Tag: PREMIERE

  • فلم ’آزادی‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

    فلم ’آزادی‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے کشمیر کی آزادی پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم آزادی کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا۔ پریمیئر میں فلم انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم میں معمر رانا اور سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔

    شائقین نے فلم کی شاندار کہانی اور فنکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا۔ فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کو موضوع بنایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔


    شاندار کہانی لوگوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب

    فلم کا آغاز پاکستانی نژاد برطانوی صحافی زارا (سونیا حسین) سے ہوتا ہے جو اپنے ہندو دوست راج سے شادی کرنے جارہی ہوتی ہے۔

    شادی سے چند روز قبل ایک دن اسے پرانے سامان میں سے ایک نکاح نامہ ملتا ہے جس کے بعد اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ اس کی شادی کشمیر میں مقیم اس کے کزن آزاد سے ہوچکی ہے۔

    زارا کی غیر ملکی والدہ اسے مشورہ دیتی ہیں کہ یہ بچپن کی بات ہے لہٰذا وہ اسے بھول کر راج کے ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کرے لیکن زارا کو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں۔

    کچھ تجسس اور کچھ الجھن کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ اپنے خاندان سے ملنے کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچتی ہے۔

    یہاں اس کے انکل (ندیم بیگ) تحریک آزادی کے ایک سرگرم رہنما کی حیثیت سے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی میجر ان کے گھر پر ریڈ کے دوران ان کی بیٹی جنت کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔

    اس وقت ان کا بیٹا آزاد (معمر رانا) ایک کم عمر اور زندہ دل نوجوان ہوتا ہے لیکن اپنی بہن کے ساتھ یہ ہولناک واقعہ اس کے دل میں آگ بھڑکا دیتا ہے جس کے بعد وہ تحریک آزادی کے مجاہدین کی صف میں جا کھڑا ہوتا ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد شروع کردیتا ہے۔

    فلم میں مضبوط ہدایت کاری، جاندار مکالموں اور ایکشن مناظر کے ساتھ ساتھ رومانوی مناظر بھی ہیں جبکہ موسیقی بھی نہایت خوبصورت ہے جس کی وجہ سے یہ فلم خاصی پسند کی جارہی ہے۔

    فلم کو عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز رنگارنگ یورپی پرئیمیر

    ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز رنگارنگ یورپی پرئیمیر

    برلن: جرمنی میں ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز کا رنگا رنگ یورپی پرئیمیر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر اداکار ٹام ہنکس اور دیگر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

    برلن میں فلم برِج آف سپائز کا ریڈ کارپٹ پریمئیر ہوا جس میں ہالی وڈ ستاروں کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹر سٹیون سپیلبرگ بھی شریک ہوئے۔

    برج آف سپائز فلم کی کہانی کولڈ وار کے وقت سوویت یونین میں سی آئی اے کے ایک آپریشن پر مبنی ہے جو وہاں ایک پھنسے ہوئے امریکی پائلٹ کو نکالنے کے لیے ایک وکیل کو بھرتی کرتی ہے۔فلم برج آف سپائز امریکہ میں ابتک پچپن ملین ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے۔

  • کراچی میں فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘ کےرنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد

    کراچی میں فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘ کےرنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم  ’’جوانی پھرنہیں آنی ‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا۔

    اس موقع پر فلم کی کاسٹ کے علاوہ  اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور پریزیڈنٹ سلمان اقبال سمیت شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کامیاب پریمیئر کے بعد کراچی میں ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس  سے بھرپور فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی ‘‘ کے پریمئیرشو کا انعقاد کیا گیا،   فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانےچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

    ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اے آوائی فلمز نے فلم انڈسٹری کے ریوائول کی طرف ایک کامیاب قدم بڑھایا ہے، پریمئر شو میں شریک فلم کے فنکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بینوں کا رسپانس دیکھ کر حوصلہ ملا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہویا مقام حاصل کرکے بالی وڈ کے مقابل آکھڑی ہوگی۔

    فلم کے اداکاروں کو امید ہے کہ جوانی پھر نہیں آنی بلاک بسٹر مووی ہوگی۔ سی ای او اور پریزیڈنٹ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ فلمی شائقین کو چاہئیے کہ میڈ ان پاستان کے بینر تلے بننے والی فلم کو دیکھنے ضرور آئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا نے کہا کہ شائقین عید قرباں پر قربانی کا فریضہ انجام دے کر فلم دیکھنے ضرورآئیں۔

    فلم میں شامل اداکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں کا رسپانس دیکھ کر حوصلہ ملا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہویا مقام حاصل کرکے بالی وڈ کے مقابل آکھڑی ہوگی۔

    پریمئر شو میں فلم بینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بے پناہ محضوظ ہوئی۔ فلم کا تیسرا پریمئیر دبئی اور پھر لندن میں ہوگا جبکہ امریکہ کے چار شہروں کے بعد ٹورنٹو میں بھی فلم کا پریمئیر منعقد ہوگا اور 25 ستمبر کو یہ فلم دنیا بھر میں شائقین کے لئے پیش کی جائے گی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

  • نیو یارک: فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر

    نیو یارک: فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر

    نیو یارک : نئی ہالی ووڈ فلم میجک ان دی مون لائٹ کا پریمئر  نیو یارک میں ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

    نیو یارک میں فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمئئر کا میلہ سجا، جس میں فلم کے ہدایت کار ووڈی ایلن سمیت فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر  ووڈی ایلن نے بتایا کہ فلم رومینٹک کامیڈی ہے، جس کو انیس سو بیس میں فرانس میں لکھی گئی ایک کہانی کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔

    اداکاروں نے میجک ان دی مون لائٹ میں کام کرنے کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا ہے، فلم امریکی سنیما گھروں میں پچیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔