Tag: ppp protest

  • پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج : پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

    پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج : پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

    پشاور میں اسمبلی چوک پر پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز پشاور کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق پشاورمیں پیپلزپارٹی کا "صوبہ بچاؤ مہم” احتجاج جاری تھا کہ پشاور اسمبلی چوک پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کردی۔

    پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکن ریڈ زون میں جمع ہوئے تو ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔

    مشتعل افراد نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نقاب پوشوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی۔

    احتجاجی ریلی میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی تقریر کے دوران پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کردی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنان نے وہاں پر قائم تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی، کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پرامن احتجاج روک کر کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی نے نہتے کارکنوں پرتشدد کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمیں کہیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کو کےپی میں اجازت دی

    انہوں نے کہا کہ یہ کیاطریقہ ہے کہ احتجاج کرکے ہمارے ہی احتجاجی کیمپ پرحملہ کردیا گیا، پیپلزپارٹی کا احتجاج نہیں شرارت تھی، ہمارے کیمپ پر حملےکی فوٹیج موجود ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کےخلاف آج لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

    پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کےخلاف آج لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ناصرباغ میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ناصر باغ میں آج احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، ناصرباغ اوراطراف میں بینرز اور پینافلیکسز سمیت پارٹی جھنڈےلگا دیئے گئے جبکہ کرسیاں ساؤنڈ سسٹم اورجنریٹرزسمیت دیگرسامان پہنچادیا گیا جبکہ  کیمپ میں بیٹھنے کے لیے راولپنڈی سے پیپلز پارٹی کے قافلے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، قمر زمان کائرہ نے کارکنوں کو ناصر باغ پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی ناصرباغ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    لاہور کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کریں گے۔

    چار مئی کو ناصر باغ میں بہت بڑا احتجاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

    گذشتہ روز لاہور کے علاقہ سبزازار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپکا شیر صرف کاغزی نشان کا شیر ہے، ہم پٹواریوں اور کلرکوں کی جسلی نہیں کریں گے بلکہ چار مئی کو ناصر باغ میں بہت بڑا احتجاج کریں گے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے ہمارا حوصلہ بلند کر دیا ہے، کارکنان جوش کے ساتھ نعروں اور جھنڈوں کو بلند کر کے جمعرات کے روز ناصر باغ پہنچنے، شوباز شریف نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو نام بدل دیں گے، کل شوباز شریف کا نیا نام لکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلا بس,موٹروے,نندی پور سمیت جس چیز کا حساب مانگا ریکارڈ کو آگ لگوا دی گئی ، تمام جماعتوں کا قوم کا ایک ہی نعرہ ہے "مک گیا تیرا شو گو نواز گو”،  عدالتیں نواز شریف کو چور کہتی ہے اور یہ کہتے ہیں ہم پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کرو۔ پیپلزپارٹی ملک کا وقار بلند کرے گی ملک کے نوجوان کو مفت تعلیم دیں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ڈان لیکس بھی میاں نواز شریف کے لئے آگئی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کا آج مزارقائد پر ’پانی دو بجلی دو‘ اور ’گونواز گو‘ دھرنا

    پیپلزپارٹی کا آج مزارقائد پر ’پانی دو بجلی دو‘ اور ’گونواز گو‘ دھرنا

    کراچی : پیپلز پارٹی کی جانب سے آج مزار قائد پر حکومت کے خلاف پانی دو بجلی دو اور گونواز گو دھرنا دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف آج دوپہر تین بجے مزار قائد پر دھرنا دے گی،  دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات بھی مکمل کرلیئے گئے ہیں، مزار قائد سے کوریڈور تھری کو جانے والا راستہ بند کردیا جائے گا۔

    دھرنے سے پیپلز پارٹی کے رہنماخطاب کریں گے جبکہ ملیر، کورنگی، اورنگی، لیاری سمیت  دیگرعلاقوں سے کارکنان شرکت کریں گے، دھرنے کے مقام پر پانی دو بجلی دو اور گونواز گو کے بینرآویزاں کردیئے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق  یکم مئی کو نشترپارک میں جلسہ کیا جائے گا، 30 اپریل کو حیدرآباد میں حیدرچوک پر جبکہ 6 مئی کو لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر دھرنا دیں گی۔ میرپورخاص میں 11 مئی کو جبکہ شھید بینظیرآباد میں 16 مئی کو دھرنا ہوگا جبکہ سکھر میں 21 مئی کو دھرنا دیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر لوڈشیڈنگ ،گیس،پانی کی قلت کیخلاف دھرنا دینگے، ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا ہونے کی سند دے دی ہے، وزیراعظم نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔


    مزید پڑھیں : پانی،گیس بجلی کی عدم فراہمی، سندھ بھر میں جیالے سڑکوں پر


    یاد رہے اتوار کے روز پانی، بجلی، گیس کی قلت پر وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھرمیں جیالوں نے دھرنے دئیے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جیالوں نے کہیں نوازشریف اور عابد شیر علی کے پتلوں کو گدھاگاڑی پر بٹھایا تو کہیں ان کے پتلے نذرآتش کئے۔

    کراچی و حیدرآباد اور سندھ کے دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کے موقع پر پی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوگھربھیج کرہی دم لیں گے، بجلی اورگیس کی بندش پردھرنوں کاسلسلہ رکنےوالانہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔