Tag: Premier Show

  • فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کا کراچی میں رنگا پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں رومینس اور کامیڈی پر مبنی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں سجایا گیا، ریڈ کارپیٹ، جہاں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی، فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ پارٹ ون کی طرح جوانی پھر نہیں آنی کا دوسرا پارٹ بھی کامیڈی سے بھرپور ہے، فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت تین ممالک میں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان، ماورا حسین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

    قبل ازیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو کے فنکاروں نے زندہ دلان لاہور کے ساتھ وقت گزارا، سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف بھی دئیے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فلم کا نیا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کردیا گیا، گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں۔

    گانے کو مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اس کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

  • دبئی میں فلم دوبارہ پھرسے کا رنگا رنگ پریمیئرشو

    دبئی میں فلم دوبارہ پھرسے کا رنگا رنگ پریمیئرشو

    دبئی : اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دوبارہ پھر سے کا شاندار پریمئیرشو دبئی میں منعقد ہوا، ڈائریکٹر مہرین جبار، اداکارہ صنم سعید، حریم فاروق، عدیل حسین اورعلی کاظمی خصوصی طور پر پاکستان سے اس پریمیئر شو میں شرکت کیلیے آئے۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پاکستانئی فلموں کی پذیرائی کیلیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، فلم کے کو پروڈیوسر اوراے آر وائی ڈیجیٹل پاکستان کے سی ای او جرجیس سیجا بھی موجود تھے۔

    post1

    پریمئر شو میں شریک معروف اداکارہ میرا اور فلم کے ادکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم دوبارہ پھر سے کو ایک بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔

    post3

    اداکرہ میرا کا کہنا تھا کہ ہم سب اس فلم کو سپورٹ کرتے ہیں اور میں پاکستانیوں کو پیغام دوں گی کہ وہ بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں ،یہ فلم دیکھنے آئیں انہیں ضرور پسند آئے گی۔

    post4

    صنم سعید نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت مزیدار ہے مجھے امید ہے کہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، اس موقع پر یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے بھی فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایسی فلمیں بناتے رہیں اور ہم دیکھتے رہیں۔

    مزید پڑھیں : لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    ایک صاحب کا کہنا تھا کہ دبئی میں اپنے پاکستانی اداکاروں کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ خوبصورت لو اسٹوری پر مشتمل یہ فلم جمعہ 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • فلم لاہورسے آگے کا رنگا رنگ پریمئر، شائقین کا اظہار پسندیدگی

    فلم لاہورسے آگے کا رنگا رنگ پریمئر، شائقین کا اظہار پسندیدگی

    لاہور: اے آر وائی فلمز کی پیشکش فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کا رنگا رنگ پریمئر شو معنقد ہوا جس میں فلم کے فنکاروں سمیت اہم فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

    lahore-post-1

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور سے آگے جیسی شاہکار فلم تخلیق کرکے ایک بار پھر شائقین فلم کے دل جیت لیے، فلم لاہور سے آگے کے پریمیئرشو میں زندہ دلان لاہور اور فلمی پنڈتوں نے بھرپور شرکت کی۔

    لاہورکے سنے اسٹار سنیما میں منعقدہ پریمیر شو میں فلم کی کاسٹ کو اپنے درمیان پا کر لاہوری فلم بینوں کی خوشی دیدنی تھی، فلم سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ لاہوریوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

    lahore-post-2

    پریمیر شو کے شرکاء نے اے آر وائی فلمز کی کاوش کو بے پناہ سراہا اور فلم لاہورسے آگے کو ڈائریکشن، پروڈکشن ، لوکیشز،ایکٹنگ اور میوزک کے اعتبار سے مکمل فیملی اورسپر ہٹ فلم قرار دیا ہے۔

    lahore-post-3

    اس موقع پر فلم کی ہیروئن صبا قمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلم میں محنت تو بہت کی ہے، امید ہے یہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، اب آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟

    lahore-post-4

    معروف ٹی وی اینکر صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں موجود ہر شخص نے بے انتہا محنت کی ہے، میوزک، ایکش ۔ ڈائریکشن اور دیگر شعبوں میں سب لوگوں نے دل سے کام کیا ہے۔

    lahore-post-5

    lahore-post-6

    lahore-post-7