Tag: PPP spokeperson

  • پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئے ڈراؤ نے خواب میں تبدیل ہورہی ہے،مصطفیٰ نوازکھوکھر

    پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئے ڈراؤ نے خواب میں تبدیل ہورہی ہے،مصطفیٰ نوازکھوکھر

    کراچی : ترجمان بلاول ہاؤس مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئےڈراؤنےخواب میں تبدیل ہورہی ہے، پہلے گیس، یوریا اور دیگر اشیا اب بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہورہی ہے۔

    ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے علاوہ کوئی وژن ہے ہی نہیں، پہلے گیس، یوریا اور دیگراشیا اب بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہنا نہیں چاہتے لیکن حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہےہیں، کہا گیا گیس نرخ نہیں بڑھا رہے لیکن بڑھا دی گئیں۔

    مزید پڑھیں : نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    یاد رہے چند روز قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے۔

    سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ کہ عمران خان کہتے تھے ان کے آتے ہی معیشت خود ٹھیک ہو جائے گی، خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی ہیں، کھربوں روپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو معاملات سمجھ نہیں آرہے تو پرانی تقاریر سے رہنمائی لیں، ایک ماہ میں ہی عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہوگئے ہیں۔

  • قوم کاشکوہ ہے ایساکیاگناہ کیاجو نوازشریف کو ہماراحکمران بنایا گیا، چوہدری منظور

    قوم کاشکوہ ہے ایساکیاگناہ کیاجو نوازشریف کو ہماراحکمران بنایا گیا، چوہدری منظور

    کراچی : پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ 3بار وزیراعظم رہنے کے بعد نوازشریف کا شکوہ نہیں بنتا، قوم کاشکوہ ہے ایسا کیا گناہ کیا جو نواز شریف کو ہمارا حکمران بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل نوازشریف کم سےکم غالب کوتوبخش دیں، نوازشریف کیوں ناشکرے ہورہے ہیں۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ 3باروزیراعظم رہنے کے بعد نوازشریف کا شکوہ نہیں بنتا، قوم کا شکوہ ہے ایسا کیا گناہ کیا جو نوازشریف کو ہمارا حکمران بنایا گیا۔

    ترجمان پی پی نے کہا کہ کھربوں کی جائیداد والے نوازشریف کو شکوہ زیب نہیں دیتا، شاعری کررہےہیں تونوازشریف کوئی تخلص بھی رکھ لیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ’’مجھےکیوں نکالا؟‘‘کےعنوان سےدیوان شائع کردیں۔


    مزید پڑھیں : حا لات جوبھی ہوں مقابلہ کروں گا


    یاد رہے کہ پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں، ہمیں نکالنے والے صادق اورامین نہیں جبکہ مجھے وقت سے پہلے نکال دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں بھرپور سیاسی اورقانونی جنگ لڑوں گا، کہ ہم سے حساب مانگنے والوں سے بھی کوئی پوچھے وہ ملک کی کیا خدمت کررہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔