Tag: PPP punjab

  • ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، حکمران صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور پر خرچ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں ایک سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں.

    پی ٹی آئی کو سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے، بلوچستان میں صابر بلوچ پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار ہیں، جنہیں دوسری جماعتوں سے مل کرکامیاب کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تنظیمی دورے کا آغاز کل سے ننکانہ صاحب  سے شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کارکنوں کے گلے شکوے بھی سنیں گے۔

    ضلعی ورکرز کنونشن 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نومبر میں کرانے جا رہی ہے.

    ارکان اسمبلی کے ذریعے بلدیاتی فنڈز کا استعمال روکا جائے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 137 کے ضمنی الیکشن میں رائے شاہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے.

    پنجاب بھر میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کا مرکز صرف لاہور ہے، صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

  • ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے اٹھارہ اکتوبرکاجلسہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا اعلان کررکھا ہےاوراسی سلسلے میں عید الضحیٰ لاہور میں منارہے ہیں

    بلاول ہاؤس لاہورسے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں ہے کارکن گھروں سے باہر نکلیں۔

    آصف علی زرداری نےپارٹی کے عہدے داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور کئے جائیں گے اورانہیں آگے لایا جائے گا۔

  • آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہورکے بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    سابق صدرآصف زرداری کو لاہورائیرپورٹ سے بحریہ ٹاؤن میں واقع بلاول ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا، جہاں یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، منظوروٹو، تنویراشرف کائرہ اوردیگرنے ان کا استقبال کیا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سات روزہ قیام کے دوران آصف زرداری عید بھی منائیں گے اورعید کے تینوں دن کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مختلف اضلاع سے ہرروزسو کارکن آصف علی زرداری سے ملیں گے۔