Tag: Prayer appeal

  • گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    لاہور : خوش شکل اور خوش لباس حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی کامیاب گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے، گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ دُعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    حدیقہ کیانی نے دُعاؤں کی اپیل کردی

    اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دُعا کریں تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی والدہ کو آخر کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ 2006ء سے فالج کی مریضہ ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کی خدمت میں جتی رہتی ہیں۔

    سال 2005ء کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فائونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ناد علی رکھا انہوں نے نادعلی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اٴْٹھا رکھی۔

  • اداکارہ بشریٰ انصاری کی مداحوں سے دردمندانہ اپیل

    اداکارہ بشریٰ انصاری کی مداحوں سے دردمندانہ اپیل

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹی لیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے درد مندانہ اپیل کردی ان کا کہنا ہے کہ میری بہن کی زندگی کے لیے دُعا کریں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد جو ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جن کیلئے اداکارہ نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا بھی موجود ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی تصویر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

    اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لیے شدید تکلیف دہ رہیں گے۔ اُنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری بہن سنبل کی زندگی کے لیے دُعا کریں۔

    بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔

    سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    قبل ازیں اداکارہ  بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر  بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔