Tag: president mamnoon speech

  • یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    اسلام آباد: دوہزارآٹھ کےبعد یوم پاکستان کےحوالےسے پریڈ گراؤنڈ تقریب میں فلائی پاسٹ کی گھن گرج سے آسمان لرز اٹھا۔

    پریڈگراؤنڈشکر پڑیاں میں ہونیوالی فوجی پریڈ میں فضائیہ کےچاق و چوبند دستوں نےبھی فلائی پاسٹ کے ساتھ مارچ پاسٹ کا بھی شاندارمظاہرہ کیا۔

    فضائی مظاہرےکی اہم بات یہ تھی کہ فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی۔

    پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےایف سولہ طیارہ اڑانےکامظاہرہ کیا،پہلی بارکاک پٹ کےمنظربھی فلمائےگئے۔

    پیونک، پیوما، ایم آئی سیونٹین اور کوبرا سمیت جدید لڑا کا ہیلی کاپٹروں نےجبکہ اواکس، ایف سولہ، جےایف تھنڈراور دیگر لڑا کا طیاروں پر مشتمل دستوں نےشاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔

    شیر دل فارمیشن نے الوداعی خوبصورت فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، ائرچیف مارشل فلائی پاسٹ کی خود کمانڈ کررہے تھے لہذا تقریب کے ڈائس پر ان کی نمائندگی پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ایئر مارشل سعید محمد خان نے کی۔

  • یومِ پاکستان: اسلام آباد میں پریڈ , پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں کی سلامی

    یومِ پاکستان: اسلام آباد میں پریڈ , پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں کی سلامی

    اسلام آباد: یوم ِپاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ شروع ہوچکی ہے۔

    تئیس مارچ 140 کو لاہور کے مقام منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ کنونشن میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی جس کی یاد میں آج کے دن یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔

    صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے

    اس موقع پراسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اورسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تقریب میں صدرپاکستان ممنون حسین، وزیراعظم میاں نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود ہیں۔

    یوم پاکستان کے موقع پر سات سال کے تعطل کے بعد پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

    پریڈ کا ایک منظر
    فلائی پاسٹ کے مناظر

    پریڈ میں پہلی بار خواتین دستے بھی تینوں مسلح افواج کے دستوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گے۔

    جدیرترین کروز میزائل سمیت پہلی مرتبہ براق ڈرون، ٹینک الضراراورالخالد ٹینک کی نمائش کی جائے گی۔

    فلائی پاسٹ میں کاک پٹ کا اندرونی منظر

    تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے سول اور فوجی سربراہان اورملکی وغیرملکی مہمانان کو سلامی دیں گے۔