Tag: predicts rain

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج دن اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آج شہر کا موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے ، ہلکی بارش اور رم جھم کا یہ سلسلہ مزید 2روز تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کی توقع ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب63فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار12سے15 ناٹیکل مائل ہے۔

  • مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری،  محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا 20سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کا تیسرا اسپیل آج رات سےشروع ہونےکاامکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب کم شدت کا ہوا کا دباؤ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے آج رات اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں بارش سے قبل آندھی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے تیسرےاسپیل میں 24سے 30گھنٹے کے دوران درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ، اس دوران 20 سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کراچی کا موسم ابرالود ہے، بادل اور ہوا کی تیز رفتار سے رات اور صبح کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارشِ کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، اب تک جڑواں شہروں میں ساٹھ ملی میٹرسے زائد بارشِ ریکارڈ کی گئی۔

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، عملہ اورہیوی مشینری نکاسی آب کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال،سیالکو ٹ،گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپور، پشاور،مردان،بنوں، کوہاٹ ژوب اورزیارت میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں  کی پیشگوئی

    آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں میں آج شب سے چھ روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ، جس کے باعث ملک بھر میں جمعرات سے منگل2جون تک طوفانی بارشوں کے ساتھ گردآلود ہواؤں کا امکان ہے جبکہ موسم ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،اٹک جہلم،چکوال،میانوالی سمیت کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان،ملتان،رحیم یارخان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی۔

    آزادکشمیرخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، شہید بینظیرآباد،میرپورخاص،بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اکیاون، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہنگامی حالت کےدوران اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں2بار این ڈی ایم اےکوارسال کی جائے۔

    پی ڈی ایم اےنے بھی ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے ، بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کواقدامات کی ہدایات بھی دی گئی اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی والو ہوشیار،  بدھ سے ہفتہ تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی والو ہوشیار، بدھ سے ہفتہ تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ تک ملک بھر میں گر ج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنادی ہے جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم انٹری لینے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سسٹم چارمارچ سےملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،لاہورسمیت بالا ئی اوروسطی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواؤں کے سا تھ بادل برسیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہےجبکہ کوئٹہ، زیارت اور پشین میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردرہنےکاامکان ہے۔

  • ہوشیار!  کل سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان

    ہوشیار! کل سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نےجمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا تیز ہوائیں چلیں گی کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعرات کی شام ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورسرگودھا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    جمعرات سے ہفتے کے دوران بلوچستان،  خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبہ سندھ میں موسم خشک رہےگا تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں کل سےہفتےتک طوفانی بارشوں کا امکان ہے ، طوفانی ہوااورموسلا دھار بارشوں کانظام کل پنجاب میں داخل ہوگا، جس سے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہالپور اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات کریں۔

    دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔