Tag: practice session

  • قومی ٹیم کا ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن

    قومی ٹیم کا ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن

    پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپورپریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کے مقابلے میں امریکی ٹیم کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہر طرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے، جس کھلاڑی نے پرفارم کیا ہوتا ہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطور سینئر کھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

  • اللہ نے میری بیٹی کے لیے جو کیا ، بہتر کیا: کرکٹر آصف علی

    اللہ نے میری بیٹی کے لیے جو کیا ، بہتر کیا: کرکٹر آصف علی

    پاکستانی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کا غم اپنی جگہ لیکن وہ اپنی قومی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں، اللہ نے جو بھی کیا میری بیٹی کے لیے بہتر کیا۔

    بی بی سی کے سوال کے جواب میں ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بلے باز آصف علی نے کہا کہ انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بیٹی کی بیماری کا پتا چلا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں اہل خانہ اور ان کے مینیجر طلحہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ آصف علی نے بتایا کہ کہ ان کی اہلیہ بچی کو لے کر علاج کے لیے امریکہ بھی گئیں تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے جو بھی کیا وہ ان کی بیٹی کی بہتری کے لیے کیا۔

    یاد رہے کہ آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں۔

    آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔

    ٹیم میں اپنے رول کے بارے میں آصف علی کہتے ہیں کہ انہیں ٹیم میں اسی لیے رکھا گیا ہے کہ وہ جارحانہ بیٹنگ کریں، اپنا نیچرل گیم کھیلیں اور ان کے رنز ٹیم کے کام آئیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ملک کی نمائندگی نصیب والوں کو ملتی ہے۔‘

    آصف علی کا کہنا ہے کہ انھیں انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ایسی صورتحال میں بھی بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا جب کافی اوورز باقی تھے۔ انھوں نے اس سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔

    آصف علی ورلڈ کپ کے پہلے اعلان کردہ سکواڈ میں شامل نہیں تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو اچھی اننگز نے ان کی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شمولیت یقینی بنا دی۔

    آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے تھے۔ انہیں یہ پتا تھا کہ اگر ورلڈ کپ ان کے نصیب میں لکھا ہوا ہے تو وہ اس میں ضرور کھیلیں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    کرائسٹ چرچ : پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں امتحان کا وقت نزدیک آگیا۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کیلیے تیاریاں تیز کردیں۔ ٹیسٹ میچ کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہوئیں تو پھر زلزلہ بھی آگیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ میں اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17نومبر سےشروع ہوگا، پاکستانی کھلاڑی بھی زلزلے کا خوف دل سے نکال کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زیادہ تیاریوں کو موقع نہیں مل سکا تھا۔ تین روزہ پریکٹس میچ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا۔ ابر آلود موسم کے سبب کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنا پڑی۔

    زلزلے کے بعد قومی ٹیم اب نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ کرائسٹ چرچ بھی زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔

    رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں تھیں اور عمارتیں میں دراڑیں پڑگئیں تھیں۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے جمعرات سے شروع ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔