Tag: PPP reaction

  • پی ٹی آئی پر پابندی : پیپلزپارٹی کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

    پی ٹی آئی پر پابندی : پیپلزپارٹی کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے سے متعلق پیپلز پارٹی کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا۔

    اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حکومت کے مذکورہ فیصلے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا مؤقف چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد رکھے گی۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں فرحت اللہ بابر، رضاربانی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بھی اپنے بیانات میں کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کو غیر جمہوری قرار دیا،

    رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی بات جمہوریت کے اصولوں کیخلاف ہے حکومت کو ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ملکی دفاع پر حملے کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاندان 9 مئی واقعات میں ملوث تھا،ان کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر موجود تھیں، قوم کو کہا جا رہا تھا کہ انقلاب برپا ہونے لگا ہے فوری اپنی اپنی لوکیشنز پر پہنچیں۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیا، انہوں نے ملک کے دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا، ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں،ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور

    نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں،ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور

    کراچی : ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنے پر تلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےبیان سےلگتاہےکوئی نیالاڈلہ آگیا ہے، نواز شریف کاعدل اورانصاف کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنےپرتلےہیں، نوازشریف پیپلزپارٹی کےخلاف سازش،انتقام میں شریک رہے۔

    ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اورن لیگ آدھاآدھا اوراپنی مرضی کاسچ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی حدیبیہ،نیازی سروسز جیسے فیصلوں سے مطمئن نہیں، نوازشریف کو تو ابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا۔


    مزید پڑھیں : ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، نوازشریف


    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، میں ،پارٹی اور قوم اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے، ، ہم اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دہرا معیار اپنایا گیا ، مجھے خیالی تنخواہ پرنکالا گیا، خیالی تنخواہ کومیرا اثاثہ بتایا گیا، وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی ، نوازشریف کا 50 سال پرانا احتساب لیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔