Tag: president-zardari

  • آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے: ناصر شاہ

    آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے: ناصر شاہ

    کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سےگفتگو کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری کہیں نہیں جارہے۔

    ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہیں نہیں جارہے اگر وہ ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے اور وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

    وزیرتوانائی سندھ کا کہنا تھا حکومت کی دو تہائی اکثریت ہوگئی تو پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت دس سال کی جا رہی ہے، وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو کہا گیا صدرزرداری کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ بھی ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دنوں سے آصف زرداری کو ایوان صدر سے نکالے جانیکی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے، وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

    اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے جاری بیان میں ان افواہوں کو ’شرانگیز مہم‘ قرار دیا اور کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا تھا کہ نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے کہ صدر کو مستعفی ہونے کا کہا جائے یا آرمی چیف صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

  • قائداعظم کی میراث سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے: صدر اور وزیراعظم کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

    قائداعظم کی میراث سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے: صدر اور وزیراعظم کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: صدر  مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم ولادت پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم نے ایک سیاسی جدو جہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدلا، ایک خوشحال اور انصاف پر مبنی قوم بننے کا ہمارا سفر ابھی جاری ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سماجی انصاف، معاشی مساوات اور قانون کی حکمرانی کیلئے کام کرنا ہے، ہمیں نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے انہیں علم وہنر دینا ہوگا۔ معاشرے کے پسے طبقات کی بہتری کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قائد اعظم نے وہ کر دکھایا جسے لوگ ناممکن سمجھتے تھے، قائداعظم اتحاد، انصاف اور مساوات پر یقین رکھتے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسے پاکستان کا تصور دیا جہاں قانون کی حکمرانی ہو، قائداعظم کی میراث سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا فرض ہے قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے محنت کریں۔

  • آصف زرداری کورونا میں مبتلا  ہوگئے

    آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔

    دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ "آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے ،سب کی دعاؤں کا شکریہ”۔