Tag: President Arif Ali

  • 75 واں یوم آزادی ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا

    75 واں یوم آزادی ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا، اعزازات پانے والوں میں 431 افسران اور جوان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے یوم آزادی پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات تفویض کئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو کو ستارہ بسالت اور61 کو تمغہ بسالت ، 42 کو امتیازی اسناد ، 70 کو آرمی چیف کمانڈیشن کارڈ، 22 افسران کوہلال امتیاز ملٹری ، 106 کوستارہ امتیازملٹری اور128 کوتمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیےگئے۔

    ترجمان کے مطابق ستارہ بسالت پانےوالوں میں شہید حوالدارشعیب علی اور شہید لانس نائیک سید محمدعباس شامل ہیں جبکہ شہید کیپٹن عمر، شہید صوبیدار عابد ، شہید صوبیدار ریاض ،شہید صوبیدار شکیل تمغہ بسالت پانے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ صدر مملکت نے مسلح افواج کے 431افسران اورجوانوں کو اعزازات تفویض کیے۔

  • ہمیں لسانیت سے ہٹ کر غریبوں کی فکر کرنی چاہیے، صدرعارف علوی

    ہمیں لسانیت سے ہٹ کر غریبوں کی فکر کرنی چاہیے، صدرعارف علوی

    لاہور : صدر مملکت نے کرونا سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے، کرونا وبا پر قابو پانے میں پاکستان نے کردار ادا کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار سربراہ مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا ہیروز وال کے افتتاح کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کرونا وبا کے خلاف پاکستان پر اللہ کا خصوصی کرم رہا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا پر قابو پانے میں پاکستان نے کردار ادا کیا اسی لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان زمین و آسمان کا فرق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لسانیت سے ہٹ کر غریبوں کی فکر کرنی چاہیے، پاکستان نے ہر طبقے کی فکر میں کردار ادا کیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سار قوم اللہ کے بندوں کی فکر میں مصروف تھی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 6 ہفتے میں اس عمارت کو مکمل کیا، گورنر ہاوس اورکیفے وغیرہ کے اخراجات مخیر حضرات نے برداشت کے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج، این سی او اسی سمیت پی ڈی ایم اے نے بڑا کردار ادا کیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کے دن میں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنا کردار ادا کیا۔