Tag: Predicted

  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہر میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 اپریل کی رات سے سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اربن فلڈنگ کا کوئی امکان نہیں۔

    شہر کا مطلع آج جزوی طور ابر آلود اور درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی 55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا، زیارت میں اس وقت درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خضدار، لسبیلہ اور آواران میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 10 اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    بارکھان اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خضدار میں 20، پنجگور میں 21، لسبیلہ اور دالبندین میں 23، نوکنڈی میں 24 اور تربت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔