Tag: president of pakistan

  • قوم بارشوں کے لیے نماز استسقا ادا کرے، صدر ممنون حسین

    قوم بارشوں کے لیے نماز استسقا ادا کرے، صدر ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر مملکت پاکستان صدر ممنون حسین نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ملک میں بارش کے لیے کل پوری قوم نمازِ استسقا ادا کرتے ہوئے بارگاہ الہیٰ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان صدر ممنون حسین نے رواس سال ملک میں بارش نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل نماز استسقا ادا کریں اور اللہ کے حضور بارش کے لیے دعا کریں۔

    صدر ممنون حسین نے علمائے کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کروائیں اور خشک سالی کے خاتمے کے لیے اللہ سے ابررحمت طلب کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کل بعد نماز ظہر اسلام آباد میں نماز استسقا کی ادائیگی کے لیے اجتماع منعقد کیا گیا ہے جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گے اور انہوں نے وفاقی دارلحکومت کے مکینوں ، سرکاری افسران و دیگر افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اس میں لازمی شرکت کریں۔

  • ایڈمرل ذکا اللہ کو نشانِ  امتیاز سے نوازا گیا

    ایڈمرل ذکا اللہ کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا

    اسلام آباد: صدرِ پاکستان نے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو ملک کے اہم ترین عسکری ایوارڈ نشانِ امتیاز(ملٹری) سے نوازا۔

    نیول چیف کو یہ ایوارڈ اعلی خدمات، قابلِ ستائش کار کردگی اور فرائض سے لگن کے اعتراف میں دیا گیا،  ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ نے قائدانہ صلاحیتوں سے پاک بحریہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ بہترین کشتی ران کے طور پر 1986 اور 1990کے ایشین گیمز میں 2 گولڈ میڈل حاصل کئے۔

    ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کار کردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

  • صدر ممنون حیسن سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    صدر ممنون حیسن سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: صدرِ پاکستان ممنون حسین سے آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدرممنون حسین سے ملاقات کی اور ملک کی امن وامان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    صدرممنون حسین نے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترکوذمہ داریاں سنبھالنےپر مبارکباددی۔ صدر ممنوں حسین نے ملاقات میں کہا کہ آئین کی بالادستی میں ہی ملک کی کامیابی ہے۔