Tag: President Election

  • صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

    صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

    اسلام آباد: صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کر دیا، پولنگ نو مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی اور دست بردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔

    صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آصف زرداری کے لیے فارم وصول کر لیا، فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پریزائیڈنگ افسران کے پاس آج جمع کرائیں گے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

    پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر اعتزاز احسن کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا۔

    پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی جبکہ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما جلد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے اپنے امیدوار کی حمایت مانگیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے صدراتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوارنامزد کردیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے، اُس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق امیدوار 27 اگست کو دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

    صدارتی انتخاب کے لیے جمع کروائے جانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 29 اگست کی صبح 10 بجے ہوگی جبکہ 30 اگست دن 12 بجے تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔