Tag: PPP rejects

  • بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور نئے ٹیکس کے آرڈیننسز عوام دشمن قرار

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور نئے ٹیکس کے آرڈیننسز عوام دشمن قرار

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے بجلی صارفین پر سرچارج مسترد کرتے ہوئے کہا حکومتی صدارتی آرڈیننسز کو عوام دشمن قرار دے دیا اور کہا بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجلی صارفین پر سرچارج مسترد کردیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ بجلی صارفین پر150ارب روپےسرچارج ڈال دیا ہے، پارلیمنٹ بے توقیراور صدر ہاؤس آرڈینینس فیکٹری بنادیا گیا ہے۔

    نیربخاری کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ڈوبے عوام کو میسر سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں، بجلی،گیس پٹرول قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں بند ہیں، جبکہ اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت ختم کی جاچکی ہے۔

    کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کی کمرتوڑ دی، بجلی گیس بل جلانے والےعمران خان کہاں سورہےہیں، حکمران اپوزیشن کو دبانے کیلئے دن رات مصروف ہیں، گھمبیر مسائل کاحل صرف اورصرف نئےانتخابات میں ہے۔

    دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے حکومتی صدارتی آرڈیننسز کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا  حکومت بجلی کےنرخوں میں اضافے اور نئےٹیکس کےآرڈیننسزلارہی، صدارتی آرڈیننسزنہیں آئی ایم ایف کی مرضی کامنی بجٹ ہے، ہم ان صدارتی آرڈیننسز کو مسترد کرتے ہیں۔

    شیری رحمان  کا کہنا تھا کہ ایک آرڈیننس سے290ارب روپےکےٹیکس لگائےجارہے، بجلی کےنرخوں میں5روپے65پیسےفی یونٹ اضافہ کیاجارہا، صارفین پرمزید884ارب روپےکابوجھ ڈالاجائےگا،شیری رحمان

    انھوں نے مزید کہا کہ صارفین پہلی ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اضافےسےبجلی کےبلوں میں36فیصدعلاوہ ٹیکس اضافہ ہوگا، قانون سازی کے بجائے آرڈیننس لانا اپنی چوری چھپاناہے۔

  • پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا

    پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ معاملےپرتحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کومستردکردیا، رہنما پی پی نیئربخاری نے کہا براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کےمترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے، براڈشیٹ اہم معاملہ ہے،شفاف طریقے سےتحقیقات چاہتے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں، براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، گزشتہ دس سال کا حساب تو ابھی ہونا ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔