Tag: PPP

  • اتحادی حکومت کی کارکردگی؟ پیپلز پارٹی کا الیکشن میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

    اتحادی حکومت کی کارکردگی؟ پیپلز پارٹی کا الیکشن میں انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کو اتحادی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان ہے یا کچھ اور، تاہم اس نے الیکشن میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی تنظیموں کی مشاورت سے ہوا ہے۔

    پیپلز پارٹی صوبوں میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کارکن الیکشن میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا مخالف ہے، اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی الیکشن نتائج پر اثر انداز ہوگی، اور اتحادی جماعتیں مہنگائی اور بیروزگاری کا خمیازہ الیکشن میں بھگتیں گی، کیوں کہ اتحادی حکومت ایک سال میں توقع کے مطابق ڈیلیور نہیں کر پائی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی کارکردگی اور اپنے منشور کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی۔

  • تیغو خان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں: مکیش چاؤلہ

    تیغو خان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں: مکیش چاؤلہ

    کراچی: صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کہا ہے کہ سردار تیغو خان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کندھ کوٹ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس کارروائی کرے گی تو ری ایکشن تو آئے گا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا سردار تیغو خان تیغانی کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تیغو ہو یا کوئی اور ایم اپی اے اور ایم این اے، کرمنل سرگرمیوں میں ملوث ہوگا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    دوسری طرف ایس ایس پی کندھ کوٹ عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، اور مغوی بچے جلد بازیاب کرا لیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے 7 بچے اغوا کر لیے گئے ہیں جو سخت خطرے میں ہیں، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں میں معصوم پھول مسلے جانے لگے ہیں، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آئی۔

    کندھ کوٹ سے اغوا 7 بچے سخت خطرے میں، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں میں معصوم پھول مسلے جانے لگے

    ایس ایس پی عرفان علی سموں نے علیشا کے والدین سے ملاقات میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، بہت جلد مغوی کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا علاقے میں 7 بچوں کے اغوا سمیت جرائم کی وارداتوں پر حکام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، جرائم پیشہ افراد کوعبرت ناک انجام تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے، خورشید شاہ

    دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی، کوشش ہوگی کہ دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کی کوشش ہوتی ہے اپنی پارٹی کے سربراہ کو لیڈرآف ہاؤس بناسکے لہٰذا ہماری بھی کوشش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 2008 میں جو اپنا منشور دیا اور اس پر مکمل عمل درآمد بھی کیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی نے اپنا منشور پورا کیا ہو۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اس بار بھی الیکشن سے پہلے ہم اپنا منشور دے دیں گے، پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی، کوشش کریں گے دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

    جب تک سیاستدان ایک جگہ اور ایک آواز نہیں ہونگے صورتحال کنٹرول نہیں ہوگی، ملکی معیشت خطرناک اژدھا بن چکی ہے، اس معیشت کو درست کرنا ہے یہ بڑا چیلنج ہے۔

    سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا، اعتماد ہوگا تو ہم اس خراب معیشت کو درست کرسکیں گے۔

  • ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ، پی پی رہنما کے بھائی سمیت 2 جاں بحق

    ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ، پی پی رہنما کے بھائی سمیت 2 جاں بحق

    ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان میں ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پی پی رہنما کا بھائی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وہاڑی چوک پر دو ٹرانسپورٹ گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت رانا مہران اور حذیفہ ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول رانا مہران پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سجاد کا بھائی ہے، رانا اور ڈوگر گروپس میں یہ محاذ آرائی کافی عرصے سے چلی آ رہی ہے، اور دونوں کے درمیان چھوٹے موٹے جھگڑے روز کا معمول تھا۔

    ذرائع کے مطابق بس اسٹینڈ پر دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ٹرانسپورٹ ٹائم اٹھانے کے معاملے پر ہوا، جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی جس میں دو جانیں چلی گئیں۔

    گروپوں میں فائرنگ کے دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

  • کیا ایک شخص کی انا کراچی شہر سے بڑی ہے؟ مرتضیٰ وہاب

    کیا ایک شخص کی انا کراچی شہر سے بڑی ہے؟ مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ منفی سوچ ہے، کیا ایک شخص کی انا شہر کراچی سے بڑی ہے؟

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے یوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ منفی سوچ ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منفی سوچ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی کے پاس اب کے ایم سی کی ذمہ داری آئی ہے۔

    جماعت اسلامی کو 130اور پیپلزپارٹی کو 155نشستیں ملیں، کیا ایک شخص کی انا پورے شہر سے بڑی ہے؟ کراچی کے عوام فیصلہ کریں گے کہ پیپلزپارٹی نے کام کیا یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے13ٹاؤن پیپلزپارٹی اور 9ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں، کراچی کی ترقی کیلئے سب سے اہم یہ ہے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسائل حل کریں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں کہ مل کر بیٹھیں تاکہ 4سال بعد عوام کو بتائیں کیا کام کیے، سیاسی اختلافات کو الگ رکھ کراچی کی ترقی پر دھیان دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر کراچی کی ترقی کےلیے کام کریں، کراچی میں ایک دوسرے کو نہیں بلکہ مسائل کو چیلنج کرنا چاہیے۔

  • بلاول، زرداری کی نظریں آپ پر ہیں، یو سی چیئرمینوں کے عشائیے میں پی پی رہنماؤں کا خطاب

    بلاول، زرداری کی نظریں آپ پر ہیں، یو سی چیئرمینوں کے عشائیے میں پی پی رہنماؤں کا خطاب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ رات یو سی چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے یو سی چیئرمینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پی پی کے 155 یو سی چیئرمین شریک ہوئے۔

    رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور نے تقریب سے خطاب میں کہا کل آپ کوڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہے، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آپ کو دیکھ رہے ہوں گے، ان کی نظریں آپ پر ہیں۔

    فریال تالپور نے کہا الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر قیادت آپ پر فخر محسوس کرے گی، پارٹی قیادت آپ کو دیکھ رہی ہوگی اُن کا سر فخر سے بلند کرنا آپ کا کام ہے، مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد کو ایڈوانس مبارک دیتی ہوں۔

    آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کل تک صبر کیجیے گا جب تک نتیجہ نہیں آ جاتا تب تک انتظار کیجیے گا، میئر کے الیکشن کے بعد ڈپٹی میئر کو دوبارہ ووٹ دینا، کل آپ سب کو نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے، صبر کے لیے دوائی چاہیے تو میں ساتھ لایا ہوں۔ نثار کھوڑو نے کہا یاد رکھو پولنگ بند کرانے کا الزام ہم پر نہ آئے، کل صبر کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

    سعید غنی نے کہا جماعت اسلامی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گی، کہ الیکشن کا عمل ممکن نہ ہو، جماعت والے ہر حربہ استعمال کر کے الیکشن ٹالنے کی کوشش کریں گے، ہم سب نے ذمہ داری سے اس عمل کو ہر حال میں مکمل کرانا ہے۔

  • الیکشن تب ہی ہوں گے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری

    الیکشن تب ہی ہوں گے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ لوگ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تبھی ہونگے جب میں کراؤں گا۔

    لاہور میں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں، یہ لوگ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تب ہی ہونگے جب میں کراؤں گا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے، سارےدکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

    پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے حل پیش کیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر24ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، دفاع پر بڑا خرچ نہیں ہوتا خوامخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں ہرچیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

  • 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ثمینہ خالد گُھرکی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام ‏روشن ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی ‏بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے وفد میں نرگس خان، عقیلا یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چوہدری، شمشاد انور، اور وزیر ‏النساء شامل تھیں۔

    دریں اثنا، سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، وفد میں رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ، نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالرؤف رند، فرید رئیسانی شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  • میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    کراچی: صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ اگر میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان مل جائیں تو ہمارے 9 ارکان کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پی پی کی جانب سے الیکشن کے بعد سے تحریک انصاف سے سپورٹ کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ممبرز کا اتفاق ہو چکا تھا۔

    سعید غنی نے کہا ’’کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کر کے ووٹ دینے سے روکا جا رہا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ممبرز ووٹ دینا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعے کے بعد ہم انھیں گرفتار نہ کریں، اصولی طور پر سمجھتا ہوں کہ اگر وہ جیل میں ہوئے تو ووٹ دینے کے لیے انھیں لایا جانا چاہیے۔‘‘

    وزیر محنت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر ممبر خود جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، انھوں نے کہا تھا اگر کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی کا میئر بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا ’’جماعت اسلامی کہہ رہی تھی کہ حلقے بھی پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں ہمیشہ سے حکومتیں کرتی تھیں، 2013 میں قانون بنایا گیا تھا اور اسی کے تحت حلقہ بندی حکومت نے کرنی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔‘‘

    سعید غنی نے کہا ’’حافظ نعیم کی دلیل مان بھی لیں تو 2015 میں بھی پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیاں کی تھیں، اس وقت تو ہم نہیں جیتے، ایم کیو ایم کا میئر بن گیا تھا، اس بار جو حلقہ بندیاں ہوئیں وہ الیکشن کمیشن نے کی ہیں ہم نے نہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہم تو اب بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھیں اور آگے بڑھیں، اگر میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو اکثریت ملتی ہے تو میئر بن جائیں، اگر انھیں ووٹ نہیں ملتا تو پھر جو بھی نتائج ہوں کھلے دل سے تسلیم کریں۔‘‘

  • ’’حکومت نے اپنی حرکتوں سے عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھادیا‘‘

    ’’حکومت نے اپنی حرکتوں سے عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھادیا‘‘

    لاہور : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ، مریم نواز اور خواجہ آصف نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھا دیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے موجودہ حالات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

    اعتزاز احسن  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور مریم نواز کا شکرگزار ہونا چاہیے،رانا ثنااللہ جو حد سے گزر گئے ہیں اس کا عمران خان کو بھرپور فائدہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے عمران خان کو فائدہ ہورہا ہے، گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے حوالے سے جو بات کہی ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

    سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں جو زبان استعمال کی ہے ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، تنصیبات پر جو حملے ہوئے اس پر آئی جی سمیت اہم افسران کو کٹہرے میں ہونا چاہیے۔