Tag: PPP meeting today

  • بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیراعلیٰ نامز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نثار کھوڑو،گیان چند اسرانی، ممتاز جاکھرانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے موقع پر انہوں نے مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا، اعلان سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماؤں سے تین گھنٹے طویل مشاورت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بہت مشکل تھا، مگر پارٹی مفادات کی خاطر اس طرح کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہم پارٹی کی خدمت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    دوسری جانب صوبائی وزراء نے بھی بلاول بھٹو کو اپنے اپنے استعفے پیش کردیئے ہیں، جس پر پارٹی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے استعفے منظوری کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ارسال کریں۔

     

  • بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : پیپلزپارٹی کا دبئی کی بعد آج کراچی میں اجلاس ہوگا، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وزیراعلی کی نامزدگی کا امکان ہے جبکہ دبئی میں کئے جانے والے فیصلوں پرپی پی کے ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی چیئرمین دبئی بیٹھک میں ہونے وا لے فیصلوں پرپیپلز پارٹی سندھ ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔

    بلاول بھٹو کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کا باضابطہ نامزد کئے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو نئے کپتان کی نئی کابینہ کے ارکان اور ان کے قلمدان پر بھی مشاورت کریں گے، کابینہ میں نئے چہرے لائیں جائیں گے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی جمعرات کو ہو گی اور جمعے کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر نئے وزیراعلیٰ کیلئے رائے شماری کرائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اس سے قبل دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مواد علی شاہ کو نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا گیا ہے۔