Tag: President Donald Trump

  • ٹرمپ کی ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ پوسٹ

    ٹرمپ کی ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ پوسٹ

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دلچسپ انداز میں پوسٹ شیئر کی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ اپنے پرانے جھگڑے کو ایک بار پھر ہوا دی ہے، یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے ستمبر میں ٹرمپ کے خلاف مباحثے میں فتح کے بعد کمالا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

    الیکشن مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنی پوسٹ میں کمالا ہیرس کو ’ایک مستحکم، باصلاحیت رہنما‘ قرار دیا تھا اور بتایا کہ وہ ان مقاصد کی حامی ہیں جو ان کی اپنی اقدار سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کے اس اعلان کے چند دن بعد امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے۔

    تاہم اب امریکی صدر نے ایک بار پھر گلوکارہ کی شخصیت سے متعلق ٹروتھ سوشل سائٹ پر طنزیہ کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے تب سے وہ مزید خوبصورت نہیں رہیں؟”

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ متنازع بیان سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر سامنے آیا جو فوری طور پر دنیا بھر میں سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔

  • سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی ٹرمپ سے ملاقات، ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سمیت 4 افسران برطرف

    سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی ٹرمپ سے ملاقات، ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سمیت 4 افسران برطرف

    امریکا میں سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر سمیت چار اہم ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

    سی این این کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سائبرانٹیلی جنس بیور کے سربراہ جنرل ٹموتھی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لورا لوومرنے صدرٹرمپ سے ملاقات میں کہا تھا وہ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرایلس وونگ سمیت ایجنسی کےکئی ارکان کو برطرف کردیں کیونکہ وہ صدر سے وفادار نہیں ہیں۔

    ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل لورا لومر کون ہیں؟

     دوسری جانب ایلس وونگ کے برطرف ہونے کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی ہے، برطرف افسران میں برائن والش، تھامس بوڈری اور ڈیوڈ فیتھ شامل ہیں۔

    برائن والس انٹیلی جنس ڈائریکٹر ہیں، تھامس بوڈری سینئر ڈائریکٹر برائے قانون سازی امور ہیں جبکہ ڈیوڈ فیتھ سینئر ڈائریکٹر ٹیکنالوجی اور نیشنل سیکیورٹی ہیں۔

    واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی لورا لومر ایک ایکٹوسٹ ہیں ماضی میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نائن الیون حملہ امریکی حکومت نے کرایا ہے، لورا لوومرماضی میں مسلمانوں اور تارکین وطن افراد کے خلاف بھی بیانات دیتی رہی ہیں۔

  • نیتن یاہو نے ٹرمپ سے بڑی اُمیدیں لگالیں

    نیتن یاہو نے ٹرمپ سے بڑی اُمیدیں لگالیں

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔

    غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل حملہ کیس میں ملوث تمام افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

    نئے امریکی صدر ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتخابات میں قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا۔

    امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔

    ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان

    امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی گئی، امریکی صدر نے (اے آئی) مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق جوبائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔

  • ٹرمپ نے کورونا کے خطرے کو امریکی عوام سے چھپانے کا اعتراف کرلیا

    ٹرمپ نے کورونا کے خطرے کو امریکی عوام سے چھپانے کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کے خطرےکو امریکی عوام سےچھپانےکا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری نہ پھیلے اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے کورونا کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا اور کوروناوائرس کےحملےکوچھپایاگیا،ٹرمپ کوفروری میں وائرس کےخطرناک حملےکاعلم تھا۔

    امریکی صحافی نے کہا کہ صدرٹرمپ کوچینی صدرنےکوروناوائرس سےمتعلق خطرناک حقائق بتائےتھے تاہم ٹرمپ نےعوام کو حقائق سےآگاہ نہیں کیا۔

    باب وُوڈوَرڈ کی کتاب پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ عوام کوکوروناوائرس کےحملے سےخوفزدہ نہیں کرنا چاہتاتھا اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

    دوسری جانب صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ جھوٹ بولتے رہے اور وائرس پھیلتا رہا ، ٹرمپ نے امریکی عوام کو دھوکا دیا۔

    امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈکی کتاب آئندہ ہفتےفروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

    خیال رہے کوروناوائرس سے ابتک امریکا میں ایک لاکھ95ہزارسے زائدافرادجان سےگئے جبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 35 ہزار 685 اورہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی۔

  • ہمارے ہاں کوئی اوباما، ٹرمپ یا کلنٹن جج نہیں، جان رابرٹس

    ہمارے ہاں کوئی اوباما، ٹرمپ یا کلنٹن جج نہیں، جان رابرٹس

    واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے عدلیہ مخالف بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہترین ججز ہے جو عدل پر فیصلہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں سے متعلق امریکا کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی فیصلے پر جارحانہ انداز میں اظہار برہمی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کو ’اوبامہ جج‘ کہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان دیا ہے۔

    خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کوئی اوباما جج، ٹرمپ جج، کلنٹن جج یا بش جج نہیں، ہمارے پاس بہترین ججز ہے جو عدل پر فیصلہ کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے متعلق امریکی صدر کا حکم نامہ وفاقی عدالت کی جانب سے معطل کیا گیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’تارکین وطن پر پابندی کو ’اوبامہ جج‘ نے کالعدم قرار دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی کا دفاع کرتے ہوئے ہے کہ چیف جسٹس رابرٹس غلط ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے امریکا کی اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس کے سخت بیان دیتے ہوئے لوگوں کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف اکسایا ہے۔

  • گمشدہ سعودی صحافی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تو نتائج سنگین ہو‌‌‌ں گے، امریکی صدر

    گمشدہ سعودی صحافی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تو نتائج سنگین ہو‌‌‌ں گے، امریکی صدر

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ گمشدہ سعودی صحافی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی کی گمشدگی پر امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت یقینی لگتی ہے، صحافی کی گمشدگی سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔

    ٹرمپ نے سعودی عرب کو خبردار کیا گمشدہ سعودی صحافی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تونتائج سنگین ہوں گے۔

    امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سعودی صحافی اب زندہ نہیں ہیں اور یہ بہت افسوسناک ہے۔

    یاد رہے کہ چند روزقبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ لاپتا سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیے گیے ہیں تو ریاض حکومت کو سخت سزا دی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکا نے سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف چیف ،فرانسیسی اور برطانوی وزیر بھی سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

    روس کا کہنا ہے صحافی کی گمشدگی پر حقائق سامنے آنے سے پہلے سعودی عرب سےمعاملات بگاڑ نا ٹھیک نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی صحافی کے قتل کی آڈیو حاصل کرلی،ترک حکام کا دعوی

    ترک حکام نے دعوی کیا کہ استنبو ل میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کو صحافی کے مبینہ قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سنائی گئی تھی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے دعوی کو مسترد کردیا اور کہا کہ مائیک پومپیو کوریکارڈنگ نہیں سنائی گئی۔

    ترکی نے استنبول میں سعودی صحافی کے مبینہ قتل کی تحقیقات کیلئے دائرہ کار بڑھا دیا اور ترک پولیس نے سعودی قونصل خانہ کے قریب جنگل میں تلاش شروع کردی ہے۔

    یاد رہے 4 روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، شاہ سلمان نے کہا تھا کہ لاپتا صحافی جمال خاشقجی کے ساتھ کیا ہوا کچھ نہیں پتا اور ترک حکومت کے ساتھ لاپتا صحافی کے معاملے پر تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح رہے جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں اور دو اکتوبر کو سعودی عرب کے قونصل خانے کی عمارت کے اندر جاتے دیکھا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں، وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے رہے تھے اور یمن میں جنگ کے بعد ان کی تنقید مزید شدید ہوگئی تھی۔

  • شمالی کوریا بحران کا خاتمہ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات سے مشروط ہے: جاپانی وزیر اعظم

    شمالی کوریا بحران کا خاتمہ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات سے مشروط ہے: جاپانی وزیر اعظم

    ماسکو: جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بحران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات سے مشروط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد سالانہ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ناگزیر ہے، اگر دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کی جاتی ہے تو موجودہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے امریکی صدر کے کم جونگ ان سے ملاقات کی منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایسے ماحول میں یہ فیصلہ غلط ہے تاہم ہمارے امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں لیکن ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے آئندہ ماہ ملاقات نہ ہونے کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


    علاوہ ازیں انہوں نے روس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان روس کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے سالانہ اکنامک فورم کا اجلاس منعقد کرنا خوش آئند اور دیگر ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کے لیے اہم ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے ہونے والی ملاقات ملتوی کردی تھی، دونوں رہنماؤں کو جون کی 12 تاریخ کو سنگاپور میں ملنا تھا۔


    کم جونگ ان کسی بھی وقت امریکی صدرسے ملاقات کو تیار ہیں، شمالی کوریا


    علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کا خط جاری کیا گیا تھا، جس میں شمالی کوریا کے سربراہ کا نام تحریر تھا، ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا تھا کہ کم جونگ کے حالیہ بیان کے بعد اب سنگاپور میں ہونے والی شیڈول ملاقات کا امکان بالکل بھی نہیں کیونکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے ایک بار پھر کھلی دشمنی ظاہر کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الاباما سینیٹ الیکشن ، صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست

    الاباما سینیٹ الیکشن ، صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست

    الاباما : امریکی ریاست الاباما میں سینیٹ کی نشست کے انتخابات میں پچیس سال میں پہلی مرتبہ ڈیموکریٹ امیدوار ڈگ جونز نے میدان مار لیا، اس کامیابی کو ری پبلکن پارٹی سمیت صدر ٹرمپ کی شکست بھی قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 25 سال میں پہلی مرتبہ قدامت پسند امریکی ریاست الاباما نے سینٹ کیلئے ایک ڈیموکریٹ کو منتخب کر لیا ہے، اس انتہائی اہم الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار ڈگ جونز نے ری پبلکن پارٹی کے رائے مور کو شکست دی۔

    اس اہم الیکشن کے بعد ری پبلکن پارٹی کو سینٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی پر صرف ایک نشست کی اکثریت حاصل رہ گئی ہے۔

    ڈگ جونز الاباما کی اس نشست پر ہونے والے انتخاب پر پورے امریکہ کی نظریں جمی ہوئی تھیں اور اسے صدر ڈانلڈ ٹرمپ کے مستقبل کیلئے ایک بڑا امتحان قرار دیا جارہا تھا۔

    ری پبلکن پارٹی کے امیدوار رائے مور کو انتخابی مہم کے دوران خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ان الزامات کے باوجود صدر ٹرمپ نے رائے مور کی بھرپور حمایت کی تھی۔

    اس نشست پر ڈیموکریٹ کی کامیابی کے بعد 100 رکنی امریکی سینٹ میں ری پبلکن کی اکثریت ایک نشست کی کمی کے بعد 51 ہوگئی ہے اور جنوری میں ڈگ جونز کی حلف برداری کے بعد ایوان میں ڈیموکریٹس کی تعداد 49 ہوجائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق ری پبلکن رائے مور نے اب تک شکست تسلیم نہیں کی ، ان کی مہم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ رائے مور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ الباما میں سینیٹ کی نشست ہارنے کے باجودان کا ایجنڈا متاثرنہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات

    واشنگٹن: امریکی صدراورسعودی عرب کے نائب ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران سعودی عرب میں سرمایہ کاری اورشام کی جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو ہوئی.

    ذرائع کے مطابق منگل کے روزامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اوول آفسں وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، خیال کیا جارہا ہے کہ ملاقات کے دوران شام میں جنگ بندی سب سے اہم موضوع تھا۔

    باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے موقع پرامریکی نائب صدرمائیک پینس، امریکی صد ٹرمپ کے ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیئرڈ کشنار، چیف آف اسٹاف رینس اور دفاعی حکمت عملی کے ماہرسٹیو بینن بھی موجود تھے۔

    تاہم مذکورہ بالا امکان کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ صحافیوں کے سامنے تصویر بنوائی‘ مصافحہ کیا ‘ تاہم صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا.

    اس موقع پر امریکی صدرکی جانب سے سعودی شہزادے کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ڈائننگ ہال میں ایک پرتکلف ظہرانے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں اہم شخصیات شریک تھیں۔

    یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی حکومت کے انتہائی طاقتور ستون سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں وہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب مشکلات کا شکار سعودی معیشت کو اس بحران سے باہر نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • روسی صدر اس ویک اینڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے

    روسی صدر اس ویک اینڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے

    نیویارک: امریکہ اور روس کی سرد جنگ ختم ہونے کے قریب ہے،دونوں ممالک کے صدور کی ٹیلی فون پر ہفتے بات جیت طے پاگئی ہے‘ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا روسی صدر سے یہ پہلا رابطہ ہوگا۔.

     سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کی فون پر بات اس ہفتے کے طے ہوگئی ہے ، بین الاقومی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کا ل ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کے روسی صدر کو پہلی ٹیلی فون کال ہوگی.

    سی این این کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ سے فون پر بات چیت کے حوالے سے میٹنگ طلب کی ہے جبکہ دونوں صدرو کی ملاقات کچھ مہینوں میں متوقع ہے.

    دوسری جانب تاس نیوزایجنسی کے مطابق روسی صدر کے ترجمان پسکوہ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر کی ملاقات عنقریب متوقع نہیں تاہم آنے والے کچھ مہینوں میں اس ملاقات کا امکان ہے.

    روسی صدر کے ترجمان پسکوہ نے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت امریکہ سے مذاکرت پر راضی ہے، انہوں نے شام کے سنگین حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن کی کوشش تعلقات میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے.

    واضح رہے ٹرمپ مخالفین کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی جیت کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے یہاں‌ یہ بتا نا ضروری ہے کہ یہ انکشاف سابق صدر کلنٹن کی ۔اہلیہ ہیلری کی جانب سے آیا تھا،جبکہ روس نے اسے یکسر مسترد کیا تھا

    ترجمان روسی صدر کا کہنا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ روس ٹرمپ انتظامیہ کے آتے ہی امریکہ سے دوستانہ تعلقات قائم کریگا ،انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم دنیا کی دو بڑے اہم ممالک ہیں اور ہمارے اپنے اپنے ملکی مفادات ہیں.

    یاد رہے امریکہ اور روس کے خارجی تعلقات سرد جنگ کے بعد سے کشیدہ ہیں ، سابق صدر اوبامہ کے دور اقتدار میں امریکہ اور روس کے تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوئے اس تنازعہ کو طول شام اور یوکرائن  کے معروضی حالات نے دیا تھا.