Tag: PPP

  • شہباز شریف اورخورشید شاہ کی کوششیں کامیاب ، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامند

    شہباز شریف اورخورشید شاہ کی کوششیں کامیاب ، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامند

    لاہور : پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپسی پرراضی ہوگئی، فضل الرحمان اور پی پی میں صلح کرانے میں شہبازشریف اور خورشید شاہ نے اہم کرداراداکیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپسی پرراضی ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورخورشیدشاہ نے اہم کرداراداکیا، شہباز شریف ،خورشید شاہ نے فضل الرحمان اور پی پی میں صلح کرائی ، فضل الرحمان ،خورشید شاہ میں ہونیوالی ملاقات نے ناراضگیاں دور کر دیں۔

    خورشیدشاہ فارمولے پر عملدرآمد کے لیے شہباز شریف متحرک ہیں ، ذرائع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس چینج، لانگ مارچ ،استعفوں پرمرحلہ وار عمل کرے گی جبکہ عمران خان حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کامزاحتمی گروپ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پرخوش نہیں، بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی نےنوازشریف کوبےجاتنقیدکانشانہ بنایا،مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کا حکومت اور پیپلز پارٹی نے مذاق اڑایا۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات طے پاگئی ہے ، جس میں حکومت مخالف تحریک اور مہنگائی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

  • پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    کراچی : پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے، لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے ، کراچی کے 6 اضلاع میں مظاہرے ہوں گے جبکہ لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    کراچی کے ضلع جنوبی میں مظاہرہ ریگل چوک پر ہوگا ، قیادت شیری رحمان اور وقار مہدی کریں گے ، پریس کلب پرضلع ملیرکےمظاہرےکی قیادت قائم علی شاہ کریں گے۔

    ضلع شرقی میں مظاہرہ الآصف اسکوائر پر ہوگا ، جس کی قیادت سلیم مانڈوی والا جبکہ ضلع غربی میں مظاہرہ بنارس چوک پر ہوگا ، جس کی قیادت مرتضی وہاب کریں گے۔

    اسی طرح ضلع وسطی میں مظاہرہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا ، جس کی قیادت شہلا رضا اور ضلع کورنگی میں سنگر چورنگی پر مظاہرے کی قیادت تاج حیدر کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کی کال پر آج خیرپورمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیاجائےگا، شہرمیں الگ الگ احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج پر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کیا پی پی پی دودھ ، مرغی ، گوشت ، سبزی کی کمشنر ریٹ لسٹ کے برخلاف قیمتوں پر احتجاج کررہی ہے ، کیا پیپلز پارٹی گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف احتجاج کرے گی ، کیا پیپلز پارٹی مہنگائی میں براہ راست ملوث ڈپٹی کمشنرز اور افسران سے مستعفی ہونے کی اپیل کرے گی۔

  • پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج  کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    کراچی : پیپلز پارٹی نے جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا تحریک انصاف 70 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مہنگائی کو انتخابی نشان بنالے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، ان کا بس چلے تو سانس لینےپرآکسیجن ٹیکس لگا دیں۔

    حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 70سالہ ریکارڈتوڑنے پرمہنگائی کوانتخابی نشان بنا لے، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ اصل کارکردگی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر حکومت نے عوام کو 3 برس میں د گنی مہنگائی دی، پیٹرول اورڈیزل 150روپے فی لیٹر سے اوپر لیجانے کی تیاری ہے، ڈالر اور تیل مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا سونامی چھوڑ دیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمعےکومہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاج کرےگی۔

  • پی پی رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا

    پی پی رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت سکھر میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے خورشید شاہ کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

    رہائی کے موقع پر بھرپور استقبال کے لیے سینٹرل جیل کے باہر جیالوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی، جہاں سے خورشید شاہ کو ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے جولائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جسے انھوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

    سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتاری کے 2 سال بعد بھی نیب الزامات ثابت نہ کر سکا، کیا نیب کے پاس یہی واحد ثبوت ہے کہ خورشید شاہ چالیس بار بیرون ملک گئے؟

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے، ریفرنس 2005 کی ٹرانزیکشنز پر بنایا گیا، تب خورشید شاہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے، جب کہ نیب نے کسی ٹرانزیکشن کی دستاویزات نہیں دکھائیں۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا۔ ضمانت کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف نے خورشید شاہ کو مبارک باد دی۔

  • سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

    سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض خورشید شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے جولائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جسے انھوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

    عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے کہا خورشید شاہ کو ملک سے باہر جانا ہو تو اس کے لیے وہ احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتاری کے 2 سال بعد بھی نیب الزامات ثابت نہ کر سکا، کیا نیب کے پاس یہی واحد ثبوت ہے کہ خورشید شاہ چالیس بار بیرون ملک گئے؟

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے، ریفرنس 2005 کی ٹرانزیکشنز پر بنایا گیا، تب خورشید شاہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے، جب کہ نیب نے کسی ٹرانزیکشن کی دستاویزات نہیں دکھائیں۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا۔ ضمانت کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف نے خورشید شاہ کو مبارک باد دی۔

  • پیر پگارا کی اہم ساتھی کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    پیر پگارا کی اہم ساتھی کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا کے اہم ساتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں مہتاب اکبر راشدی بھی شامل ہو گئیں، مہتاب راشدی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سابق ایم پی اے مہتاب اکبر راشدی آج پی پی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

    مہتاب راشدی مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اکبر شاہ راشدہ اور مہتاب اکبر راشدی نے شمولیت کے لیے پی پی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

  • نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں زرداری کی ضمانت میں توسیع

    نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں زرداری کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

    سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک ماسکو میں ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ آج کیس ملتوی کیا جائے۔

    مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف سماعت کرنے والا عدالتی بینچ ازخود تحلیل

    دوران سماعت سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا اور فاروق ایچ نائیک کے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے اپنی نیویارک پراپرٹی ظاہر نہیں کی تھی، جب کہ نیب کا کہنا ہے کہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویز ادارے کے پاس موجود ہے، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد کی ملکیت آصف زرداری ہی کی تھی۔

    نیب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 20 جون 2007 کو 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں اپارٹمنٹ خریدا گیا، اور 7 جون 2007 کو آصف زرداری نے میری این نامی خاتون کو اس پراپرٹی کا پاور آف اٹارنی دیا۔

  • پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر امریکا چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دورۂ امریکا میں واشنگٹن اور نیویارک جائیں گے، وہ ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں عہدیداروں، کارکنان کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ 4 جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نجی دورے پر امریکا روانہ ہوئے جبکہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا روانہ ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ امریکا میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، انہیں امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

    تین جولائی کو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

  • اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کو ایک اور دھچکا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ نون لیگ کا قومی اسمبلی میں رویہ قرار دیا گیا ہے۔

    پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا،پیپلزپارٹی قیادت کو شہباز شریف کے رویےسے شدید مایوسی ہوئی، ن لیگ کےغیر سنجیدہ رویے کےباعث حکومت نے بجٹ باآسانی پاس کرا لیا۔

    ذرائع پی پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے غیر سنجیدہ رویے سےحکومت کو کھل کر کھیلنےکا موقع ملا، نون لیگ کا بجٹ سیشن میں غیر سنجیدہ رویہ، اس کے بعد ہم مشترکہ اجلاس میں کیا کر لیں گے؟

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے دن شہباز شریف کی غیر موجودگی کا اپوزیشن کو نقصان ہوا، ایوان میں شہباز شریف کی غیر موجودگی سے اپوزیشن منتشر دکھائی دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی سیشن کےبعد منعقد ہونا تھا، جس کے انعقاد پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بجٹ منظوری کے وقت شہباز شریف سمیت 14لیگی اراکین ایوان سے غائب تھے۔

  • اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تین روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

    عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے اسیر ایم این اے خورشید شاہ کےپروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔؎؎

    قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کےلیےجاری کئےگئے جس کے بعد خورشید شاہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    چوبیس جون کو عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو این اے 206 کیلئے بجٹ سیشن میں مؤقف کا حق دیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلہ جاری

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین بجٹ کے نکات پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر دو ہزار انیس کو نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف دادو اور سکھر میں جائیداد کی تحقیقات کررہا ہے، ان پر زمینوں کے معاملات میں کرپشن کا بھی الزام ہے۔