Tag: premiere show

  • فلم’’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا شاندار پریمئیر شو

    فلم’’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا شاندار پریمئیر شو

    لاس اینجلس : ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ایڈونچرڈرامہ فلم’’ کنگ آرتھرلیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا شاندار پریمئیر لاس اینجلس میں سج گیا، یہ فلم بارہ مئی کو سنیماؤں میں نمائش کیلئے ریلیز کی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق جانباز جنگجو نوجوان فوج کے ساتھ لاس اینجلس پہنچ گیا، ایکشن سے بھرپور ہالی وڈفلم ’کنگ آرتھرلیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا رنگا رنگ پریمئیر لاس اینجلس میں سجا۔ جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے، جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ سب حیران رہ جاتےہیں۔

    معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، سنسنی خیز فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ بارہ مئی کوریلیز کی جائے گی۔

  • لاس اینجلس:اے موسٹ وائلنٹ ائیرکا رنگا رنگ پریمیئر شو

    لاس اینجلس:اے موسٹ وائلنٹ ائیرکا رنگا رنگ پریمیئر شو

    لاس اینجلس : ایکشن فلم اے موسٹ وائلنٹ ائیر کا پریمیئر شو لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا،تقریب میں فلم کی ہیروئن جیسیکا چسٹین اور آسکر آئزک سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایکشن فلم "A Most Violent Year” کا رنگا رنگ پریمئیر سجایا گیا ۔ معروف اداکارہ جسیکا چسٹین اور آسکر آئزاک کی کاسٹ پر مشتمل اس فلم کے پریمئیر میں فلم انڈسٹری کے کئی ستاروں نے شرکت کی ۔

    31 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں نیویارک شہر کی تاریخ کا سب سے پرتشدد زمانہ دکھایا گیا ہے جس میں گینگ وارز معمول کی بات تھی ۔ اس فلم کو جے سی چینڈن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

  • نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک :ہالی وڈ کے معروف گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم گیٹ آن اَپ کا رنگا رنگ پرئمیر نیویارک میں سجا ۔جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے،اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم “گیٹ آن اَپ ” کا رنگ رنگ پرئمیر نیویارک میں ہوا۔

    ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کا کردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا