Tag: President Nicolas Maduro

  • وینزویلا: صدر نکولاس کی فوجی دستوں سے ملاقات، پارلیمانی عمارت کا گھیراؤ

    وینزویلا: صدر نکولاس کی فوجی دستوں سے ملاقات، پارلیمانی عمارت کا گھیراؤ

    کراکس: وینزویلا کے داخلی بحران پر قابو پانے کے لیے صدر نکولاس نے کوششیں تیز کر دیں.

    تفصیلات کے مطابق صدر نکولاس نے گزشتہ روز فوجی دستوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے جوانوں سے خطاب کیا اور ان میں انعامات تقسیم کیے.

    تجزیہ کار اس اقدام کو سول بغاوت کے خلاف بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دارالحکومت میں ملکی پارلیمانی عمارت کا گھیراؤ کر لیا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق کسی بھی منتخب رکن کو اس عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، حکام کا موقف ہے کہ یہ قدم بارودی مواد کی تلاش کے لیے کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: وینزویلا: نائب صدر گرفتار

    دوسری جانب خود ساختہ صدر خوان گوائیڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر نکولاس اس طرح اپوزیشن کو ڈرانا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ ملکی پارلیمان میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اکثریت میں ہیں اور  حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے.

    خیال رہے کہ وینزویلا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے. خوان گوائیڈو صدر ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں، انھیں‌ امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے.

    دوسری جانب روس صدر نکولاس کی حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے، اس باعث دونوں سپر پاورز کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے.

  • وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا  امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    کراکس : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان پر وینزویلا نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کر لے، وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے امریکی سفیر کوحکم دیا ہے کہ وہ باہتر گھنٹے میں وینزویلا سے نکل جائیں، ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرجان گائیڈونے عوام کے سامنےعبوری صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چندمنٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈوکی حکومت کوتسلیم کرلیا۔

    امر یکی صدرکے بیان کےساتھ ہی صدرنکولس میڈورونے امریکہ سےسفارتی تعلقا ت منقطع کرتے ہوئے بہتر گھنٹوں میں امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

    72 گھنٹوں میں امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

    امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مادورو اب وینزویلا کے صدر نہیں رہے ، ان کے پاس ایسا کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں ہے۔

    دوسری جانب وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ صدر مادورو کو ملک کی مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے جبکہ کیوبا اور بولیویا کی حکومتوں نے صدر نکولس مادورو کی حمایت جاری اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے صدر مادورو گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور رواں ماہ ہی اپنے عہدے کی نئی مدت کا حلف اٹھایا ہے۔

    وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔