Tag: PPP

  • بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

    میرپورخاص: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں و سیلاب سے نقصانات پر اسلام آباد کے حکمرانوں کی توجہ دلائی، راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں زیادہ وقت گزارا، ابھی تو شروعات ہے، پیپلزپارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزاپنے طور پرمحنت کرتے ہیں، میرپورخاص ،عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر میں نقصانات ہوئے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خود متاثرہ علاقوں میں پہنچے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 2011 میں متاثرین کو وطن کارڈ دئیے تھے، پیپلزپارٹی کے جیالے جانتے ہیں حق کے لیے احتجاج کیسے ہوتا ہے، حکومت کو سندھ کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑنے دینگے، اس سال سندھ حکومت کو 200ارب روپے کم دیے گئے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو این ایف سی کے شیئرنہیں دیے، بارشوں، سیلاب اور ٹڈی دل سے ملک کے کسان پریشان ہیں، ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے چھوٹے کسانوں کی بھی مدد کرنی چاہیے، ملک کے غریب کسان بڑا نقصان برداشت نہیں کرسکتے،عوام کےمسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہر کسان کو معاوضہ دینا چاہئے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کسانوں کے لیے اسکیم لے کر آئے، اگلی بار یہاں آئیں گے تو سیاسی سرگرمیاں رکھیں گے۔

  • پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا

    پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے متنازع مردم شماری کے عارضی اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم دکھایا گیا۔

    پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کی آبادی کم دکھانے پر تاحال اعتراضات ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے عارضی لسٹ پر عام انتخابات کی ہامی بھری تھی، آبادی کے حتمی اعداد و شمار کے بغیر حلقہ بندی اور الیکشن غیر آئینی ہوں گے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دیگر الیکشنز کے لیے سیاسی جماعتوں نے حتمی لسٹ پر اتفاق کیا تھا، مردم شماری کے 5 فی صد بلاکس کی دوبارہ چیکنگ پر بھی اتفاق کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے تاحال 5 فی صد مردم شماری بلاکس کی دوبارہ چیکنگ نہیں کرائی، نہ ہی مردم شماری کی حتمی لسٹ کا اجرا کیا گیا، اس لیے بلدیاتی انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کیے جائیں اور آبادی کے اعداد و شمار ٹھیک کیے جائیں۔

    انھوں نے کہا آبادی کے اعداد و شمار کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو این ایف سی میں صوبے کو کم حصہ ملے گا، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے 4 سالہ بلدیاتی اداروں کی مدت پوری کی، بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا الزام سول حکومتوں پر لگتا ہے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا 5 فی صد بلاکس کی دوبارہ چیکنگ کرانے اور حتمی لسٹ میں 2 سال ضایع کیے گئے، مردم شماری کی حتمی لسٹ پر این ایف سی آنا چاہیے جو نہیں دیا جا رہا۔

    ایڈمنسٹریٹر سے متعلق انھون نے کہا کہ کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنا صوبائی حکومت کا اختیار ہے، ایڈمنسٹریٹر افسران یا سول سوسائٹی سے بھی ہو سکتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری جلد کر دی جائے گی۔

  • قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

    قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

    خیر پور: سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سیّد مظفر علی شاہ انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے سیّد مظفر علی شاہ طویل علالت کے باعث  گزشتہ رات کراچی میں انتقال کر گئے، سیّد قائم علی شاہ اور سیّدہ نفیسہ شاہ خیرپور پہنچ گئے۔

    سید مظفر علی شاہ کو آج رات جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، سید قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے پیپلز پارٹی کے چئیر بلاول بھٹو وزیر علی سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان نے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    قائم علی شاہ کے صاحبزادے کے انتقال پر ملک کی سیاسی مذہبی و سماجی شخصیات نے سابق وزیراعلیٰ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان

    پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی تنظیم نو مرحلہ وار ہوگی۔

    پہلے مرحلے میں مرکز اور پنجاب کی سطح پر تنظیم نو ہوگی، ذرایع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پارلیمنٹیرینز کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں۔

    ذرایع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شمالی پنجاب کے صدر کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری نے تحریری طور پر تجاویز مانگی ہیں، اس سلسلے میں سی ای سی ارکان کو نئے نام اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عہدوں پر تبدیلیوں کے لیے سفارشات بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو ارسال کی جائیں گی، حتمی فیصلہ دونوں رہنماؤں کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں پارٹی کی تنظیم نو دوسرے مرحلے میں ہوگی، ذرایع پی پی کا کہنا ہے کہ سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی تنظیم نو کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی کا سندھ میں احتجاج، بلاول بھٹو کا نثار کھوڑو کو پذیرائی کا فون

    پیپلز پارٹی کا سندھ میں احتجاج، بلاول بھٹو کا نثار کھوڑو کو پذیرائی کا فون

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پر وفاق کے قبضے اور سندھ کے بٹوارے کے خلاف احتجاج کیا گیا، رہنماؤں نے کہا کہ سندھ توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

    پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو دھمکیاں نہ دی جائیں، اور قبضے کی باتیں بھی نہ کی جائیں، بہ صورت دیگر پیپلز پارٹی کالا باغ ڈیم اور ایم آر ڈی سے بڑی تحریک چلائے گی۔

    کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کی بات کی ہے، یہ لوگ نفرتیں پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرے گی تو نہ ایم کیو ایم کو مانتے ہیں نہ ایم کیو ایم کی سیاست کو تسلیم کرتے ہیں۔

    کراچی میں 2 ہفتوں کے دوران منصوبے شارٹ لسٹ کر کے کام شروع کر دیا جائے گا: اسد عمر

    دریں اثنا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما نثار کھوڑو سے رابطہ کر کے سندھ بھر میں بڑے احتجاجی مظاہروں پر انھیں اور دیگر رہنماؤں کو سراہا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سندھ بھر میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرنے پر عہدے داران اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی ورکرز سیاسی جماعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، پورے ملک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

  • کراچی کے وسائل کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی کے وسائل کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، صوبے کو خطرہ یہاں کے حکمرانوں سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کراچی کے مسائل کا حل نہیں، کراچی کو بنانا ریپبلک بنا کررکھ دیا گیا، اس کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ کا وجود خطرے میں آجاتا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کے معاملے کو ذاتی انا کا مسئلہ بنالیا گیا ہے۔

    خواجہ اظہار نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کراچی کے مسائل کا حل نہیں، کراچی کو بنانا ریپبلک بنا کررکھ دیا گیا، اس کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ کا وجود خطرے میں آجاتا ہے، کراچی لاڑکانہ اور لاڑکانہ موہن جودڑو بن گیا، سندھ کو خطرہ سندھ کے حکمرانوں سے ہے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے اے پی سی کراچی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کانفرنس کے ذریعے مقامی لوگ کراچی کامقدمہ پیش کرینگے، کراچی میں رہنے والوں کو کراچی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا، کراچی کا مسئلہ حل ہوگا تو عوام اور وفاق بھی مضبوط ہوگا، سندھ حکومت کانام نہیں لے سکتا یہ تو پہلے ہی مضبوط ہیں۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے مضبوط ہوں گے، ہمیں کیا معلوم تھا کہ 18ویں ترمیم سے چند لوگ مضبوط ہوں گے، وفاق سے محاذ آرائی سندھ حکومت کی الیکشن مہم ہے، اٹھارہویں ترمیم کے نام پر ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لوگوں نے اپنے محل بھرے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس دیکھ کر افسوس ہوا وہ فاق سے محاذ آرائی بند نہیں کرنا چاہتے، وفاق سے پیسے مانگ رہے ہیں خود10سال سے ہم پر مسلط ہو کر کیا کررہے ہیں، کراچی کا حل اس شہر کے رہنے والوں سے نہیں پوچھیں گے تو حل نہیں نکلے گا۔ ورلڈبینک کا کہنا ہے کراچی کا مسئلہ بہت سنگین ہوچکا ہے، پیسہ ،وسائل ،اختیار آپ کے پاس ہے۔

  • "پیپلز پارٹی کو آخری موقع دیا ہے، اب کراچی میں کام کرنا پڑے گا”

    "پیپلز پارٹی کو آخری موقع دیا ہے، اب کراچی میں کام کرنا پڑے گا”

    کراچی : پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا، کراچی کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کو آخری موقع دیا ہے اب ان کو کام کرنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو آخری موقع دے رہے ہیں، اقدامات اٹھائیں، جو شہر پورے ملک کو چلاتا ہے، اس کا کوئی ماسٹر پلان ہی نہیں، ہمیں معلوم ہی نہیں کہ کراچی کا نظام کیا ہے، پیپلزپارٹی کو اب آپ کو گراؤنڈ میں آنا پڑے گا اور کام کرنا پڑے گا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کراچی کے مسائل حل اور عوام کو ریلیف ملے، شہرقائد کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کراچی میں شہریوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی بہت اہم مسئلہ ہے یہاں ٹینکر مافیا کا راج ختم ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی میں گورنرراج لگایا جائے، تاجربرادری نے قرارداد پاس کی کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، کراچی سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، ہم نے کراچی کی بہتری کیلئے ایک کڑوا گھونٹ پیا ہے، ہم کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں گندگی،اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا جامع نظام مرتب کرنا ہوگا، ماس ٹرانزٹ کے حوالے سے ابھی کوئی خبر نہیں، ٹرانسپورٹ مسئلے کے حل کیلئے اورنج، ریڈلائن منصوبے جلد مکمل ہونے چاہئیں، ہم اس طرح خاموشی سے بیٹھ نہیں سکتے۔

    رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی تباہی کا کوئی ذمہ دارہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی نالوں پر12سال میں تعمیرات پر جواب دے، چیف منسٹر صاحب2برجز،4انڈر پاسز بنانےسے کراچی نہیں چل سکتا، ایسانہیں ہوسکتا این ایف سی کے پیسے پیپلزپارٹی کو دیتے رہیں، کام بھی نہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے سندھ کے لوگ سسک رہے ہیں، لوگوں کے پاس علاج، پینے کا پانی، ٹرانسپورٹ اور کھانے کو کچھ نہیں، میرا شہر کراچی روزانہ رو رہاہے، مجھے اس کی فکر ہے، ہمارے دلوں میں صوبہ سندھ دھڑکتا ہے، کراچی شہر سندھ کا ہے اور رہے گا، ہم صرف کراچی نہیں پورے صوبے کوٹھیک کریں گے۔

  • پارک لین کیس : آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پارک لین کیس : آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب )نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،نیب کی جانب سے آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر چار ارب روپے ہو گئی، ضمنی ریفرنس میں مزید شواہد عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے، سابق صدر آصف زرداری کو بطور کمپنی ڈائریکٹر ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں دیگر 10ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے،
    قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے رواں ماہ اگست میں ہی ضمنی ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد۔ گواہان نے نیب کو بیان دیا ہے کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول پارک لین میں 25-25فیصد کے شراکت دار ہیں۔

    زرداری اور بلاول نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف بھی کرچکے ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین کے معاہدوں اورجعلی دستاویزات میں مدد کی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کی تھی،عدالت نے نیب کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کررکھے ہیں۔

  • اپوزیشن کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، فیصل جاوید

    اپوزیشن کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کس اتحاد کی بات کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن کی صفوں میں خود بہت الجھاؤ ہے۔

    یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ آج فضل الرحمان کے بھائی نے اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کردیا، اپوزیشن جماعتوں کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، بلاول بھٹو کس اتحاد کی بات کرتے ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ پہلے بھی دھوکا کھاچکے ہیں جب جے یوآئی آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد میں اکیلے ہی کنٹینر لے کر آگئی تھی، اس وقت پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے سیلفیاں لیں اور چلے گئے، عوام ان کے ساتھ آج بھی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کلبھوشن کو این آر او دے دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف قرارداد لےکر آئیں گے، ہم ایک ترمیم لے کر آئے تھے، حکومت چاہتی ہے اپوزیشن کچھ نہ بولے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے کلبھوشن کو ’این آر او‘ دے دیا، بلاول کا دعویٰ

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسے کشمیر کا سفیر بننا تھا آج وہ کلبھوشن کاسفیر بن گیا ہے، آپ لوگ میری اوراپوزیشن کی زبان بند نہیں کرسکتے، اسپیکر نے آج جو کردار ادا کیا وہ مناسب نہیں ہے، اسپیکر کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کو صرف 2 چیزوں عدلیہ اور میڈیا کا خوف ہے: خرم شیر زمان

    پیپلز پارٹی کو صرف 2 چیزوں عدلیہ اور میڈیا کا خوف ہے: خرم شیر زمان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، پیپلز پارٹی صرف 2 چیزوں سے ڈرتی ہے ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ہاتھ کانپتے تھے جب ان سے سوال ہوتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صرف 2 چیزوں سے ڈرتے ہیں ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہر قائد کا حشر نشر کردیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    شہر کے مرکزی علاقوں بشمول صدر موبائل مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر اور برنس روڈ پر بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے۔

    کراچی کے میئر وسیم اختر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نالوں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بھی اختیارات نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹے کی ویکسین تک موجود نہیں ہے۔