فیس وصولی کے ذمہ دار ہونگے۔

    فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ 25لاکھ،اسپیکر10لاکھ روپے سالانہ پارٹی فیس دینے کےپابند ہوں گے، جبکہ صوبائی وزراء 10لاکھ، ڈپٹی اسپیکر 5لاکھ، صوبائی مشیر5لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    اس کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹرز سالانہ 2لاکھ روپے فیس اداکرنے کےپابند ہوں گے۔ ضلعی صدر وجنرل سیکریٹری فیس صوبےمیں ادا کرنےکے بجائےاضلاع میں ادا کرینگے جبکہ دیگرتمام سطح پرکلیکشن کی ذمہ داری متعلقہ فنانس سیکریٹری کی ہوگی۔