Tag: PPP worker

  • خیر پور: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی پر جیالے نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

    خیر پور: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی پر جیالے نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

    خیرپور : پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے جیالے کارکن نے شکوہ کرکے انہیں پریشان کردیا، کارکن کا کہنا تھا کہ آپ کو الیکشن میں ہماری یاد آجاتی ہے اورجب ہم ملنے جاتے ہیں تو اپ کے پاس ٹائم نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں ایک شخصیت سے تعزیت کیلیے گئیں تھیں اس دوران ایک ناراض جیالے نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

    جیالے نے سوال کیا کہ الیکشن کے بعد آپ آج ہمیں دکھائی دیں، کیسے ہماری یاد آگئی؟ جب ہم آپ کے دروازے پر آتے ہیں تو آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا، کیا آپ کو صرف من پسند لوگوں کی قدر ہے۔

    جیالے کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دور کے جیالے ہیں، ہم آپ کو شہید بھٹو کی وجہ سے ہی ووٹ دیتے ہیں، بلدیاتی الیکشن قریب ہیں تو اب جیالوں کی تعزیتیں یاد آرہی ہیں؟

    جیالے کے سوالات سن کر رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ پریشان ہوگئیں اور کارکن کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے میں نے آپ کو نہ دیکھا ہو، یا کسی نے مجھے آپ کے بارے میں نہ بتایا ہو، اس لئے ملاقات نہیں ہوئی ہوگی۔

    نفیسہ شاہ نے کارکن سے کہا کہ پارٹی میں کوئی من پسند نہیں، ہمارے لیے ہر کارکن ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کا ذوالفقارمرزا سے لاتعلقی کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا ذوالفقارمرزا سے لاتعلقی کا اعلان

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں جب کہ  لیڈرشپ کی تاکید ہے کہ ان کی کسی بات کا جواب نہ دیا جائے۔

    کراچی میں پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، اگر انہیں کسی معاملے پر تحفظات تھے تو پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں، لیڈرشپ کی تاکید ہے کہ ان کی کسی بات کا جواب نہ دیا جائے ورنہ جوابی الزامات ان پر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کو پارٹی قیادت بری لگتی ہے تو انہوں نے اس کا اظہار اس وقت کیوں نہیں کیا جب ان کی فیملی کے 2 لوگوں کو پارٹی نے ٹکٹ دیئے، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پارٹی کی وجہ سے ہیں۔

  • کراچی:عزیز بھٹی پارک کے قریب پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدارکا قتل

    کراچی:عزیز بھٹی پارک کے قریب پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدارکا قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیزبھٹی پارک کے قریب کارپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول بینک میں نوکری کرتا تھا، جو ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کی جان لے لی۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں مقتول کے سر میں لگی ہیں اور وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خالی کارتوس ملے ہیں۔

     پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان دانش کے نام سے ہوئی ہے جو پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار تھا۔