Tag: PPP meeting

  • پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں خورشید شاہ،فریال تالپور،نثارکھوڑو،مرادعلی شاہ شریک ہوئے جبکہ مولا بخش چانڈیو،وقار مہدی ،سعیدغنی اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کےعلاوہ باقی سب علاقائی یابلبلا پارٹیاں ہیں۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو


    دوسری جانب بلاول بھٹو آج سندھ کے بارہ شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرینگے، بلاول بھٹو شام پانچ بجے جیکب آباد کے شہر ٹھل میں خطاب کرینگے جبکہ شام چھ بجے مٹیاری ضلع کے اڈیرولال اسٹیشن میں خطاب کرینگے۔

    بلاول بھٹوزرداری کراچی،نوشہروفیروز،مورو،عمرکوٹ،لاڑکانہ،حیدرآبادمیں بھی خطاب کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سسسٹم بچانے کیلئے وزیراعظم فوری طورپرمستعفی ہوں، پیپلزپارٹی

    سسسٹم بچانے کیلئے وزیراعظم فوری طورپرمستعفی ہوں، پیپلزپارٹی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سسٹم بچانے کے لیے وزیر اعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، پی پی رہنماؤں اعترازاحسن، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ شریف خاندان سسٹم کو ڈی ریل کررہا ہے، ملک  کو مزید بحرانوں میں مت ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سسٹم کو بچانے کیلئے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو وزیراعظم کے استعفی کیلئے تمام جماعتوں کوایک نکتہ پراکٹھا کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا نواز شریف اخلاقی ہی نہیں بلکہ حکمرانی کرنے کا قانونی جواز بھی کھو چکے ہیں کہ وہ اس منصب پر رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو بچانے کیلئے قربانیاں دیں، (ن) لیگ سے گزارش ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو ذرا غورسے پڑھ لیں، افسوس ہے کہ نوازشریف نوشتہ دیوارنہیں پڑھ رہے جبکہ پی آئی ڈی کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپنے دفاع کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ نون لیگ اگر بھٹو جیسی سازش کی بات کر رہی ہے تو یہ عدلیہ اور فوج پر براہ راست الزام ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے سے اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی بلکہ نواز شریف ہی استعفی ٰ دیں گے۔

    اعتزز احسن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں، مجھے توقع نہیں تھی کہ گریڈ20کے افسران اتنی اچھی تحقیقات کریں گے۔

    فرحت اللہ بابر نے کہا کہ لیگی وزراء جے آئی ٹی رپورٹ کی وضاحتیں دینے میں لگے ہوئے ہیں، حکومت اور وزیر اعظم متنازع ہوگئے ہیں، نوازشریف فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ورنہ بحران بڑھتاجائے گا۔

  • آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں آصفہ اور بختاور بھٹو سندھ میں متحرک کردار ادا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے نواز لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے اور پارٹی کو متحرک کرنے اور اگلے انتخابات میں کامیابی کے لئے پلان بھی بنالیا ہے۔

    جس کے مطابق آصفہ اور بختاور کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور آئندہ انتخابی مہم میں پارٹی کے گڑھ سندھ میں بی بی کی صاحبزادیاں پارٹی کمانڈ سنبھالیں گی ۔

    آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین کا بڑا احترام کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے آصفہ اور بختاور سندھ میں پارٹی کو متحرک کریں گی۔

    سابق صدر نے پنجاب کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اور بلاول آئندہ انتخابات تک چاروں صوبوں میں عوام کو متحرک کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان واپس لوٹتے ہی رہنماؤں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں، ہم نے یہیں دفن ہونا ہے، آصف علی زرداری


    یاد رہے گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے کراچی پہنچے تھے، آصف علی زرداری نے آتے ہی جئے بھٹو اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہورہا ہے، ہم کشمیر لے کر رہیں گے، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا ، پاکستان میں آج جمہورہت چل رہی ہے ، اللہ کی طاقت اور مسلح افواج کی طاقت سے پاکستان مضبوط ہے ، سرحدوں پر مسئلے ضرور ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ میں جب بھی بیرون ملک گیا تو سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں، ہم نے یہیں دفن ہونا ہے۔

  • سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

    سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، آصف زرداری نے رینجرز کو فوری اختیارات دینے کیلئے سندھ حکومت کو ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کی مدت میں توسیع اور اختیارات دینے کا معاملہ طے پاگیا، اس بارے میں فیصلہ دبئی میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کو چئیرمین پیپلز پارٹی آصف ذرداری نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کیلئے سندھ حکومت کو ہدایت کردی ہے۔

    مزید پڑھیں :  وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    زرائع کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات تین ماہ کیلئے دیئے جائیں گے جبکہ رینجرز کے قیام میں توسیع ایک سال کیلئے کی جائیگی۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ صوبے میں نیا وزیراعلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، دبئی میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، رحمان ملک اور مشیر قانون مرتضی وہاب سمیت صوبائی حکومت کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیئے : رینجرز اختیارات کا معاملہ پی پی قیادت کا اہم اجلاس دبئی میں طلب

    واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے بعد توسیع کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا، سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کومشروط اختیارات دینے کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔

    مزید پڑھیں :  رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، وزیراعلیٰ سندھ مشاورت کیلئے دبئی روانہ

    یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے تین جولائی کو رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کے اضافے اور رینجرز کے صوبے میں قیام میں ایک سال کے اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی۔

    اس سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس طرح رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات دونوں انیس جولائی کی رات بارہ بجے ختم ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد روک دیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کی مداخلت اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اختیارات ختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی گئی تھی اور اس کا اطلاق ختم ہونے والی تاریخ سے کیا گیا تھا تاکہ ان اختیارات کو قانونی تحفظ دیا جاسکے۔

     

     

  • تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    کراچی: تھر میں قحط کی صورتحا ل پر غور کیلئے پا کستان پیپلز پا رٹی کے سربراہ بلا ول بھٹو زرداری کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھر میں گندم کی فراہمی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کےطریقہ کار پرغورکیا گیا۔

    صو بہ سندھ کا علا قہ تھر جو بارشیں نہ ہو نے کے سبب اشیا ئے ضرورت کی کمیابی و زبوں حالی سے دو چار ہے اس مسئلے کے فوری حل کیلئے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہو ئے۔

    اجلاس میں تھر میں گندم کی فراہمی، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا، سربراہ پا کستان پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں تھر کا دورہ اور قحط کی صورتحا ل پر ہونیوالےانتظامات کا جائزہ لیں گے، اجلاس میں تھر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں سانحہ ماڈل اور الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا چاہئے کسی ہجوم کونہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حالات حاضرہ پرمختصرتبصرے میں کہاہے کہ کسی سے استعفیٰ لینا انصاف ملنے کی ضمانت نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا عام انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ دونوں کی تحقیقات عدالتوں کی کرنی چاہئیں نہ کہ کسی ہجوم کو۔

  • عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    کراچی : عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

    ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں پر عوام کی توجہ دلانے پر پی ٹی آئی کا موقف قابل تعریف ہے، عمران خان کمیشن کے نتائج کا انتظار کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے، پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملکی صورت حال پر غور اور مشاورت کے لیے کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملک کی غیر معمولی سیاسی صورتحال کی وجہ سے آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی رہنماوں سے موجودہ صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے،پہلے یہ اجلاس دبئی میں طلب کیا گیا تھا۔

  • کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    دبئی: بلاول بھٹو زرداری نے کشیدہ صورتحال کا حل مذاکرات کو قرار دے دیا، دبئی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کچھ پی پی ارکان وزیر اعظم کے استعفے کے حامی بھی تھے۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زردری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کی۔

    دبئی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پی پی ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ن لیگ کی اپنی پیدا کردہ ہے، جس سے وہ خود ہی نمٹے گی۔

    اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھائے گی توکوئی غیرجمہوری عمل نہیں ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی۔

    واضح  رہے کہ پارٹی کا یہ اجلاس ان حالات میں ہوا ہے، جب پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ملک میں ایک سیاسی بحران جاری ہے۔