Tag: President

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انگلینڈ کو مبارکباد

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انگلینڈ کو مبارکباد

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کم اسکور کے باوجود بھرپور کوشش کی اور اچھی باؤلنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھی اچھا کھیل کھیلا، کم اسکور کے باوجود ٹیم نے بھرپور کوشش کی اور اچھی باؤلنگ کی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئن بن گیا۔

    میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے مطلوبہ 138 رنز کا ہدف ایک اوور قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    فائنل میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور اپنے سیمی فائنلز کے فاتح اسکواڈز کو برقرار رکھا تھا۔

  • صدر نیشنل بینک کی تعیناتی تاخیر کا شکار

    صدر نیشنل بینک کی تعیناتی تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کی طرح صدر نیشنل بینک کی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی، آج ہونے والے انٹرویو بھی منسوخ کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی طرح صدر نیشنل بینک کی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی، صدر نیشنل بینک کی تعیناتی پر اتحادی حکومت میں اختلافات سامنے آگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کے لیے انٹرویو میٹنگ بھی منسوخ ہوگئی۔ خورشید ظفر کو صدر نیشنل بینک مقرر کیے جانے کے زیادہ امکانات ہیں جبکہ جاوید قریشی، سلطانہ ناہید، طارق حسن قریشی، حسن رضا، طاہر یعقو اور فرخ اقبال خان کا نام بھی امیدواروں میں شامل ہے۔

    صدر نیشنل بینک کے لیے 10 امیدواروں کے آج انٹرویو کیے جانے تھے تاہم وزیر خزانہ کی مصروفیات کے باعث آج انٹرویو نہیں کیے جا سکیں گے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کے لیے جلد انٹرویو ہوں گے۔

  • کاروباری گھرانے اپنی بیوی، بیٹیوں اور بہوؤں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ صدر مملکت

    کاروباری گھرانے اپنی بیوی، بیٹیوں اور بہوؤں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں؟ عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں۔ ان کے اپنے اداروں میں انہیں محفوظ ماحول مل سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں، عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔

  • جامعہ کراچی دھماکا :صدر مملکت نے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دے دی

    جامعہ کراچی دھماکا :صدر مملکت نے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے جامعہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا  کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی کے 3چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

    چینی اساتذہ ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کیا گیا۔

    اعزاز پاک چین دوستی مستحکم،تعلیم و ثقافت میں تعلقات بہتربنانےکےاعتراف میں دیا گیا جبکہ اعزازات آئین کے آرٹیکل259 اور اعزازات ایکٹ 1975کےتحت عطا کئے گئے۔

    یاد رہے 26 اپریل کو جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔

  • مغربی ممالک اگر یہ کام کرلیں تو۔۔۔۔ روس نے غذائی بحران سے بچنے حل بتادیا

    مغربی ممالک اگر یہ کام کرلیں تو۔۔۔۔ روس نے غذائی بحران سے بچنے حل بتادیا

    ماسکو: روسی صدر نے دنیا سے غذائی قلت کے خاتمے کی تجویز بتادی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اطالوی وزیراعظم ماریو ڈیگھی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں خوراک کی قلت ماسکو کی غلطی نہیں ہے، لیکن روس اناج اور کھاد برآمد کرکے ان کے خاتمے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

    انہوں نے باور کرایا کہ اگر مغربی ممالک روس پر عائد پابندیاں اٹھالیں تو دنیا خوراک کے بحران سے بچ سکتی ہے،ٹیلی فونک گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب مغرب اپنی سیاسی محرک کی پابندی ہٹاتا ہے۔

    ادھر کریملن کے کال کے ریڈ آؤٹ کے مطابق پیوٹن نے نشاندہی کی کہ روس پر زرعی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا الزام لگانا بے بنیاد ہے، انہوں نے اس صورت حال کو پیداوار اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس ، وبائی امراض کے دوران مغربی ممالک کی مالیاتی پالیسیوں کو قرار دیا جو اب صرف امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ روس مخالف پابندیوں کی وجہ سے بڑھی۔

    یہ بھی پڑھیں: "مزید فوجی امداد دی جائے” یوکرینی صدر کا عالمی برادری سے مطالبہ

     یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روسی صدر نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا سوچنے والے ممالک دراصل صرف اپنی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں ، عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر صورت حال میں ہے۔

    روسی صدر نے تذکرہ کیا کہ خوشخال معیشتیں گذشتہ چالیس سالوں کے درمیان خراب شرح مہنگائی کے ساتھ ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا سامنا کرنا کررہی ہیں یہ ایک ایسا سنگین معاملہ ہے جو معاشی اور سیاسی رشتوں کے پورے نظام کو متاثر کررہا ہے ، موجودہ صورت حال میں کئی ایسے ممالک ہیں جو آزادانہ پالیسی چاہتے ہیں تاکہ کوئی ملک اس عمل کو روکنے کا اہل نہ ہو اس کے لئے طاقت ضروری نہیں ہوگی اور پھر ایسا کرنے کی خواہش ختم ہوجائے گی۔

  • صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

    صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی جمعرات کی سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ صدر نے پارلیمان کا آخری مشترکہ اجلاس گزشتہ برس نومبر میں طلب کیا تھا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 سمیت دیگر بلز منظور کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خاتمے کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا اور احتجاجاً قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بعدازاں چودہ اپریل کو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بحیثیت قائم مقام اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر لیے تھے، تاہم پی ٹی آئی اراکین کو اب تک قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا

  • پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر لاہور بار بھی بول اٹھی

    پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر لاہور بار بھی بول اٹھی

    لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر راؤ سمیع نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بار کے صدر راؤ سمیع نے ملکی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کررہی ہے، گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    راؤ سمیع نے کہا کہ پولیس وکلا کو گرفتار نہ کرے، ہم حق اور سچ کی آواز بنے ہوئے ہیں، تاریخ رہی ہے کہ بار ہمیشہ اپوزیشن لیڈر کو دعوت دیتی ہے، ہم نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر دعوت دی۔

    صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پولیس باز نہ آئی تو اپنے حقوق کا تحفظ کرنا آتا ہے، لانگ مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار نے بھی ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے اور کسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

     یہ بھی پڑھیں: سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، سپریم کورٹ بار کا دوٹوک اعلان

    سپریم کورٹ بار اعلامیہ میں مزید  کہا گیا کہ بابراعوان، فواد چوہدری کوپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے محروم کیا جارہ اہے، سیاسی کارکنوں، شہریوں کے گھروں پر چھاپے بلا جواز ہیں، حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت آئین و قانون کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

  • متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے

    متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کرگئے ہیں شیخ خلیفہ کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے ملک بھر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کرگئے، ان کی عمر 73 برس تھی۔

    صدر یو اے ای کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اے آر وائی فیملی نے بھی شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زاید کے سب سے بڑے بیٹے تھے، انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کیلیے باوقار زندگی یقینی بنائی اور ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔

    شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان 3 نومبر 2004 سے یواے ای کے صدر تھے اور انہوں نے ملک کیلئے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بھی بنایا تھا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر شخصیات نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے شیخ خلیفہ بن زایدال نہیان کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای وژنری رہنما اور پاکستان عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے اور ہم یواے ای کی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی  کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سمیت پاک فوج کے تمام رینکس نے یو اے ای صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک قریبی دوست سے محروم ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ  مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

    اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدر یو اے ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی جائے گی، صدر مملکت

    نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی جائے گی، صدر مملکت

    صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیےآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت مختلف پروگرام کرائے جائیں گے جس کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔

    سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مفت آئی ٹی کورس کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں انٹری ٹیسٹ ہوئے جس میں بیس ہزار کے لگ بھگ طلبہ وطالبات نے شرکت کی، صدر مملکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے یہاں نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی آن لائن ٹریننگ کا انتظام کیا جائے تو یہ دنیا میں نام روشن کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں آئیں ہیں انکا روزگار دنیا میں ہے جو پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی ہے وہ ان پروگراموں بدولت دنیا بھر میں کماسکتے ہیں۔

    صدر پاکستان نے مزید کہا کہ حکومت نے فارن انویسٹرز کے لیے بہت سے راستے کھولے ہیں، بل گیٹس جیسی بڑی شخصیت پاکستان کا دورہ کرچکی ہے، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں انویسٹ کرنا چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس یہاں آئے انہوں نے ہماری پولیو میں بھی بہت مدد کی اور آج پورے ملک میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں ہے۔

    صدر پاکستان نے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی پر چلنے والے ہروقت کے ماتم کو بھول جائیں کہ یہ ہوگیا وہ ہوگیا، اپنے مذہب اور اقدار کی طرف دیکھیں، اس پروگرام سے 22لاکھ بچوں نے آئن لائن ٹریننگ حاصل کی ہے، ڈیجیٹل اسکلز پروگرام بھی چل رہا ہے۔
    واضح رہے کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی کورس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 20س ہزار کے قریب طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

    انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا نہ صرف مفت کورس کرایا جائے گا بلکہ کورس مکمل کو ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی فراہم کیے جائینگے۔

  • صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

    صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ،وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےسلسلےمیں وزیراعظم نےاجلاس طلب کر لیا، رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی پر اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے ، وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے ، اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔