Tag: Pregnant wife dies

  • شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق

    شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق

    (16 اگست 2025): راولپنڈی ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ میں شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق کاشف نامی نوجوان نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بیان میں بتایا کہ میری پھوپھو سکینہ کو اس کے شوہر طارق نے تشدد کا نشانہ بنایا، وہ حاملہ تھیں تشدد سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ پھوپھو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، صدر بیرونی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں، واقع ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ پیش آیا تھا۔

    اس سے قبل شیخوپورہ میں میکے جانے پر شوہر کے مبینہ تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق حاملہ ہوگئی تھی، مرحومہ کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارا گیا جبکہ ماتھے اور دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی، شدد کے وقت وہ 6 ماہ کی حاملہ تھی، جبکہ بچہ بھی دم توڑ گیا تھا۔

     20 سالہ اقراء کی شادی 7 ماہ قبل زوہیب سے ہوئی تھی، چند روز قبل میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اقرا 3 روز جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج رہنےکے بعد دم توڑ گئی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کے باپ اور چچا 17جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔