Tag: President

  • پائیدار ترقی کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا: صدر پاکستان

    پائیدار ترقی کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا: صدر پاکستان

    اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہی ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانی سےمتعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانی کے مسئلے کو اجاگر 

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو آبی وسائل سے مالا مال کیا، پاکستان کو بہترین آبی وسائل ملے تھے.

    صدر پاکستان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد منگلا اور تربیلا سمیت چند ہی ڈیم بنائے گئے، آبی وسائل وقت کی اہم ضرورت ہیں.


    مزید پڑھیں: صحت کی انشورنس کے ذریعے غریبوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا: صدرعارف علوی


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 30 دن کاپانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، تھرمیں پانی کی کمی کی وجہ سے بچے انتقال کر رہے ہیں. پانی کو محفوظ اور ذخیرہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے.

    صدرعارف علوینے کہا کہ پانی زندگی ہے اوربطور قوم ہمیں اسے محفوظ بنانا ہے، پائیدار ترقی کے لیے پانی کے مسئلے کوحل کرنا ہوگا، پانی کےذخیرے کے لئے بڑے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے.

  • پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

    پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں پیش ہوں گے، ان پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی آخری بار نیب میں اپریل 2018 میں پیش ہوئے تھے، نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو طلب کررکھا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ایزگارڈ 9 کیس میں علی جہانگیر صدیقی پر ساڑھے 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جب کہ انھیں امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی کے لئے رقم دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    اس سے پہلے نیب کی جانب سے علی جہانگیر کو ایک سوالنامہ دیا گیا تھا، علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوال نامہ کا جواب دیا گیا، مگر انھیں غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں کی گئی ، جسے اس وقت اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان دیا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی پر مقدمات ہیں، انھیں جلد واپس بلائیں گے۔

  • جرمن صدر کا دورہ یونان، اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    جرمن صدر کا دورہ یونان، اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    برلن: جرمنی کے صدر فرانک والٹر اپنے غیر ملکی سرکاری دورے پر آج یونان جائیں گے، وہ اپنے ہم منصب سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن صدر اپنی اہلیہ بیوڈن بینڈر کے ہمراہ یونان کا دو روزہ دورہ کریں گے، یونان میں ان کے استقبال کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن صدر یونانی صدر پاؤلو پولس کی دعوت پر یونان پہنچے گے، اس دوران وہ یورپی نوجوانوں سے متعلق ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران یونان ميں نوجوانوں کے ليے ملازمت کے مواقع اور مالياتی بحران سے يونان کے اخراج پر تبادلہ خيال ہوگا۔

    فرانک والٹر اپنے يونانی ہم منصب کے علاوہ ميزبان ملک کے وزير اعظم، وزير خارجہ اور مرکزی اپوزيشن رہنما سے بھی ملاقاتيں کریں گے۔

    ترک صدر نے اپنے دورہ جرمنی کو کامیاب قرار دے دیا

    اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں جرمن صدر نے اٹلی کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے یورپ میں مہاجرین کے مسائل پر گفتگو کی تھی۔

    یورپ کو درپیش متعدد بحرانوں کے تناظر میں جرمن صدر فرانک والٹر نے اپنی ایک تقریر میں عوام کی جذبات و احساسات کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ سے لے کر کاتالونیہ تک اور پولینڈ سے لے کر یونان تک، یہ واضح ہے کہ عوام کی جذبات کس حد تک معاملات کو متاثر کرسکتے ہیں۔

  • صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لیے جائیں: عدالت میں درخواست

    صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لیے جائیں: عدالت میں درخواست

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ میں صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات ختم کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس پر سنگل رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات ختم کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے دائر کی۔ درخواست پر سماعت ہونے پر ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت سے معذرت کر لی۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار میرا کلائنٹ رہا ہے سماعت نہیں کرسکتا، انہوں نے درخواست کسی اور بینچ میں مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لیے جائیں۔ مجرموں کی سزا معافی اسلامی تعلیمات اور آزاد عدلیہ کے تصور کے منافی ہے۔

    درخواست میں اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • امریکی صدر کی ایسی ویڈیو جس کی وجہ سے سب کے سامنے ان کی سبکی ہوگئی

    امریکی صدر کی ایسی ویڈیو جس کی وجہ سے سب کے سامنے ان کی سبکی ہوگئی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے ان کی سب کے سامنے سبکی ہوگئی، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کا خوب مذاق بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات ایسی احمقانہ بات کہہ جاتے ہیں جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن جاتی ہے، تاہم اب ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    صدر ٹرمپ امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک ریلی میں شرکت کے بعد واشنگٹن واپس لوٹنے کے لیے جب جہاز میں سوار ہونے لگے تو ان کے جوتے کے تلوے پر ٹیشو پیپر چپکا ہوا دکھائی دیا۔

    منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر بے خیالی میں جہاز پر سوار ہورہے ہیں لیکن انہیں یہ خبر نہیں ہے کہ ان کے جوتے کے تلوے پر ٹیشو پیپر چپکا ہوا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آج دن بھر نہیں ہنسے تو یہ ویڈیو دیکھیں جو آپ کو ہنسے پر مجبور کردے گی۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے تعجب کی بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوتے کے تلوے پر ٹیشو پیپر چپکا ہوا ہے لیکن انہیں کسی نے مطلاع نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران حاضرین کو ہنسے پر مجبور کردیا تھا۔

    خطاب کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے اتنا کچھ کیا ہے جو اس سے پہلے امریکا کی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کیا، اس دعوے پر حاضرین ہنس پڑے تھے۔

  • ترک صدر نے اپنے دورہ جرمنی کو کامیاب قرار دے دیا

    ترک صدر نے اپنے دورہ جرمنی کو کامیاب قرار دے دیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ دورہ جرمنی خوشگوار اور کامیاب رہا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم دورہ تھا، اس دروان جرمن چانسلر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرمنی کے تعاون کی اپیل کی اور مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ جرمنی سے تعلقات میں کشیدگی ختم کرکے معاشی طور پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط روابط چاہتے ہیں تاکہ خطے میں ترقی ہو۔

    ترک صدر اردوان نے جرمنی میں جامع مسجد کا افتتاح کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی امور پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اس دورے کے دوران ترک صدر نے اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن سے بھی ملاقات کی۔

    علاوہ ازیں ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جرمنی میں مسجد کا افتتاح بھی کیا، جس کا شمار یورپ کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے، افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ترک صدر کا جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مسجد امن کی نشانی ہے، کلون شہر کی مرکزی مسجد کو ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم تنظیم نے تعمیر کیا ہے۔

  • ترک صدر کی جرمن چانسلر سے ملاقات، تعلقات کی بہتری پر زور

    ترک صدر کی جرمن چانسلر سے ملاقات، تعلقات کی بہتری پر زور

    برلن: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر روز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اپنے تین روزہ دورے پر جرمنی میں موجود ہیں، انہوں نے آج جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ملاقات میں جرمن چانسلر نے ترکی میں آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایت کی۔

    مرکل اور اردوگان نے ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال جن میں مہاجرین کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

    انجیلا مرکل کا اس موقع پر ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتصادی طور پر مضبوط ترکی جرمنی کے مفاد میں ہے۔

    ترکی میں زیر حراست رہنے والی جرمن خاتون صحافی وطن واپس پہنچ گئیں

    اس موقع ترک صدر رجب طیب اردوگان نے مطالبہ کیا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ہماری مدد کرے، انہوں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی پر بھی زور دیا۔

    خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں۔

    بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

  • امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دہشت گردی ہے: ایرانی صدر

    امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دہشت گردی ہے: ایرانی صدر

    نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دہشت گردی ہے، اب بھی کہتے ہیں مذاکرات سے بہتر کوئی راہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران سے متعلق پالیسی شروع سے ہی غلط رہی، کسی ملک کو طاقت کے زور پر مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں، ایران پڑوسی ممالک کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا ہے۔

    تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں، امریکی صدر ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری صدارت کے بعد امریکا مضبوط اور محفوظ ہوا ہے، ہم نے امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافہ کیا ہے، ہم امریکا کو سب سے مضبوط اور محفوظ ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کے باعث ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نّکی ہیلی نے واشنگٹن اور خلیجی ریاستوں پر عائد کردہ ایرانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے اندورنی امن و امان کی خراب صورتحال کی وجوہات پر توجہ دے۔

  • یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: صدر پاکستان

    یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: صدر پاکستان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

    یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل و عیال کی المناک شہادت کی یاد منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں مجالس و ماتمی محافل برپا کی جارہی ہیں جن کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • ترک صدر نے شامی شہر ادلب پر حملہ پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    ترک صدر نے شامی شہر ادلب پر حملہ پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے روسی حکام کو خبردار کیا ہے کہ شامی شہر ادلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا کو ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے شام میں روسی حملوں کے تناظر میں کہا ہے کہ اس کی قیمیت پوری دنیا کو ادا کرنی پڑے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شامی شہر ادلب پر حملہ ترکی سمیت دیگر یورپی ممالک کے لیے بھی سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر سنگین تنائج کا سامنا کرنا پڑے گا، حملے کی صورت میں سب متاثر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز روس نے امریکا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے شامی شہر ادلب میں ممنوعہ فاسفورس بم گرائے ہیں، جبکہ امریکا نے مذکورہ الزام کی تردید کی تھی۔

    امریکا نے شام پر ممنوعہ بم گرائے: روس کا الزام

    یاد ہے کہ گذشتہ دنوں شام کے معاملے پر روس، ترکی اور ایرانی سربراہان کے درمیان اہم ملاقات تہران میں ہوئی تھی جس میں فوجی کارروائیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے شامی جنگی صورت حال کا حل نکالنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا تھا کہ شام میں فوجی ایکشن کے بجائے سیاسی حل نکالا جائے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز روسی فوج نے بھی شام میں تازہ حملے کیے تھے تاہم ہلاکتوں سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔