Tag: President PFUJ

  • اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل : پیمرا نے نالائقی کی انتہا کردی، پی ایف یو جے

    اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل : پیمرا نے نالائقی کی انتہا کردی، پی ایف یو جے

    اسلام آباد : پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے پیمرا کے اس قدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا نے آج نالائقی کی انتہا کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اپنے ہی بنائے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، قانون میں کوئی ایسی شق موجود ہی نہیں کہ نوٹس جاری کیے بغیر ہی سزا دے دی جائے۔

    صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ پیمرا نے آج نالائقی کی انتہا کردی ہے، پیمرا اپنی غلطی کی فوری اصلاح کرے ورنہ پی ایف یوجے ملک گیر
    احتجاج کرے گی، کسی نوٹس کے بغیر اے آر وائی نیوز کا لائنس معطل کرکے اپنا ہی مذاق بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رات 9 بجے کی ہیڈ لائنز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا بیان نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

    پیمرا نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے اِدھر حکم جاری کیا اور اُدھر اے آر وائی نیوز کی نشریات کو معطل کردیا جبکہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کا بیان اور تقریر نشر نہ کرنے کا حکم نامہ ساڑھے8بجے جاری کیا گیا تھا۔

  • اے آر وائی نیوز کی بندش: ‘چیئرمین پیمرا کے خلاف ہرصورت توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے’

    اے آر وائی نیوز کی بندش: ‘چیئرمین پیمرا کے خلاف ہرصورت توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے’

    کراچی : صدرپی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اے وائی نیوز کی نشریات بحال نہیں کی گئیں، چیئرمین پیمرا کے خلاف ہر صورت توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرپی ایف یو جے افضل بٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں اے آروائی نیوز کی نشریات کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پیمرا کے خلاف آج توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز کی نشریات پر پابندی لگے ایک ہفتہ گزر چکا ہے ، کئی بار عدالتی احکامات کے باوجود نشریات بحال نہیں کی گئیں۔۔

    صدرپی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ پیمرا نے ابھی تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، ایف یو جے کا خیال ہے چیئرمین پیمرا کے خلاف ہر صورت توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

    انھوں نے کہا کہ میراخیال ہے چیئرمین پیمرا نے محض تاخیری حربے استعمال کئے ، پیمرا کا یہ فرض ہے کہ لائسنس جاری کیا تو کیبل آپریٹرز کو چینل بند کرنے کی اجازت نہ دے۔

    افضل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پیمرا کو عدالت نے 2 حکم جاری کئے مگر اس نے عملدرآمد نہیں کرایا، پیمرا کا جاری کردہ لائسنس کیبل آپریٹر تسلیم نہیں کرتا تو کون تسلیم کرے گا ۔

  • مریم نواز کی آڈیو،  پی ایف یوجے کا  ن لیگ کا  بائیکاٹ کرنے اور عدالت جانے کا اعلان

    مریم نواز کی آڈیو، پی ایف یوجے کا ن لیگ کا بائیکاٹ کرنے اور عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم نے مریم نواز اور پرویزرشید کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد ن لیگ کیخلاف عدالت جانے اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور پرویزرشید کی مبینہ آڈیو کی مذمت کرتا ہوں ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے صحافت کی آواز دبانے کی کوشش کی۔

    صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرتاتھانوازشریف کا دور آمریت سے بھی سیاہ دور تھا، نواز شریف کیلئے عدالت جانیوالے سینئر تجزیہ کاروں اور اینکرز پر افسوس ہے۔

    مریم نواز کے حوالے سے راناعظیم نے کہا کہ پاور فل خاتون کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا مگر اختیارات وزیراعظم سے لے کر وزیراطلاعات تک کے تھے۔

    راناعظیم نے کہا کہ ن لیگ کا صرف بائیکاٹ نہیں بلکہ احتساب بھی کریں گے ، ن لیگ کیخلاف پہلے بھی عدالت گیا اب بھی جاؤں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز رشید کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پرویزرشید کسی ایک صحافی نہیں بلکہ سب پر حملہ کررہےہیں، صحافیوں کوپرویزرشید کی میڈیا سے گفتگو کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔