Tag: Prabhas

  • شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کر ڈالی

    شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کر ڈالی

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے الو ارجن، پربھاس، مہیش بابو سمیت دیگر ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور مداحوں کو محظوظ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@srkking555)

    بالی ووڈ کنگ خان کی دبئی میں گلوبل ولیج میں رنگا رنگ تقریب میں اداکار نے ڈانس بھی کیا ساتھ ہی انہوں نے مخصوص انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    دبئی میں منعقدہ اس تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے انڈسٹری سمیت ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@srkking555)

    اداکار نے تقریب میں ساؤتھ انڈین لوگوں کو دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اداکار الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تھلاپاتھی سمیت دیگر بہت سے اداکار میرے دوست ہیں لیکن میری ان سے ایک درخواست ہے۔

    شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین کے اداکاروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کردینا چاہیے، میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے‘۔’

    شاہ رخ خان کی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  • ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے ایک شو میں شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، گزشتہ دنوں پربھاس کی اداکارہ کریتی سینن سے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو شو میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی سے متعلق پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب میزبان نے پربھاس سے شادی کا سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔پربھاس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کہنا چاہیے یہ کہتے ہی وہ مسکرا دیے۔

      45 سالہ تامل اداکار وشال اور 38 سالہ اداکار شروانند نے بھی کہا تھا کہ وہ 43 سالہ پربھاس کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    اداکارہ کریتی سینن سے میزبان نے  شادی، افیئر اور فلرٹ سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پربھاس، ٹائیگر شیروف اور کارتک آریان کے نام لیے تھے۔ کریتی کا کہنا تھا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔

    کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔

    فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

    ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنی تھیں، دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

    جس کے بعد اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق گردانا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

  • باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    پین انڈین فلم باہو بلی سے شہرت پانے والے تیلگو اداکار پربھاس کی نئی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے مقبول ترین اسٹار پربھاس کی اگلی فلم سالار اپنے بے مثال ایکشن مناظر کی وجہ سے پہلے ہی ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    پرشانت نیل کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس کے مد مقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کا ایک منظر سمندر میں پیچھا کرنے اور لڑائی کا ہے اور افواہوں کے مطابق، فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اس ایک ایکشن سین پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

    فلم کے سیکوئل کے بارے میں بھی افواہیں ہیں کہ ایمازون اور نیٹفلکس فلم کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    ان پلیٹ فارمز نے سالار کی پروڈکشن ٹیم کو فلم کے حقوق کے لیے 200 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

    سالار کا باضابطہ طور پر 2020 میں اعلان کیا گیا تھا، یہ فلم کنڑ فلم انڈسٹری میں پربھاس کا ڈیبیو ہوگی۔ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی سینماٹو گرافی کا کام بھون گوڑا کو سونپا گیا ہے۔

    باہو بلی اداکار کو مبینہ طور پر سالار کے لیے 100 کروڑ روپے کی فیس مل رہی ہے جبکہ انہیں فلم کی کمائی کا 10 فیصد حصہ بھی ملے گا۔

  • باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم کا اسٹار باہوبلی پھر تہلکہ مچانے لوٹ آیا۔

    تفصیلات کے  مطابق باہوبلی کے کردار کو امر کر دینے والے پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

    تیلگو انڈسٹری کے اسٹار پربھاس کی نئی فلم ساہو کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم آئندہ برس پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم کو باکس آفس پر اکشے کمار اور جون ابراہام کی فلموں سے ٹکرانا ہوگا، مگر فلم کے پروڈیوسرز اس بابت خاصے پرامید ہیں۔

    ساہو میگا بجٹ ایکشن فلم ہے، جس میں شردھا کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ بیک وقت ہندی، تیلگو اور تامل میں ریلیز ہوگی۔


    مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


    فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔ ناقدین بھی فلم کی بابت خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پربھاس کی فلم باہوبلی ٹو نے ایک ارب ستر کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، یہ پہلی پانچ سو کروڑ اور ہزار کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم ہے۔

    باہوبلی نے ہندی بیلٹ میں بھی پانچ سو سے زاید کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ وہ ریکارڈ ہے، جو خانز اب تک عبور نہیں کرسکے۔