Tag: president arif alvi

  • چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز،  صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ  اجلاس سے خطاب کریں گے

    چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز، صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھےپارلیمانی سال کےآغازپرمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے ، صدر مملکت نےآرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔

    اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں صدر کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کے نکات پرگفتگو کی گئی۔

    مشترکہ اجلاس بلانےسےمتعلق وزارت پارلیمانی امورکی سمری منظورہوچکی ہے ، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اس سلسلے میں اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں صدر کے خطاب، قانون سازی ،نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر پر گفتگو کی گئی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبرکوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ، مشترکہ اجلاس سےصدرمملکت علوی خطاب کریں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تیسرےپارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود کےمتعدد بلز منظور کئےگئے ، بجٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ، کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کوجاتا ہے۔

  • صدر ملکت عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

    صدر ملکت عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

    انقرہ : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےمغربی اور افغان حکام کی جانب سےطالبان کی حمایت کاالزام مسترد کردیا اور کہا افغان عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں مغربی اور افغان حکام کی جانب سےطالبان کی حمایت کاالزام مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے، افغان عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کریں گے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا لڑائی افغان مسئلے کا حل نہیں، افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے، افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک افغانستان کی سابق حکومت کےزوال کا ذمےدار نہیں، افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا، طالبان نے ضمانت دی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں ہو گی۔

    پاک ترک تعلقات کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں مؤقف ہے، دونوں ممالک کے درمیان افغان معاملے پربات ہوئی ہے، افغانستان میں کسی طرح خونریزی نہیں ہونی چاہیے، میرا نہیں خیال افغانستان میں خواتین سےامتیازی سلوک کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرکی بدترین صورتحال سےآگاہ کر رہاہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، عالمی برادری کوبھارت کے اقلیتوں کےساتھ ناروا سلوک سے آگاہ کیا ہے۔

  • صدر مملکت کی بھارت کوایک بارپھر امن کی پیش کش

    صدر مملکت کی بھارت کوایک بارپھر امن کی پیش کش

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر بھارت کوایک بارپھرامن کی پیش کش کرتے ہوئے پاکستان بہت تیزی سےترقی کےراستےپرچل رہاہے اور چلتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی ، جس میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی، تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزرا سمیت سروسزچیفس نے شرکت کی۔

    صدرعارف علوی نے ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے74سال مکمل ہونےپرقوم کومبارکباددیتاہوں، یہ اچھا موقع ہے کہ آج ہم دل کی بات کریں، آج ہمیں احساس ہے کہ کتنی مشکلوں سےآزادی حاصل کی گئی۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلمانان ہندنےمشکلات سےنکل کرآزادی حاصل کی، مختلف بہانوں سےہم پر3جنگیں مسلط کی گئیں، افغانستان کےحالات خراب ہوئے تو پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کیا۔

    عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اب زراعت کےساتھ صنعتی اورآئی ٹی ملک بننےجارہاہے، برصغیراور اس خطےمیں اسلحے کی دوڑشروع کردی گئی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان ہوا، جس کے لئے پولیس،افواج،معاشرے،اپنےلوگوں کوخراج تحسین پیش کرناچاہتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے35لاکھ سےزائدافغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، پاکستان نےآزمائشوں اورمشکلات کےباوجودترقی کا سفر جاری رکھا، پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نےانسانی ہمدردی کی بساط بچھائی، کورونا کیخلاف کامیابی ہم سب کی طاقت ہے، پاکستان کی برآمدات 31ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں اور پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، یکساں تعلیمی نصاب بہت بڑاقدم ہے۔

    عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےکوروناکےباوجوداحساس پروگرام جاری رکھا، نوجوان حکومت کےقرضہ اسکیم پروگرام سےاستفادہ کریں۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرمیں گھناؤناجرم جاری ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم پرتوجہ دے، بھارت پاکستان پر3جنگیں مسلط کرچکاہے ، بھارتی آئین میں کشمیر کے ذکرکی بنیاد ہی نہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کاتناسب بدلنےکی کوشش کررہاہے، مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیری خواتین سےزیادتی کی گئی، لاکھوں کشمیریوں کوشہیدکیاگیا، ہندوتوا،آرایس ایس کی سوچ بھارتی لیڈرشپ پرحاوی ہے، لاہورواقعہ،کلبھوشن یادیوآپ کو یاد ہی ہے۔

    عارف علوی نے کہا پاکستانی بہن بھائیوں فیک نیوزچاہےاندرسےکیوں نہ نکلےآپ احتیاط کرو، امیدرکھتاہوں کہ امن قائم ہوگا، پاکستان نےافغانستان جنگ کی بہت بڑی قیمت اداکی، افغانستان میں امن سےزیادہ فائدہ افغان بھائیوں کوہوگا، پاکستان بہت تیزی سےترقی کےراستےپرچل رہاہےاورچلتارہےگا۔

  • پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لیے پائیدارترقی کےایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، اہداف کے حصول کیلئے عوام کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی نے ایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عید کی نماز کے دوران این سی او سی کی سفارشات پرعمل نہیں کیا گیا ، عوام جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ محرم سے قبل علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز کا اجلاس بلائیں ، مجالس کےدوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کورونا کی چوتھی لہرکی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں، کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئےحکمت عملی پرتوجہ مرکوزکررہی ہے، بڑے شہروں،سیاحتی مقامات پرسختی سےعمل درآمد کروائیں گے اور لوگوں کو ماسک پہننے،ہجوم سےبچنےاورویکسین لگوانےکی ترغیب دےرہے ہیں۔

  • وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے جلد  قانون سازی کی ہدایت

    وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے جلد قانون سازی کی ہدایت

    اسلام آباد : مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےانتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے صدر کے آئندہ خطاب پر مشاورت کی گئی۔

    صدر کی جانب سے پارلیمانی بزنس کو پیپر لیس کرنے کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انتخابی اصلاحات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔

    صدر مملکت نے کہا جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ای وی ایم ٹیکنالوجی ضروری ہے ، بابر اعوان نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ آئین میں درج اسمبلی کے ایام پورے کریں گے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ کاحق اوورسیزپاکستانیوں کیلئےآئینی تقاضاہے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں سےکیاوعدہ پورا کرے گی۔

    مشیر پارلیمانی امور نے کہا وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • یوم شہدائے کشمیر: صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں کا کشمیری بھائیوں اوربہنوں کوسلام پیش

    یوم شہدائے کشمیر: صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں کا کشمیری بھائیوں اوربہنوں کوسلام پیش

    اسلام آبا د: یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں مقیم کشمیری بھی یوم شہداء منا رہے ہیں ، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

    یوم شہدائےکشمیر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13جولائی 1931 کےشہداکی روح کوانکےجانشیں زندہ رکھےہوئےہیں، کشمیری عالمی برادری کےتسلیم شدہ حق خود ارادیت كامطالبہ کررہےہیں ان بہادروں کی آزادی کیلئےجدوجهدابھی بھی جاری ہے ، کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضےکے خلاف جنگ بے لوث ہے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی ۔ قانونی مددفراہم کرتارہے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائےکشمیرپرکلمہ حق کہنےوالےشہداکوسلام پیش کرتےہیں، 13جولائی 1931کوکشمیریوں کوکلمہ حق کہنےپرشہیدکیاگیا، یہ دن جموں وکشمیرکےعوام کی بےمثال بہادری کی یاددلاتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کشمیر کے جرات مندسفیرہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم شہدائےکشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے جرات مندسفیرہیں، وزیراعظم عمران خان نےہرفورم پرکشمیرکامقدمہ لڑاہے، تنازع کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والےانتخابی مہم کےدوران بھی کشمیر کازکونقصان پہنچارہےہیں، مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظرانداز کیے ہوئے ہیں، اپوزیشن کیجانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بےحسی ہے۔

    پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا

    وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ڈوگرا راج کےہاتھوں شہید کشمیریوں کوزبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم آج بھی جوش و جزبےسےزندہ ہے، کشمیری نوجوان حق خوداردیت کے لیے اپنی جانوں کانظرانہ پیش کررہےہیں۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی جدو جہدکونہیں دباسکتا ، عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور ان کے حقوق کی آوازبلندکررہےہیں، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    شہبازشریف کا شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شہدائےکشمیرکوزبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا 13جولائی 1931 کو کشمیریوں کوگولیاں برساکرشہیدکیاگیا اور درجنوں کشمیریوں کو زخمی کیاگیا، سری نگرسینٹرل جیل کے صحن میں یہ قتل عام ہوا، ان کشمیریوں کاجرم آزادی اوراسلام سےمحبت تھی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عبدالقدیر کی قرآن کے احترام ، آزادی کے لئے تقریرجرم قرار پائی ، اہل کشمیرکی قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں ، اہل کشمیر نسل درنسل اپنے حقوق کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

    وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم کا پردہ چاک کر رہے ہیں

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کےپایہ استقلال میں لغزش نہ آئی ، وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم کا پردہ چاک کر رہے ہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی طویل شب کا جلد خاتمہ ہوگا اور کشمیری جلدآزاد فضا میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

  • وبا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے، صدرِ پاکستان نے بھی عوام کو خبردار کردیا

    وبا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے، صدرِ پاکستان نے بھی عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے  اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کورونا صورتحال سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ ، علی حیدر زیدی ، سیف اللہ ابڑو،جے پرکاش ، فردوس شمیم ، خرم شیر زمان ، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی، صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اورتیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ سب سے گزارش ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے عوام اپنےپیاروں اور ہم وطنوں کوبچا سکتے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ،وباکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت دباؤ کا شکار ہے ، تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈاؤن پرمجبور ہو سکتے ہیں ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے،چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے نتائج مثبت آئیں گے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سےایس او پی اور پابندیوں پرمشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

  • صدرمملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی

    صدرمملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی  نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی، جس کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی  نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021کی منظوری دےدی ، آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔

    آرڈیننس کےتحت ہائیرایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی ہےاور ایچ ای سی کےفیصلےوزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط کردیئے گئے ہیں۔

    آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی2سال اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4سال کیلئے ہوگی، چیئرمین اورممبران ایچ ای سی مزیدایک ٹرم بھی لےسکیں گے۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نےسابق چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو26 مارچ کو ہٹایا تھا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی ایچ ای سی کووزارت تعلیم کےماتحت کرناسازش قرار دے دیا ہے ، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایچ ای سی آرڈیننس اور اس کےپیچھےچھپے مقاصد کی مذمت کرتےہیں، حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنےکافیصلہ کس مقصد کے لئے کیا؟

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ تعلیم کوایڈہاک بنیادپرآرڈیننس سے نہیں چلاسکتے، آپ کی نیت ٹھیک ہےتوبل لائیں، قانون سازی کریں، ایچ ای سی آرڈیننس کو سینیٹ میں مستردکریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تسلیم شدہ ادارےکووفاقی حکومت کےماتحت کرناتعلیم دشمنی ہے، نئے ادارے بنانے کے بجائے پرانے اداروں پر قبضہ کیا جارہا ہے، حکومت ایک خود مختار تعلیمی ادارے کو تباہ نہ کرے۔

  • "کرونا ویکسین لازمی ہے، صدر مملکت "

    "کرونا ویکسین لازمی ہے، صدر مملکت "

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کرونا ویکسین کے حوالے سے پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات پر اہم بیان جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ کرونا ویکسین لازمی ہے، عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دو خوراک لگائی جاتی ہے، ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتوں کا وقت لگتا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ زیادہ تر کیسز میں ویکسین100فیصد موثر ہے، باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے۔

    ٹوئٹر پیغام میں صدر مملکت نے عوام کو خبردار کیا کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو ویکسین سے متعلق شک وشبہات پیدا کرتے ہیں، حقیقت میں وہ کچھ نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل وزیراعظم نے کرونا ویکسین بھی لی تھی، معاملے پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ کرونا کی ویکسین لینے سے قبل ہی وزیراعظم اس کا شکار ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ویکسین کےبعدوزیراعظم کو کورونا کی تشخیص کا غلط مطلب نہ لیا جائے، اسد عمر

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ کرونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

    دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔

  • طلبا معاشرے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھا سکتے ہیں: صدر مملکت

    طلبا معاشرے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھا سکتے ہیں: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی، طلبا معاشرے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم معاشرے میں توازن قائم کرنے کے لیے اہم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی ضروری ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ دینے سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی، طلبا معاشرے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں لسانیت سے ہٹ کر غریبوں کی فکر کرنی چاہیئے اور اس کی بہترین مثال ہم نے کرونا وائرس وبا کے دوران دیکھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کرونا وبا کے دوران پاکستان پر اللہ کا خصوصی کرم رہا۔