Tag: president pakistan

  • صدرمملکت کی سادگی کی مثال، عارف علوی بغیر پروٹوکول اسلام آباد سے کراچی پہنچے

    صدرمملکت کی سادگی کی مثال، عارف علوی بغیر پروٹوکول اسلام آباد سے کراچی پہنچے

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بغیر پروٹوکول عام طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، صدر پاکستان اپنا سامان بھی خود اٹھا کر لے لائے اوراسکین کروایا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ان کی کفایت شعاری اور سادگی مہم کی مثال قائم کردی، عارف علوی عوامی انداز اپناتے ہوئے بغیر پروٹوکول کے عام طیارے میں کراچی پہنچے۔

    صدر پاکستان اپنا سامان بھی خود اٹھا کر لے لائے اور سامان اے ایس ایف کی اسکیننگ مشین پر خود اسکین کروایا، عارف علوی نے مسافروں کی لائن میں لگ کر اپنا بورڈنگ پاس بھی خود وصول کیا۔

    اس موقع پر صدر پاکستان دیگر مسافروں کے ساتھ لاؤنج میں طیارے کا انتظارکرتے رہے، اس موقع پر وہ مسافروں میں گھل مل گئے ان کے ساتھ خوش گپیاں کیں اور سیلفیاں بھی بنوائیں، صدرعارف علوی نجی پروازای آر 503 کےذریعے کراچی پہنچے تھے۔

  • سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، ممنون حسین

    سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، ممنون حسین

    کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا، سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ممنون حسین نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ سندھ، کراچی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مسائل کے باوجود حکومتی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

    ممنون حسین نے کہا کہ سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائے گی، پاکستان کی موجودہ اقتصادی ٹیم بہت لائق و تجربہ کار ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی آپریشن سے پورے صوبے میں امن قائم ہوا، محمد زبیر

    اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے شہر قائد سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوا، کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے موزوں شہر بن چکا ہے۔

    یاد رہے کہ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے سپریم کورٹ نے کراچی میں آپریشن کی ہدایت جاری کی تھیں، جس کے بعد صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے رینجرز کو شہر قائد میں امن قائم کرنے کے لیے خصوصی اختیارات دئیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کا خیبر پختوانخو میں طوفانی بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، جاں بحق ہونے والے اہلخانے کیلئے وزیراعظم نے تین لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے، کے پی کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور محکمہ صحت کو زخمیوں کی بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بارشوں سے قیامت ٹوٹی ہے اور وزیراعلٰی پروٹوکول کے ساتھ لانگ مارچ کررہے ہیں۔