Tag: president Dr arif alvi

  • صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلیے  متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    دبئی : صدر عارف علوی دبئی ایکسپو2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ، وزیرانصاف یواےای اور پاکستانی سفارت خانےکےحکام نے ان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا دورہ کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

    صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپناگھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کےسی ای اوزسےملاقات کریں گے۔

    صدر پاکستان کے دورے کامقصددونوں ممالک کےمابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم کرناہے۔

    خیال رہے دبئی ایکسپو2020میں 192 ممالک،تنظیمیں، کاروباری ادارے شریک ہیں، دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی، جو 31مارچ تک جاری رہے گی۔

  • سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے: صدر عارف علوی

    سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے: صدر عارف علوی

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا کے نظام کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں میری ٹائم کانفرنس 2021 کا افتتاحی سیشن ہوا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے نظام کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ کرونا وائرس انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، انڈس ڈیلٹا ریجن میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سی پیک سے خطے کے ملک بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

  • خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے، عارف علوی

    خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے، عارف علوی

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بینکنگ محتسب کامران شہزاد اور وفاقی محتسب برائے ہراسیت کشمالہ طارق نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت کشمالہ طارق کا کردار انتہائی اہم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت کشمالہ طارق سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں اُن سے ملاقات کی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ادارے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لیےادارے کی سفارشات پر بروقت عملدرآمد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین آرڈیننس 2019 کی پارلیمانی منظوری کے بعد اس ادارے کے کردار کو مزید وسعت ملے گی۔

    علاوہ ازیں بینکنگ محتسب کامران شہزاد نے بھی اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے بینکنگ محتسب کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ای شکایات سروس سمیت جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے بینک صارفین کو مالی نقصانات سے بچانے میں بینکنگ محتسب کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ مفت سہولت فراہم کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    بینکنگ محتسب کامران شہزاد نے صدر کو بتایا کہ ان کے دفتر میں اس سال چودہ ہزار شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ سال سے بتیس فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کو تیس کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا۔

  • عرب خطے میں اختلافات کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، عارف علوی

    عرب خطے میں اختلافات کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، عارف علوی

    باکو : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اختلافات کے خاتمے کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے، بھارت نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے غیر وابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ پائیدار ترقی اور استحکام امن و سلامتی سے جڑے ہیں، پاکستان افغان مسئلے کے پرامن اور سیاسی حل میں کردار ادا کررہا ہے۔

    پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان خطے میں اختلافات کے خاتمے کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کےلوگ70سال سے غیرملکی تسلط کا شکار ہیں، پانچ اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی قوانین اور قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت نے80لاکھ کشمیریوں کو کئی ہفتوں سے محصور کر رکھا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر براہ راست حملہ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق کی جدوجہد سےروک نہیں سکتے، حق خودرادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جس کی عالمی قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

    نسل پرستی، اسلامو فوبیا جیسے رجحانات سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششیں درکار ہیں، پاکستان پائیدار امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔

  • میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صدر مملکت نے کمنٹری باکس میں بیٹھ کر بات کی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ رمیز راجہ بھی موجود تھے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد بہت زیادہ ہے، کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا ان کے ساتھ زیادتی تھی۔

    آج لاہور میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔صدرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    انگلینڈ، آئرلینڈ بورڈ کے وفود لاہور میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ سیریز میں سری لنکن ٹیم کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔

    پاکستان سیاحت کے لئے اب ایک پُر امن ملک بن چکا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میچ میں پنک ربن ڈے منایا۔

  • یہ نیا ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔ صدرعارف علوی کا قوم کے نام پیغام

    یہ نیا ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔ صدرعارف علوی کا قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعا کرتا ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔

    یکم محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آ ج اسلامی کیلنڈر کے سال 1441ھ کا آغاز ہورہا ہے،اس بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہل اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس کا شمار ان چار مقدس و محترم مہینوں میں ہوتا ہے جن کا ذکر تعلیمات اسلامی میں عزت و عظمت والے مہینوں کی حیثیت سے ہوا ہے۔

    محرم الحرام ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، صبرو برداشت، استقامت و ہمت، حق گوئی اور اعلٰی انسانی اقدار کی بقاء کیلئے ہر طاغوتی قوت کے سامنے ڈت جان کا ابدی پیغام دیتا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں خلوص نیت کے ساتھ سفر کا آغاز کردیا ہے، مجھے یقین کامل ہے کہ ہم جلد اپنی ترقی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اللہ سبحان تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی سے ہمکنار فرمائے اور بحثیت قوم ہمیں ماہ محرم الحرام کی اہمیت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹرعارف علوی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹرعارف علوی

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، عالمی برادری بھارت کو غیر آئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کینیڈین اور امریکین میڈیا کے ادارے وائس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ اس کے اقدام سے بہتری ہوگی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔

    مسئلہ کشمیرطویل عرصے کے بعد عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر راکھ کردے گی، عالمی برادری بھارت کو غیرآئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ماننے سے بھی انکاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، بھارت اندرونی معاملہ کہہ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، بھارت غیرآئینی اقدام واپس لے کرکشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔

    ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کرسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے پاکستان جنگ چاہتا ہے نہ اس میں پہل کرے گا، لیکن اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق استعمال کرے گا۔

  • مفادعامہ کے پیغامات چلانے پراے آروائی نیوز کے لیے پہلا ایوارڈ

    مفادعامہ کے پیغامات چلانے پراے آروائی نیوز کے لیے پہلا ایوارڈ

    اسلام آباد : معاشرے میں بہتری کے لیے اے آر وائی نیوز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوان صدر میں اے آر وائی نیوز کو ایوارڈ دیا گیا ہے، حاجی عبدالرؤف نے ایوارڈ وصول کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

    اس موقع پر خاتونِ اول ثمینہ عارف علوی، چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا بھی تقریب میں موجود تھے۔

    تقریب میں عوامی آگہی کے پیغامات میں سب سے زیادہ ایئر ٹائم کے ساتھ اے آر وائی نیوز کو پہلی پوزیشن کے اعزاز سے نوازا گیا،، مذکورہ ایوارڈ گروپ وائس چیئرمین حاجی عبدالرؤف نے وصول کیا۔

    اے آروائی نیوز کو یہ ایوارڈ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ( جنوری تا مارچ) میں 7560 منٹ تک پبلک سروس میسج یا مفاد عامہ کے پیغامات چلانے پر دیا گیا ہے۔

    Image may contain: 2 people, people standing and wedding

    اسی حوالے سے دوسرا ایوارڈ ڈان نیوز کو دیا گیا ہے جس نے اسی دورانیے میں 7440 منٹ مفاد عامہ کے پیغامات چلائے جبکہ تیسرا ایوارڈ جی این این کو دیا گیا ہے جس کا دورانیہ 6660 منٹ رہا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوامی آگہی کے پیغامات کی عوام تک رسائی میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں، معلومات کی جلد اورفوری فراہمی سے قوم سازی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

    Image may contain: 4 people, text and indoor

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اطلاعات کی رسائی کا اہم ذریعہ ضرور ہے مگر یہاں بری خبر زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

  • بیرونی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں، صدرعارف علوی

    بیرونی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں، صدرعارف علوی

    اسلام آباد : صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا سے ڈپٹی منسٹر انڈسٹریز کی زیر قیادت آنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ پام آئل صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کریں۔

    صدر پاکستان نے ملائیشیا کے سیاحوں کو پاکستانی سیاحتی مقامات کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پرامن اور خوبصورت پاکستان آپ کا منتظر ہے، ملاقات میں ملائیشین ڈپٹی منسٹر کا کہنا تھا کہ ملائیشین سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں ملائیشیا کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا جبکہ رواں سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا اور اقتصادی تعاون، تجارت، اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور دیا گیا۔