Tag: president azad kashmir

  • ریاست پاکستان جموں وکشمیرکے بغیر نامکمل ہے،  صدر آزاد کشمیر

    ریاست پاکستان جموں وکشمیرکے بغیر نامکمل ہے، صدر آزاد کشمیر

    مظفرآباد : صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان جموں وکشمیرکے بغیر نامکمل ہے، پاکستان کا شاندار مستقبل ہے، مایوسی پھیلانے والے کو شکست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بننا کسی معجزے سے کم نہ تھا پاکستان کے خلاف شروع سے سازشیں ہو رہی تھی جبکہ پاکستان کواغیار کی طرف سے بھی مشکلات کا سامنا رہا اور اپنی صفوں میں عناصرسےبھی مشکلات تھیں۔

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف 6 جنگیں لڑی گئی، اس کے باوجود مزید استحکام آیا، پاکستان کا شاندار مستقبل ہے، مایوسی پھیلانے والے کو شکست ہوگی، پاکستان کو روشن مستقبل کیلئے نئے عزم اورولولے کی ضرورت ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسمیت دنیابھرمیں کشمیری جشن آزادی منارہےہیں، ریاست پاکستان جموں وکشمیرکے بغیر نامکمل ہے، نئے قومی نقشے نے1947والی ریاست کی عکاسی کی ہے، نئے قومی نقشے میں ایک حصہ ایسا ہے جو ہمارے جسم کا حصہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے جسم پر دہشت گردی ہورہی ہے، ہندوستان ظلم ڈھارہا ہے، اب ہمیں دشمن کے مقابلے میں جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، غفلت برتی تومقبوضہ کشمیر کیلئے جدوجہدکوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اب پورے ولولے کیساتھ آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونا پڑے گا، ہندوستان نے دنیا کو گمراہ کرنےکی کوشش کی، پاکستان نے بروقت یہ اقدام اٹھا کر کشمیر درست سمت دی، ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں۔

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ پاکستان مزید طاقتور ہو گا اور پاکستان کو کمزور کرنے والے خود بخود ختم ہو جائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی شمع جلد روشن ہوگی۔

  • ملالہ یوسفزئی سے کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست

    ملالہ یوسفزئی سے کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست

    آکسفورڈ : صدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سےملاقات میں کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت انتہاکوپہنچ گئی ہے، عالمی میڈیا اور حکومتیں خاموشی توڑیں، مسئلہ کشمیرصرف عالمی اداروں اورحکومتوں کی ذمہ داری نہیں۔

    مسعودخان نے طلبا کی عالمی میڈیا اور حکومتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا نوجوان سوشل میڈیاپربھارتی مظالم کوبےنقاب کریں، نوجوان عالمی حکمرانوں اوراداروں کوجھنجوڑیں۔

    بعد ازاں صدرآزادکشمیرمسعود خان کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے ملالہ سے کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کردی۔

    مزید پڑھیں : بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

    یاد رہے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خطرناک ہے، بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پورے علاقوں کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 187 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے 6 ماہ میں65کشمیریوں کوشہیدکیاگیا جبکہ 922کشمیری زخمی ہوئے۔

  • پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط  ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، آزاد کشمیر کےعوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    آزاد کشمیر کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے، افواج پاکستان چپے چپےکی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، نیلم سے کیل تک آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ہمراہ بھارتی فوج سے لڑنے کو تیار ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دو بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے اڈوں سے کشمیریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز رہے، بھارت پاکستان کے خلاف کھلی اور در پردہ دہشت گردی فوری بند کرے۔