Tag: president arif alvi

  • کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے ، صدر عارف علوی

    کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے ، صدر عارف علوی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا دنیاکومعلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آوازفوجی طاقت سےنہیں دبائی جاسکتی ، کشمیریوں کے ہر آنسو اور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آواز فوجی طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی، کشمیر کی خوبصورت وادی اور عوام کو لوٹاجارہا ہے ، کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔

    اس سے قبل صدرعارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ، یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر راکھ کردے گی، عالمی برادری بھارت کو غیرآئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ماننے سے بھی انکاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، بھارت اندرونی معاملہ کہہ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، بھارت غیرآئینی اقدام واپس لے کرکشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔

  • صدر مملکت عارف علوی 30 اگست کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

    صدر مملکت عارف علوی 30 اگست کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 30 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ ان کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب گزشتہ برس 17 ستمبر کو کیا تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا۔

    اپنے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی نظام عدم استحکام کا شکار رہا، لیکن خوش آئند ہے کہ گزشتہ 3 اسمبلیاں مدت پوری کرنے میں کامیاب رہیں۔ ہمارا بڑا مسئلہ گروہی مفادات و بے پناہ کرپشن ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قومیں مسائل سے دو چار ہوتی ہیں اور مسائل سے باہر بھی نکلتی ہیں، زندہ و باہمت قومیں مسائل سے گھبرایا نہیں کرتیں۔ پاکستان میں احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر مملکت نےمزید کہا تھا کہ بلوچستان و سندھ کے مختلف علاقے خشک سالی کا شکار ہیں، ملک کو گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے شجر کاری و نئے ڈیم بنانے ہوں گے۔

  • معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا: صدر عارف علوی

    معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا: صدر عارف علوی

    کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید کا دوسرا دن کراچی میں گزارا، اس دوران انھوں نے سفارت کاروں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے کراچی میں کاروباری اورتاجر برادری کے ارکان نے بھی ملاقات کی، تاجر برادری نے صدر مملکت کو عید کی مبارک باد دی.

    اس دوران کاروباری اور تاجر برادری نے صدر عارف علوی کو اپنے مسائل سے  بھی آگاہ کیا.

    صدر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آسان کاروبار کے لئے ٹھوس اقدامات، اقتصادی اصلاحات کررہی ہے.

    مزید پڑھیں: وطن کو جلد مشکلات سے نکال لیں گے: وزیر اعظم کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتائج جلد آنا شروع ہوں گے، توقع ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس وقت نتھیا گلی میں ہیں. گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز بنی گالہ مسجدمیں ادا کی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ مزید دو دن پر فضا مقام پر گزاریں گے.

  • صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے: فردوس عاشق اعوان

    صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر سے سماجی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے متعلق ایک وژن رکھتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پسماندہ طبقے کے مسائل اور مشکلات حل کرنے، اختیارات کو نچلی سطح پر پہنچانے اور میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان تعلق پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ عمران خان اس کینسر کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

  • صدر مملکت  نے 4کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

    صدر مملکت نے 4کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے دورہ سعودی عرب میں ملنے والے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے، جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیئے، صدر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ایک تسبیح، ایک پین، ایک گھڑی، ایک انگوٹھی اور دو پروفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے ایک نیکلس، ایک انگوٹھی، ایک بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا ۔

    عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نے رولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی ۔

    صدر مملکت اوران کے خاندان کے افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ نے دورۂ سعودی عرب میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانےمیں جمع کرادیئے

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کو بھی قومی خزانے میں جمع کرادیا تھا، جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرخزانہ اسدعمر نے بھی دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے مہنگے تحائف کو سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادیا تھا، وزیرخارجہ کو دورہ سعودی عرب میں63 لاکھ مالیت کےتحائف ملے تھے۔

  • پاکستان کو ریاست مدینہ کیسے بنائیں ؟  اسلامی نظریاتی کونسل آج ایوان صدرمدعو

    پاکستان کو ریاست مدینہ کیسے بنائیں ؟ اسلامی نظریاتی کونسل آج ایوان صدرمدعو

    اسلام آباد : صدر عارف علوی نے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈمیپ پر رہنمائی کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو آج ایوان صدرمدعو کرلیا، ملاقات میں ریاست کی ترجیحات پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کو آج ایوان صدر بلا لیا، صدر مملکت کونسل ارکان کے سامنے ریاست مدینہ کا وژن پیش کریں گے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کونسل سےریاست مدینہ کےمجوزہ روڈمیپ پررہنمائی لی جائےگی اور ریاست کی ترجیحات پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے علمائے کرام کی ملاقات، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے علمائےکرام کے وفد نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں علماے کرام کے وفد نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور سماجی، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

    علما‌ء نے "پیغام پاکستان کانفرنس” کی سفارشات کوامن کیلئےمعاون قرار دیتے ہوئے کہا تھا نیوزی لینڈواقعے کو کسی مذہب سے جوڑنے کی کوشش نہیں کی گئی، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، مسلمانوں کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں قیام امن،عوام کےجان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے، اس وقت ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، کوشش ہے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا ئیں ، مضبوط معیشت ملکی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔

    یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی، نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔

  • ریاست مدینہ کیسے بنائی جائے ؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کل ایوان صدر مدعو

    ریاست مدینہ کیسے بنائی جائے ؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کل ایوان صدر مدعو

    اسلام آباد : صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل ارکان کو کل ایوان صدر مدعو کرلیا ، صدر مملکت ارکان سے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈ میپ پر رہنمائی لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست مدینہ کے روڈمیپ پر مشاورت کے لئے صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل ارکان کو کل ایوان صدر بلا لیا، صدر ریاست مدینہ پروژن کونسل کے ارکان کے سامنے پیش کریں گے اور ریاست میں ترجیحات پر مشاورت کریں گے۔

    صدر مملکت ارکان سے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈ میپ پر رہنمائی لیں گے۔

    یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی۔ نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔

  • صدر مملکت عارف علوی آج 127  افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    صدر مملکت عارف علوی آج 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے، 127 افراد میں 18غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقسیم سول ایوارڈ کی تقریب آج ہورہی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    وفاقی حکومت نے پہلے ہی ایک سو ستائیس ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ، جن میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ، گلوکار سجاد علی ، عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف ، ریماخان ، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اور تاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی

    کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی ہیرو نعیم کو بھی  ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔

    یاد رہے گزشتہ سال  صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 141 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    ایوارڈ وصول کرنے  والوں میں کئی بین الاقوامی شخصیات بھی شامل تھیں،  جن میں کیوبا کے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو، جاپان کے کیمی ہایڈ، بوسنیا کے حارث سلاجیگ اور کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ شامل تھے۔

  • کراچی: صدر عارف علوی کا سی پی ایل سی دفتر کا دورہ

    کراچی: صدر عارف علوی کا سی پی ایل سی دفتر کا دورہ

    کراچی : صدر مملکت عارف علوی نے ای پی ایل سی کے دفتر کے دورے کے دوران کہا کہ سی پی ایل سی بہترین انداز میں کام کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کے روز سندھ میں قائم سی پی ایل سی کے دفتر کا دورہ کرکے شکایتی مرکز، کال سینٹر، گاڑیاں، موبائل فون اور شناختی کارڈ تصدیقی مرکز کا معائنہ کیا۔

    سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تاھ کہ سی پی ایل سی بہتر اور منظم انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے، سی پی ایل سی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں میں رابطہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے سربراہ مملکت کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ڈاکٹر عارف علوی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: صدر عارف علوی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی تھی اس دوران وزیر اعلیٰ اور سربراہ مملکت کے درمیان وفاق اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔

    اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، وفاق سندھ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چھ جنوری کو صدر عارف علوی کہہ چکے ہیں کہ سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نہیں کیا جا سکتا۔

  • کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے: صدر مملکت

    کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے: صدر مملکت

    مظفر آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو ہر دور میں طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والی ماؤں، بیٹیوں اور نوجوانوں کو سلام، کسی قوم کے جذبات اور احساس کو دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گمنام قبریں تاریخ رقم کر رہی ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان ہر اعتبار سے کشمیر کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس دن بھی مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کی جاتی ہے انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے، کب تک چھپائیں گے ظلم کو مزید نہیں چھپا سکتے۔ بھارت میں جب الیکشن آتے ہیں، کشمیر اور مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوشش کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت میں بدلا جائے، جتنی کوشش کر لے بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی رہے گی۔ جب بھی نئی حکومت آتی ہے ہاتھ بڑھانے کا اچھا موقع ہوتا ہے، عمران خان نے بھی ہاتھ بڑھایا مگر جس طرح انکار کیا گیا دنیا نے دیکھا۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ آج کے دن لائن آف کنٹرول پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

    یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلیٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70 سال سے کشمیری جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاش لوگ سنگینوں کے نیچے آزادی کے نعرے نہ لگا رہے ہوتے، کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا، یہ واضح ہوچکا ہے کشمیریوں کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔