Tag: president arif alvi

  • جامعہ کراچی دھماکا :صدر مملکت نے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دے دی

    جامعہ کراچی دھماکا :صدر مملکت نے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے جامعہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا  کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی کے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

    چینی اساتذہ ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کیا گیا۔

    اعزاز پاک چین دوستی مستحکم،تعلیم و ثقافت میں تعلقات بہتربنانےکےاعتراف میں دیا گیا جبکہ اعزازات آئین کے آرٹیکل259 اور اعزازات ایکٹ 1975کےتحت عطا کئے گئے۔

    یاد رہے 26 اپریل کو جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔

  • پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر مملکت نے استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

    پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر مملکت نے استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد: پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا استثنیٰ ختم کرنےکی درخواست دائر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، صدر عارف علوی اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں پیشی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں اپنے وکیل کے توسط سے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے با وقار انداز میں پیش ہوئے۔

    صدر مملکت نے درخواست میں کہا کہ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی ، آئین پاکستان کا پابند ہوں لیکن قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے ، مجھے آئین پاکستان استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔

    صدر نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ میں اپنے اس استثنیٰ کوختم کرتا ہوں، یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے، جب تک سب برابر نہیں ہونگے پاکستان میں انصاف دیر سےملے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے پتہ چلا عدالت فیصلہ لکھنےلگی ہے تو پیش ہوا، اس لئے عدالت پیش ہوا کہ یہ بات نہ ہوکہ پیش نہیں ہوا، پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی ہوں، فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمےلڑتی رہتی ہیں۔

    عارف علوی نے مزید کہا میرے اوپر صدر بننے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا، میں نے استثنیٰ نہیں لیا بلکہ وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیت گیا۔

    بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

    بعد ازاں صدر مملکت کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 348 کے تحت انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے مگر عارف علوی نے فیصلہ کیا کہ وہ عام شہری کے طور پر پیش ہوں گے۔

    بابر اعوان نے بتایا کہ وہ صدارتی استثنیٰ نہیں لیں گے، صدر مملکت نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست دائر کی ہے، عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔

    صدر مملکت نے کیا کہا؟

    پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میری خواہش تھی ریاست مدینہ کے انصاف کی طرف جایا جائے، ہمارےآخری نبی ﷺنے کہا تھا کہ بیٹی فاطمہ بھی جرم کرے تو انصاف ہوگا، میں صدر پاکستان نہیں، عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا تھا۔

    مذکورہ کیس میں مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے، مجھے پتہ چلا کہ اس کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا ہے، پاکستانی قوانین کا پابند ہوں مگر اس مقدمےمیں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔

  • میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھیں نکال دیں گے، صدر پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھیں نکال دیں گے، صدر پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھیں نکال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں آبادیوں کا محاصرہ کرتی ہے ، دنیاکومقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالاظلم دیکھنا چاہیے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ نہرواقوام متحدہ میں قلابازیاں کھاتےہوئےگئے، دنیا نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرآنکھیں بندکررکھی ہیں ، دنیا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اہمیت نہیں دیتی۔

    صدرمملکت نے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال کرکے مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں افرادکونابینا کیا گیا، کچھ کشمیری رہنماؤں کو ان لوگوں نے دہائیوں سے نظر بند کررکھا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا پورا موقع دے رہا ہے، ہاتھ پرہاتھ دھربیٹھا نہیں رہیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں وسیع پیمانے پر خواتین کی آبروریزی کی جاتی ہے۔

    عارف علوی نے بھارت کووارننگ دیتے ہوئے کہا میلی نظر سے نہ دیکھنا ورنہ آنکھ نکال دیں گے، ہماری سمت کوئی ہاتھ نہ اٹھانا ورنہ ہم ہاتھ کاٹ دیں گے۔

    صدر مملکت نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ کھڑے تھے اور کھڑےرہیں گے اور مقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ، مقبوضہ کشمیرکومیڈیاکےلیےکھولاجائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر کوحل کیاجائے۔

  • صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس ضمن بل 2022 ء پر دستخط کردئیے ہیں، 13 جنوری کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ضمنی بل 2022 ایوان میں پیش کیا تھا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

    آج صدر مملکت عارف علوی کی جانب سےمنظوری کے بعد فنانس ضمنی بل ایکٹ بن گیا ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا تھا، اپوزیشن نے بل کی منظوری ‏کے خلاف اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں ہوا میں اچھال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

    اپوزیشن نے فنانس ضمنی بل کو آئی ایم ایف کی غلامی کرنے سے تعبیر کیا تھا۔

    جبکہ اہم قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو شاباش دی تھی، وزیراعظم نے شوکت ترین کو ‏اپنی نشست پر بلایا اور بلز کی منظوری میں کامیابی پر ان کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

  • صدرمملکت عارف علوی  نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے

    صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدرمملکت نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، صدر کے دستخط کے بعد اینٹی ریپ ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگئے۔

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اس خصوصی کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنا حصہ ڈال، جو آرڈیننس کے تحت بنائی گئی تھی۔

    گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا ، جس کے تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔

    اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ، وزیرقانون نے ‏کہا تھا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر ‏جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔

  • صدر مملکت  نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کردیئے

    صدر مملکت نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کردیئے

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کردیئے، اس قانون سے ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈمیڈیا پروفیشنل ایکٹ2021پردستخط کی تقریب ہوئی ، صدرمملکت عارف علوی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری تقریب میں شریک ہوئے۔

    تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ2021 پر دستخط کئے ، اس موقع پر خطاب میں عارف علوی نے کہا آج تاریخی قانون پر دستخط کئےگئے ہیں ، صحافی ہمیشہ دباؤ میں کام کرتے رہے ہیں۔

    صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کی ذریعے معاشرے میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے ، افغانستان کوجھوٹی خبروں نے برباد کردیا، پاکستان میں فیک نیوزکی یلغار ہے۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنارہےہیں، ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈمیڈیا پروفیشنل ایکٹ کا فائدہ مستحق لوگوں کو ہوگا، میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر بھی نمائندہ تنظیموں سے مفید گفتگوجاری ہے، اس قانون سے ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل 2021 منظورہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج کا دن پاکستان میں میڈیا آزادی کےلیےبڑی کامیابی ہے، وزیراعظم نےثابت کیاوہ آزادی اظہار، آزادی صحافت پریقین رکھتےہیں، انھوں نے آزادی اظہارپریقین کوعملی شکل دی۔

  • پاکستان 5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام  قبول نہیں کرے گا، صدر کا بھارت کو واضح پیغام

    پاکستان 5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، صدر کا بھارت کو واضح پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجودکشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 74سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا ، بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریےکی حامل حکومت اقلیتوں پر ظلم ڈھارہی ہے ، پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، بھارتی دعوؤں کے برعکس جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

    صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے ، کشمیری عوام کی خواشات کے مطابق مسئلےکاحل امن کا واحد راستہ ہے۔

    دوسری جانب صدر آزاد کشمیرسلطان محمود نے یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر وہ سیاہ دن جب بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی اور وادی میں آج تک بھارت کا غاصبانہ قبضہ موجود ہے۔

    سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سےاظہار یکجہتی کیلئےبھر پور مظاہرے کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پردنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

  • پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام  ، صدرمملکت نے بڑا مطالبہ کردیا

    پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام ، صدرمملکت نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈواپیپرز میں آنے والے 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاناما ،پیراڈائز،اب پنڈواپیپرز نے ہزاروں آف شورکمپنیوں کی تصدیق کی، یہ آف شورکمپنیاں لوٹی دولت کی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئیں، 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت، پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے ، لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے، فیٹف نے اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہماری دولت وصول کرنیوالےممالک نےغریبوں کے استحصال سےخودکوامیر کیا، سکندر اورقزاق کےمکالمے میں،علامہ اقبال کے نزدیک، لٹیرے ایک جیسے ہیں۔

  • صدر مملکت  کی چینی سرمایہ کاروں  کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    صدر مملکت کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکسٹائل فیکٹری کادورہ کرکے 150ملین ڈالر سے شروع ٹیکسٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سےملک صنعتی انقلاب کی طرف جا رہا ہے ، پاکستان کوسرمایہ کاری کی مزیدضرورت ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔

    کورونا کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کوبڑی حدتک روکنےمیں کامیاب رہا اور ویکسین بنانےوالےممالک میں شامل ہوگیاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی طورپر کسی بھی ملک کوتنہا نہیں کیاجاسکتا، دنیاکوپاکستان کی ضرورت ہے ، چینی سرمایہ کاروں کودعوت دیتے یہاں سرمایہ کاری کریں۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیےجائیں گے، آنےوالےدن پاکستان کےلیےاچھے ہوں گے، دنیا ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کونہیں روک سکتی۔

  • صدر مملکت عارف علوی آج  پارلیمنٹ  کے  مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : صدرڈاکٹرعارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج شام4بجےہوگا ، مشترکہ اجلاس سے صدرڈاکٹرعارف علوی خطاب کریں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

    چاروں گورنرز،وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزادکشمیر سمیت گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مدعو کیا گیا ہے ،وزیراعظم کےمعاونین خصوصی چیف جسٹس، آڈیٹر جنرل، چیف الیکشن کمشنرودیگراداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں شرکت کیلئے مسلح افواج کےسربراہان اور غیرملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اس سلسلے میں اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں صدر کے خطاب، قانون سازی ،نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر پر گفتگو کی گئی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبرکوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ، مشترکہ اجلاس سےصدرمملکت علوی خطاب کریں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تیسرےپارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود کےمتعدد بلز منظور کئےگئے ، بجٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ، کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کوجاتا ہے۔