Tag: presented

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ کب  پیش کیا جائے گا؟

    آئندہ مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، جس کے لئے مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کااجلاس اپریل میں ہوگا جبکہ جاری اورترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 15 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اورپارلیمنٹ میں بجٹ جون کے پہلےہفتےمیں پیش کیاجائےگا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر مارچ کے دوسرے ہفتے میں تیار کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کوحتمی شکل دی جائے گی۔

    گذشہ سال نومبر میں پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے محکموں کو رواں ماہ کے اختتام تک ترقیاتی بجٹ کے اہداف کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یکم جنوری تک محکمے آمدن اہداف سے متعلق سفارشات مرتب کریں گے۔

  • پولیس کمپلینٹ سینٹرز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش

    پولیس کمپلینٹ سینٹرز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش

    کراچی : پولیس افسران نے پولیس کمپلینٹ سینٹرز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کلیم امام کو پیش کردی، کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آرز کے عدم اندراج پر 457 شکایات موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی کارکردگی سے متعلق سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کمپلینٹ سینٹرز قائم کیا گیا تھا جہاں عوام پولیس اہلکاروں کے برتاؤ ، کرپشن سمیت دیگر معاملات پر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس برتاؤ، اختیارات کے تجاوزسے متعلق 1647شکایات موصول ہوئیں جبکہ غیر قانونی حراست سے متعلق270 شکایات اندراج ہوا۔

    پولیس اہلکاروں کی کرپشن سے متعلق622شکایات درج کروائی گئیں جبکہ غلط ایف آئی آرز اور انکی تنسیخ سے متعلق 05شکایات موصول ہوئیں۔

    ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمات کی ناقص تفتیش سے متعلق133 اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں سے متعلق 183 شکایات موصول ہوئیں،۔

    ترجمان نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ مجموعی شکایات میں سے 8483 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے کہ جبکہ7679شکایات زیرالتوا،418شکایات جھوٹی 405غیرمتعلقہ تھیں۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شکایت میں نامزد کیے گئے 43 پولیس افسران کو معمولی جبکہ7کوسخت سزا دی گئیں۔

  • فیض آباد دھرنا :تحریک لبیک اورپنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    فیض آباد دھرنا :تحریک لبیک اورپنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    اسلام آباد : فیض آباد دھرنے پر تحریک لبیک سے پنجاب حکومت معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں گئیں، جس میں کہا گیا معاہدہ حکومت پنجاب کی جانب سے کیا، جائزحق کیلئےنظرثانی کی درخواست کوقانون کے مطابق تسلیم کیاگیا ،تحریک لبیک نے شہریوں کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ معاہدہ دو ہزار اٹھارہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے کرایاگیا، جواب میں کہاگیا ہے جائزحق کےلیے نظرثانی کی درخواست کو قانون کے مطابق تسلیم کیا گیا، آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    اعجاز شاہ نے کہاکہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا انھیں رہا کیا جانا تھا، تحریک لبیک نے شہریوں کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کی تھی، تخریب کاری اور سڑک بند کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ 44 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیا گیا، ملزمان متعلقہ عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں،صوبائی حکومت کی طرف سے اس کے متعلق جواب کا انتظار ہے۔

    انہوں نے بتایاکہ فیض آباد دھرنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق کام کررہے ہیں، فیض آبادی دھرنے کے فیصلے پرنظرثانی پٹیشن داخل کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ دن بدن آلودہ ہو رہا ہے، دریائے کورنگ کے ساتھ گندے پانی کو صاف کرنے کے لیے 4 پلانٹ لگانے کی تجویز ہے، منصوبہ بندی کمیشن نے اس منصوبے کی منظوری دے دی، جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ اسلام آباد برما پل ایک طرف سے گر گیا ہے،آئندہ مالی سال میں یہ پل تعمیر کیا جائے گا۔

    یاد رہے 2017 میں فیض آباد دھرنے پر  وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کےدرمیان معاملات طے پایا تھا، 6 نکاتی معاہدے پر5 افراد کے دستخط کئے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات کی ، دونوں وزرائےاعظم میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    ملائیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا۔عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اسلام

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو "نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

    ڈاکٹرمہاتیرمحمدیوم پاکستان کی تقریب میں کل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے  ملائیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا۔

  • آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیاں کیس، علیم خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیاں کیس، علیم خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی جانب سے15روزکی توسیع کی درخواست کی جائےگی، گزشتہ سماعت میں نیب نےعلیم خان کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    نیب کی جانب سے15روزکی توسیع کی درخواست کی جائےگی اور پراسیکیوٹر وارث علی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر دلائل دیں گے۔

    گزشتہ سماعت میں نیب نے علیم خان کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا، علیم خان کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ علیم خان نے مجموعی طور پر35 کمپنیاں بنا رکھی ہیں ، علیم خان 35 کمپنیوں میں 1ارب سے زائد اور 600 ملین سےمتعلق مطمئن نہیں کرسکے۔

    مزید پڑھیں : علیم خان نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

    نیب لاہور نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں عبدالعلیم خان کو گرفتارکرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سانحہ ساہیوال: وزیراعظم عمران خان کومفصل رپورٹ پیش کردی گئی

    سانحہ ساہیوال: وزیراعظم عمران خان کومفصل رپورٹ پیش کردی گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی ، رپورٹ میں مقتول خلیل، ان کی بیوی اور بیٹی کو بے گناہ جبکہ سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، وزیراعظم نےپنجاب پولیس میں اصلاحات اورمسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر 13نکاتی رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایاگیا ہے کہ تحقیقات میں مقتول  خلیل، ان کی اہلیہ اور بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں اور سی ٹی ڈی افسران کو قتل کاذمہ دارقرار دیاگیاہے۔

    وزیراعظم کوبتایاگیا ہےکہ ملوث اہلکاروں کےخلاف اےٹی سی میں مقدمات چلائےجائیں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم کی حکام سے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لئے تجاویزطلب ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان کوپنجاب حکومت نےسانحہ کےبعداٹھائےگئےاقدامات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت تین افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ دو معطل بھی کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےساہیوال اسپتال میں بچوں کی عیادت کی، وزیراعلیٰ  نے معاملے پر فوری طور پر جےآئی ٹی بنائی، جے آئی ٹی نےاپنی ابتدائی رپورٹ  72 گھنٹےمیں پیش کی اور  رپورٹ کی روشنی میں پنجاب حکومت نےاقدامات کیے۔

    جس کے بعد وزیراعظم نے حکام سے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لئے تجاویز طلب کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے بھی سفارشات مانگی ہیں۔

    گذشتہ روز جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل خلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ اور سی ٹی ڈی افسران کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور کہا تھا، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے طے شدہ حد سے تجاوز کیا، پانچوں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی افسران خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کے ذمہ دار قرار

    رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ کہ سی ٹی ڈی انچارج ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر نے کرائم سین بدلنے کی کوشش کی، خودکش جیکٹس اور ہتھیار کہیں اور سے لاکر رکھے گئے، وقوعہ بدلنے کی کوشش کی، جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو فوری برطرف کردیا گیا۔

    ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی کی معطلی کے احکامات جاری کئے تھے اور واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی۔

    سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پنجاب کے وزیرِ قانون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا، پنجاب حکومت کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اسے مثال بنائیں گے۔

    راجا بشارت نے بتایا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی ہوگی، سی ٹی ڈی کے 5 افسران کے خلاف دفعہ 302 کے تحت چالان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

    بعد ازاں ساہیوال واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔

  • ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    کراچی : سلمان اقبال فلمز اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز مداحوں کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دکھائی جائے گی۔

    جوانی پھر نہیں آنی کا ریکارڈ توڑنے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا عید الفطر کے روز  ورلڈ وائڈ پریمیئر ہوگا۔

    پاکستان میں بھرپورپذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن تھی۔

    فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ برس جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا تھا اور شہرت پائی تھی، ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست تھی۔

    گاؤں کے لڑکے اور شہرکی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم میں ہیروئن کو پنجاب نہ جانے کی ضد اب بھی ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان تکونی محبت (ٹرائی اینگل) کے گرد گھومتی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں، جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں