Tag: Predicts

  • عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی،  منظور وسان  کی پیش گوئی

    عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔

    پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں ، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں

    منظور وسان نے کہا بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

    رمضان کے‌ حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گندم میں مٹی افسران ملائیں اور بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    انھوں‌ نے کہا تھا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا، پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

  • خلائی مخلوق 2025 میں منظرعام پر آجائے گی، ناسا کی پیش گوئی

    خلائی مخلوق 2025 میں منظرعام پر آجائے گی، ناسا کی پیش گوئی

    واشنگٹن: ناساکی چیف سائنسدان ایل اسٹوفن نے دوہزار پچیس تک خلائی مخلوق کے منظر عام پر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی چیف سائنسدان ایلن سٹوفن کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں پرمشتمل ٹیم زمینی مدار سے باہردیگر سیاروں میں پانی اور زندگی کی تلاش میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے پیش گوئی کی اگر کسی سیارے میں خلائی مخلوق آباد ہوگی تو ناسا اگلے دس سے پندرہ سالوں میں ایلین کو منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

    ناسا کی چیف سائنسدان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اور زمین پر زندگی کو تلاش کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ دس سے بیس سالوں میں ہم خلائی مخلوق کو ڈھونڈ لیں گے اور ان سے رابطہ کر لیں گے۔

    ایلن سٹوفن نے کہا کہ ہم جلد ہی کسی اور زمین پر زندگی کی موجودگی کے واضح ثبوت حاصل کرلیں گے ، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کہاں تلاش کرنا ہے اور کیسے تلاش کرنا ہے جبکہ ہمارے پاس ٹیکنالوجی بھی ہے ۔

    ایلن نے مزید بتایا کہ ہماری گلیکسی میں 200 ارب سیارے ایسے ہیں جو زمین سے مشابہہ ہیں۔