Tag: pregnant-woman-killed

  • بھارت : کورونا متاثرہ حاملہ خاتون تڑپتی رہی، بچے سمیت ہلاک

    بھارت : کورونا متاثرہ حاملہ خاتون تڑپتی رہی، بچے سمیت ہلاک

    ہریانہ : بھارت میں بچے اب سڑکوں پر بھی پیدا ہونے لگے، ہریانہ میں کورونا متاثرہ خاتون نے اسپتال کے دروازے کے باہر ایک بچے کو جنم دیا، بعد ازاں زچہ و بچہ دونوں ہلاک ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سونی پت کے گاؤں پبسرا کے رہنے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مزدوری کرتا ہے، اس کی 32 سالہ بیوی حاملہ تھی۔ تقریبا ایک ماہ سے اس کا علاج سونی پت ضلع کے سول اسپتال میں چل رہا تھا۔

    وہ اپنی بیوی کو ایک ہفتہ قبل درد زہ ہونے پر شہر کے ایک اسپتال میں لے کر گیا تھا جہاں سے انہیں میڈیکل کالج اسپتال خان پور میں منتقل کر دیا گیا تھا پھر ان کو سول اسپتال میں بھیج دیا گیا اسی دوران درد زہ کے عمل میں ایک ہفتے کا وقت گزر گیا۔

    جب خاتون کی حالت بہت زیادہ خراب ہونے لگی تو اسے کار میں اسپتال لے کر نکلے، ہریانہ کے سونی پت ضلع کے سول اسپتال میں ڈلیوری کے لئے لائی گئی خاتون نے اسپتال کے مرکزی دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

    بچے کے پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بچہ ہلاک ہوگیا جس کے بعد خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ دیر بعد خاتون نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بھی دم توڑ دیا مذکورہ خاتون کورونا وائرس پازیٹو تھی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے کوویڈ پروٹوکول سے خاتون کی آخری رسومات ادا کرائیں۔

  • کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    سری نگر : بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حاملہ خاتون کو شہید کردیا، تین روز میں بھارتی فورسز 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی، کشمیری خاتون سے بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں تین روز دوران 9 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

    کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینکا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کے دہشت فورسز نے نہتے کشمیروں پر بے دریغ گولیاں برسادیں جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی تھیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی کشمیری خاتون حاملہ تھیں۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی۔