Tag: Prade

  • یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔

    یوم پاکستان پریڈ کے موقع پرسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں کوریڈالرٹ کردیا گیا ہے۔ پریڈگراؤنڈ کے چارکلومیٹرکےاحاطےمیں پاک فوج اوررینجرکےدستے گشت کررہے ہیں۔

    شہرکےمختلف مقامات پرکلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔پریڈ ایونیو جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر سیل رہیں گے۔ ٹریفک کومتبادل راستوں پرموڑا گیا ہے۔

    شہریوں کو ہرقسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان کا خصوصی نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق صبح چھ سےدوپہردو بجےتک کھنہ پل سےزیروپوائنٹ روڈعام ٹریفک کیلئےبند ہوگا۔

    جبکہ لہترارروڈ،راول ڈیم،کشمیرروڈبطورمتبادل استعمال کیےجائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہرمیں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مختلف علاقوں میں صبح چھ بجے سے سہہ پرتین بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہےگی۔ ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے پاک فوج کا خصوصی کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

  • یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    اسلام آباد : دمکتےچہرے، ہاتھوں میں پرچم ، فضا میں طیارے اور زمیں پرنعرہ تکبیر ،اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل دیکھ کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔

    زمین پر رسالہ کے گھوڑوں کی ٹاپیں اورفضا میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی گھن گرج نے اسلام آباد کی خاموش فضائوں میں ہلچل مچا دی۔

    نوسال سے سونی پڑی شاہراہ دستور پر پھر سے رنگا رنگ وردیوں کی چہل پہل دکھائی دینے لگی اوردہشت گردی کے شکار پاکستان میں ایک بار پھر اعتماد کی فضا دکھائی دینے لگی فوجی ترانہ فضائوں سے زمین پر آتے پیرا ٹروپرز کے رنگ برنگے پیرا شوٹ زمین پر اترتی اپسرائوں کا منظر پیش کر رہے تھے۔

    فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ صوبائی ثقافتوں کے رنگوں سے سجے فلوٹ بھی اپنی آب و تاب لئے خراماں خراماںچلتے دکھائی دیئے ۔

    اس پریڈ کی شان ان دستوں نے مزید بڑھا دی جس میں قوم کی بیٹیاں بھی سروں پر ترچھی ٹوپیاں لگائے دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتی نظر آئیں۔

  • یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    اسلام آباد : یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون سے سات مدرسے چوبیس مارچ تک کے لیے بند کرادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے سات مدارس کو چوبیس مارچ تک کے لئے بند کرادیاہے۔

    ان سات مدارس میں تعلیم العلوم ، تعلیم القرآن، اشرف العلوم،انوار القرآن، دربار بہار پھلاں، مدرسہ حنیفیہ غوثیہ اورمسجد عمر فاروق شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اکتالیس مدارس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

    جس پر وفاق المدارس نے عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔ بعد میں مذاکرات میں یہ طے پایا کہ اسلام آباد کے صرف سات مدارس بند کیے جائیں گے اور ان مدارس کو بند کرنے کی یقین دہانی وفاق المدارس اور تنظیم المدارس نے بھی کرادی ہے۔