Tag: PPP PML N

  • اسمبلیاں جاتے ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں تلخیاں بڑھ گئیں

    اسمبلیاں جاتے ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں تلخیاں بڑھ گئیں

    کراچی : پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اس میں شامل جماعتوں نے اپنے اپنے مؤقف اپنانا شروع کردیے، اسمبلیوں تحلیل ہوتے ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تلخیاں بڑھنے لگیں۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے نے اپنے بیان میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے۔

    ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے فنکاروں سے اپنی تعریف میں گانے بنوانا شروع کردئیے ہیں۔

    کھیئل داس کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں اتنی بسیں چل گئیں کہ کراچی اب جاپان بن گیا ہے، پیپلز پارٹی کا ایک وزیر کہتا ہے کہ جامشورو تھانہ بولاخان پیرس بن گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پیرس یا جاپان نہیں بلکہ کراچی کو لاہور جیسا بنانے والی حکومت چاہیے، ہمیں لاہور جیسا کراچی فیصل آباد جیسا حیدرآباد چاہیے، سندھ میں ایسی حکومت آئے جو سکھر کو گوجرانوالہ جیسا شہر بنادے۔

     

  • ’’ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب کس منہ سے جمہوریت کا بھاشن دیں گے؟‘‘

    ’’ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب کس منہ سے جمہوریت کا بھاشن دیں گے؟‘‘

    اسلام آباد : سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کے خاتمے سے چند دن پہلے مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

    انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اِس کے نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہو جائے گا، ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟

    مصطفی نواز کھوکھر کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ کیا پھانسیاں، جیلیں اور صعوبتیں اِس لیے تھیں تاکہ آپ آئین کو پامال کرنے میں حصہ دار بن جائیں؟