Tag: Pranab Mukherjee

  • سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کورونا وائرس کا شکار

    سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کورونا وائرس کا شکار

    نئی دہلی : بھارت کے سابق نائب صدر پرناب مکھرجی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس سے قبل بھارت کی کئی اہم شخصیات بھی اس مہلک وبا میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سینئر سیاستدانوں امیت شاہ، شیوراج سنگھ چوہان اور بی ایس یدی یورپا کے بعد اب سابق صدر جمہوریہ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، اس بات کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام کے ذریعہ دی ہے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں کسی اورٹیسٹ کے لیے اسپتال پہنچا تھا، میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ساتھ ہی پرناب مکھرجی نے یہ بھی لکھا کہ "میں گزارش کرتا ہوں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوارن جتنے افراد بھی مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کریں اور اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جب ایک روٹین چیک اَپ کے لیے پرناب مکھرجی اسپتال پہنچے تو ان میں کورونا کی کچھ علامتیں پائی گئیں جب ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔

    جس کے بعد فوری طور پر سابق صدر کو دہلی میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، تاہم اب ان کی جسمانی حالت کافی بہتر بتائی جا رہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔

    دوسری جانب84سالہ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے سیاسی حلقوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔

    کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے سابق صدر جمہوریہ کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی دعا کی ہے۔

     

  • بھارتی صدر کی اہلیہ کے انتقال پر ممنون حسین کا اظہار تعزیت

    بھارتی صدر کی اہلیہ کے انتقال پر ممنون حسین کا اظہار تعزیت

    اسلام آباد:  بھارت کے صدر پرناب مکھر جی کی اہلیہ کے انتقال پر صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے صدر پرناب مکھر جی کی اہلیہ سروا مکھرجی انتقال آج صبح انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پرناب مکھرجی کی اہلیہ سروا مکھرجی دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں۔

    مرحومہ دوکتابوں کی مصنفہ اور ایک باصلاحیت پینٹر تھیں جن کی متعدد نمائشیں منعقد کی جاچکی ہیں۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئےانہیں ایک تعزیتی خط بھیجاہے۔