Tag: precautionary measures

  • یہ ایئرپورٹ ہے جمعہ بازار نہیں ، کراچی ایئرپورٹ پر میگا فون سے  اعلانات

    یہ ایئرپورٹ ہے جمعہ بازار نہیں ، کراچی ایئرپورٹ پر میگا فون سے اعلانات

    کراچی: کورونا وائرس کی تیسری لہر اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پر لوگوں کو کورونا سے بچاوٴ کیلئے میگا فون سے ہدایت دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر موثر عمل درامد کرانے کے لئے انوکھا قدم اٹھایا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے میگا فون سے اعلانات میں کہا  گیا کہ صاحب یہ جمعہ بازارنہیں بلکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیرماسک کےایئرپورٹ آنے والے افراد کا داخلہ بند ہوگا۔

    این سی اوسی کی ہدایت پر اب ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں پھر سے مکمل طبی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیساتھ ایئر پورٹ کے چیک اِن ایریاز میں سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئیں کہ بورڈنگ کے لیے لمبی قطاریں اب نہیں لگیں گی، ائیرپورٹ آنے اور جانے والے تمام مسافروں کو احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

  • پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

    پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

    اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے نے سری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والےمقامات پر جانے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانےکاسری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا پاکستانی سری لنکامیں احتیاطی تدابیراختیارکریں اور پاکستانی شہری رش والےمقامات پر جانے سےگریز کریں۔

    یادرہے چند روز قبل سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 یکے دیگرے بم دھماکوں میں 350 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدرکو فون کر کے انسدادد ہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا تھا پاکستان دہشتگردی سے متاثر رہا، سرلنکن عوام کا دکھ سمجھتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم کی سری لنکامیں دہشت گردحملوں کی مذمت، انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش

    سری لنکا کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے ، زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا تھا۔

    دوسری جانب انتہا پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ کارروائی نیشنل توحید جماعت کی ہے۔